آخخ تھو ۔۔۔۔۔۔۔۔

زندگی غم سے عبارت ہے خوشیاں کشید کرنا پڑتی ہیں اور جب خوشی مل جائے تو مدّتوں اُس کے ہر لمحے کا یوں مزا لیا جاتا ہے جیسے ہم اپنے پسندیدہ مشروب کا آخری قطرہ بھی ضائع نہیں ہونے دیتے ۔۔۔
شادی بھی ایسی ہی خوشی کا نام ہے عمر بھر کی جمع پونجی لُٹا کے والدین بیٹی بیاہتے ہیں کہ وہ اپنا گھر آباد کرے ۔۔۔ اور خود خالی جھولی کے ساتھ زندگی کی آخری سانس تک اسے خوش دیکھ کے پُرسکون رہیں ۔۔۔ مگر قسمت کہیں یا دنیا داروں کی سفاکیاں کبھی کبھی آنسو مقدر ٹہرتے ہیں ۔۔۔
زندگی بھر نافرمان بیٹے سے جب مائیں کہتی ہیں بیٹا تمہارے لیئے دلہن پسند کرلی ۔۔۔ اس وقت باچھیں کھل جاتی ہیں ۔۔۔۔ یاد داشت کھو جاتی ہے ۔۔۔۔ جس طرف آنکھ اٹھائی جائے دلہن نظر آتی ہے ۔۔۔ شادی کے ایک ہفتے بعد خیال آتا ہے او ہو مجھے تو کوئی اور پسند ہے ۔۔۔۔ پھر دلہن کا جینا مشکل ۔۔۔ اماں ابا معصوم بن کے کہتے ہیں پتہ ہی نہیں تھا کس کلموہی نے ڈورے ڈال رکھے ہیں ۔۔۔( یہاں بھی قصور بیٹے کا نہیں ہے )
رکھنا نہیں چاہتا اس سے شادی کرنے کی ضد کر لی ہے ۔۔۔ انوکھے لاڈلے کی ضد پوری کرنی ہے ، پرائی بیٹی کی کیا پرواہ ۔۔۔۔
اس طرح کے دو واقعات ہو چکے جاننے والوں میں پہلے ہی ہمت کر لیں لڑکے تو زندگی خراب نہ ہو ۔۔۔ جب سے پتہ چلا بہت دُکھی ہوں میں اس بربادی پہ ، کہہ آئی ہوں اتنا پیٹیں لڑکے کو کہ ساری پسند ہوا ہوجائے ۔۔۔ یہ دو لفظ دُکھ کا مداوا تو نہیں ہوسکتے پھر بھی ہونہہ !!!!! آخخ تھو ۔۔۔۔۔۔۔۔

Advertisements

6 تبصرے »

  1. Naeem Said:

    بڑے افسوس کی بات ہے ۔۔۔ کوئی اور لڑکی اگر پسند ہو تو منگنی ونگنی کے ٹائم پر یاد آ جانی چاہیئے نکاح کے بعد ریں ریں کرنے والے کو تو چھتر ہی پڑنے چاہیئں۔۔۔ اسے بھی ہوتے ہیں، گندے بندے۔۔۔

  2. یہ باتیں پچھلی آدھی صدی میں میری سمجھ میں نہیں آئے ۔ میرے والدین نے مجھ سے پوچھنے کے بعد میرے رشتے کی بات شروع کی اور ہم نے اپنے بچوں سے پوچھ کر قدم اُٹھایا
    http://www.theajmals.com

  3. یہ ذاتی تازہ تازہ شادی والے بھائی کا ذکر خیر تو نی ہو را ؟

  4. وقت فیصلہ کرنے سے نابلد افراد ایسی تباہی کا سبب بنتے ہیں اور یہ وہ لڑکے ہوتے ہیں جو معاشی طور پر شادی کے وقت والدین پر depentdent ہوتے ہیں۔

  5. hijabeshab Said:

    duffer apki soch pay khaak ..

  6. بلکل ٹھیک کہا۔۔۔۔۔ ہمت کرنی چاہیے
    خود میں ہمت ہے تو زمانے سے بغاوت کرلے
    ورنہ ماں باپ جہاں کیتے ہیں وہاں شادی کرلے
    🙂


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: