فلو نامہ ….

جانے کون سی تحریر تهی جس میں لکها تها زندگی جتنی بهی مصروف ہو آنے جانے والے ہر موسم میں حسن تلاش کرتی رہوں گی … حسین نظارے دیکهتی رہی مگر بلاگ پہ تعریفی تحریر نہ آسکی … سوچوں میں ہزار عنوان رہے جن پہ لکها جا سکتا تها مگر فرصت میں بهی ذہن یہی تانے بانے بنتا رہ جاتا ہے کہ کون کون سے کام پینڈنگ پڑے ہیں …. 

اور اب جب سے فلو نے ہیلو ہائے کی ہے ، سستی و کاہلی کی ساری حدیں فنش ہو گئی ہیں تو سوچا لیٹ کر ٹشو اور رومال گندے کرنے سے بہتر فلو نامہ ہی لکه دوں ….

مگر ہے یہ سب ناشکری کی سزا …. جب اپنی ہی آواز بری لگنے لگے (کچه دنوں سے جب بهی کسی سے فون پہ بات کر رہی تهی اپنی آواز بری لگ رہی تهی )… چائے کا رنگ بکواس اور ذائقہ بدمزہ لگ رہا ہو …. اللہ کی ثناء میں کمی ہو تو ہر چیز کی اہمیت یاد دلانے کو زکام کا تحفہ ملا مجهے …

جوشاندہ پی کر اور ہر چهینک پہ الحمداللہ ادا کرکے ناشکرے پن کا ہرجانہ ادا ہوا …

اور ایک مزے کی بات یہ کہ زکام میں آواز رومینٹک ہو جاتی ہے ( یہ میرا خیال ہے ضروری نہیں کہ ہرکوئی متفق ہو ) بلکل ویسے جیسے بقول ” احمد فراز ” باتیں رکی رکی سی لہجہ تهکا تهکا سا …. 

کبهی کسی سے پوچه لیں بے شک بس بندے کا باذوق ہونا ضروری ہے 😊

اب سچ کہیں تو یارو ہم کو خبر نہیں تهی 

بن جائے گا قیامت اک واقعہ ذرا سا …

ٹهنڈا پانی پیا تها اور تیز مصالحے والے چهولے کهائے تهے بس ، مگر 4 دن ہونے کو آئے سڑ سڑ سڑ آچهیںںں 😡

7 تبصرے »

  1. شاہزاد Said:

    محترمہ یہ سب بڈھاپے کی آمد آمد ہے ۔۔

  2. hijabeshab Said:

    آمد آمد کہنے کا بہت شکریہ جی ….

  3. […] Source of this Post […]

  4. نکتہ ور Said:

    بہت مدت کے بعد آپ کی کوئی تحریر ملی۔
    میں فلو کا مطلب روانی سمجھا یعنی کوئی رواں تحریر خیر اللہ آپ کو صحت عطا فرمائے۔

  5. شہزادہ Said:

    ہر بار زکام رومینٹک نہیں واقع ہوتا۔ باد و باراں لہجہ بدل کے رکھ دیتا ہے رومینس کا 😛

  6. hijabeshab Said:

    شکریہ نکتہ ور ….
    شہزاده ، خیال اپنا اپنا میں آپ کی بات سے متفق نہیں …..

  7. kauserbaig Said:

    جوشاندہ پی کر اور ہر چهینک پہ الحمداللہ ادا کرکے ناشکرے پن کا ہرجانہ ادا ہوا …
    اس جملہ کو بار بار پڑھا بڑا دل کو بھا گیا میرے ۔۔۔۔ ویسے آپکی باتیں ہوتی بڑی خوب ہیں ۔۔ بہت اچھا لگا یہ فلو نامہ


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

تبصرہ کریں