عید مبارک ۔۔۔۔

آج شام 3 بجے تک سب کچھ اچھا اچھا تھا ۔۔ چمکیلی دھوپ کے ساتھ ہوا بھی چل رہی تھی ۔۔ 3 بج کے 10 ہوئے گھڑی کی طرف نظر گئی ۔۔ امّی سے کہا لائٹ نہیں آئی اب تک ۔۔۔۔۔ ساتھ ایس ایم ایس کی ٹون سنائی دی ۔۔ کتنی محبت کرتے ہیں سب بجلی سے ذرا آنے میں دیر ہوجائے پوچھنے لگتے ہیں آئی کہ نہیں ۔۔۔ خیر جب ساڑھے تین ہوئے تو خطرے کی گھنٹی بجتی سنائی کیا دیتی نظر آنے لگی 😦
ہائےےےےےےےےےےےےےے اب 3 بار 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ 😥 جب گھٹیا پن کے اعلیٰ مقام پہ فائز کے ای ایس سی ستم کی انتہا کردے تو معصوم عوام شدید غصّے کے عالم میں بھی کچھ نہ کچھ ایسا کام کر ہی لیتے ہیں کہ ہنسی آجائے ۔۔ جب بجلی زیادہ ستاتی ہے تو عید مبارک ، شادی مبارک ، اور دوسری مبارکوں کے ایس ایم ایس آنے لگتے ہیں ۔۔۔ ظاہر ہے پاگل پن میں کچھ بھی کیا جا سکتا ہے اس لیئے سب کو عید مبارک ۔۔۔ چھوٹی عید یا بڑی اس کا فیصلہ آپ پر 😥

28 تبصرے »

  1. بہت افسوس ہوا۔۔۔ کے ایس سی کی ستم ظریفی پڑھ کر۔۔۔ اللہ آپ کو صبرجمیل عطا فرمائے۔۔۔
    اجی اتنا کیوں گھبرا گئیں آپ۔۔۔ پاکستان میں رہتی ہیں۔۔۔ اب تک تو کئی بار آپ کو عادی ہو جانا چاہیے تھا۔۔۔

  2. معصوم عوام سے عرض ہے۔اگر بجی نہیں آتی تو موم بتی جلا لیں۔

  3. جب مجودہ حکمرانوں کے دور ميں چينی کی قيمت بے تحاشہ بڑھ جانے پر گکہ کيا گيا تو وزير صاحب نے کہا "اچھی بات ہے چينی کم کھانا چاہيئے”

    گيس کی قيمتيں بڑھ گئيں تو بڑے بڑے اشتہار آنے لگے گيزر نہ جلائيں ہيٹر نہ جلائيں گرم کپڑے پہنيں ۔ گويا گرم کپڑے حکومت مہياء کرے گی جو عام آدمی کی قوتِ خريد سے باہر ہيں
    بجلی کے وزير صاحب نے بجلی کے متعلق مسکرا کر فرمايا تھا "بل کم آئے گا”

  4. @حجاب !
    یہ آپ کے جذبات تو ہو سکتے ہیں دوسروں کے نہیں ….دوسروں کو یہ پریشانی ہوگی کہ کہیں گیس کی قیمتیں نہ بڑھ جائیں اور گیس کا جنریٹر چلانا مشکل نہ ہو جائے …
    ہمارے لوگوں کی تو وہ حالت ہے کہ اگر کوئی ہمیں سڑک پر چلتے ہوے جوتے مارنا شروع کر دے تو ہم جوتے مارنے والے کی شکایات نہیں کریں گے بلکے جوتے لگنے کی وجہ سے ہمیں جو تاخیر ہوئی ہے اسکا رونا روئیں گے…

  5. mussa Said:

    http://daaljan.wordpress.com/

  6. hijabeshab Said:

    عمران ، عادی تو ہوں مگر کافی پرانا ٹائم جو تھا لوڈ شیڈنگ کا وہ بدل گیا ہے تو ذرا دیر لگے گی صبر آتے آتے ۔۔

    یاسر 😦

    اجمل انکل ، آپ کے نام اور شعیب صفدر کی تصویر استعمال کرتے ہوئے کسی کے 3 تبصرے اسپیم میں ہیں ۔۔

    ڈاکٹر جواد ۔۔۔ 🙄 😕

    موسیٰ آپ کے بلاگ کا چکر لگا لیا ۔۔۔۔ سیاسی خبریں ہی خبریں ۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر پڑھنے کی کوشش کروں گی شکریہ ۔۔

  7. Hijab……………… Happy Birth day 😉

  8. جشن آزادی مبارک ہو۔

  9. Hijab happy new hijree year to u,,,,

  10. عثمان Said:

    شادی مبارک 😛

  11. daaljan Said:

    موسی بلوچ
    جزاک اللہ

  12. ارے واقعی ۔ آپ کی سالگرہ ؟
    اللہ سدا خوش رکھے اور تمام سال خوشحالی سے گذريں

    ميرے بلاگ پر جعفر صاحب کے بلاگ يو آر ايل اور شعيب صفدر صاحب کے ای ميل ايڈريس سے تيں گندے تبصرے ہوئے ہيں

  13. hijabeshab Said:

    اجمل انکل ، شکریہ ۔۔۔ میرے بلاگ پہ جو کمنٹ ہیں اس میں آپ کو بدتمیزی سے مخاطب کیا گیا ہے ۔۔

    • دو غلطیاں ہوئی ہیں ..پہلی غلطی مجھ سے ہوئی کہ میں نے یہ دیکھے بغیر کے مجھ سے پہلے کیا تبصرے ہوے ہیں میں نے تبصرہ کر دیا . بدقسمتی سے تبصرہ اس طرح سے تھا کہ جناب افتخار اجمل بھوپال صاحب کے تبصرہ سے غلط انداز میں اس طرح جڑ گیا کے اس کے غلط معنی بری آسانی سے نکالے جاسکتے ہیں.
      دوسری غلطی آپ کر رہی ہیں . افتخار اجمل صاحب میرے لئے بھی اتنے ہی محترم ہیں جتنا کے آپ کے لئے …

  14. hijabeshab Said:

    ڈاکٹر جواد آپ یہ سمجھ لیں کہ قسمت مجھ پہ مہربان نہیں ۔۔۔ اور غلطی کیا کر رہی ہوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ میں نے صرف بتایا ہے کہ کسی نے اجمل انکل کو کس طرح مخاطب کیا تبصرے میں وہ بھی اجمل انکل کے بلاگ لنک شعیب صفدر کی تصویر اور جی میل آئی ڈی سے ۔۔۔ کوئی بات سچ بتانا غلطی کیسے ہے ؟؟؟

  15. hijabeshab Said:

    کاش میں تبصرے گہرائی میں جا کے پڑھنے کی عادی ہوتی 🙄

    • بہت اچھی بات ہے .زیادہ گہرائی میں بدصورتی ہے ..اوپر ہی اوپر تیرتی رہیں اور خوش رہیں …

  16. hijabeshab Said:

    اس کا مطلب کہ لوگ گہری بات لکھ کے مجھے برا کہہ دیں تو بھی خوش رہوں ؟؟ ویسے اپنے بارے میں کی گئی بات میں گہرائی میں جا کے ہی پڑھتی ہوں ۔۔

    • جی ہاں…کسی سیانے نے کیا خوب کہا ہے کہ ” what people think and say about you is not your business”

  17. میری طرف سے دل کی گہرائیوں سے بہت بہت عید مبارک ہو۔ اور اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کو ایمان کی سلامتی کے ساتھ پر امن عیدیں دیکھنا نصیب ہو ۔ کاش میرے وطن میں عید امن سے ہو جائے ایسا بھی اک دن ہو کہ کوئی بری خبر نہ آئے آمین


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

Leave a reply to ضیاء الحسن خان جواب منسوخ کریں