رنگوں بھرا موسم ۔۔۔

رخصت ہوتی سردیوں کا بہت خوبصورت رنگوں بھرا موسم ہے آج کل ۔۔۔ مٹیالی فضا ۔۔۔ ٹنڈ منڈ خاکی ٹہنیوں پہ زندگی کی نوید دیتی ننھی سبز کونپلیں ۔۔۔ آنگن میں بچھی سرخ پتوں کی چادر پہ کبھی چمکیلی کبھی زرد دھوپ کی شعاعوں کا خوش رنگ منظر ۔۔۔ کبھی کبھار کوئی بھٹکا ہوا بادل کا ٹکڑا بھی نظر آجاتا ہے ۔۔۔ پودوں پہ منڈلاتے بھنورے ۔۔۔ کوئل کی شوخ ہوتی کوک اور رخ بدلتی ہوا کے انداز بتا رہے ہیں بہار آ چکی ہے ۔۔۔
اس وقت شفاف نیلے آسمان پہ چمکتے چاند ستارے اور چاندنی اس قدر دلفریب و حسین ہے کہ اگر میرے ارد گرد شور نہ ہوتا تو میں آنگن میں رکھی اپنی آرام دہ کرسی پہ بیٹھی چاند کی سیر کر آتی مگر ۔۔۔ اِرد گِرد سے بےنیاز ہونے کا گُر بھی آنا چاہیئے ۔۔۔۔

5 تبصرے »

  1. نکتہ ور Said:

    کانوں میں روئی دے لیں
    اس دفعہ کتاب میلے کا چکر نہیں لگا؟

  2. Sarwat AJ Said:

    واقعی انسان سب کے ساتھ وقت گزارتا ہے،دوسروں کو توجہ دیتا ہے لیکن اپنے آپ کے ساتھ وقت گزارنے کی تدبیر کرتا رہتا ہے، اور یہ خواہش کم ہی پوری ہوتی ہے- اپنے لئے وقت ہونا بہت بڑی لگژری ہے-

  3. hijabeshab Said:

    نکتہ ور میں نے لکھی ہے پوسٹ کتابوں کا جائزہ کتاب میلے سے واپسی پہ…
    ثروت بلکل ٹھیک لکھا آپ نے اپنے لیئے وقت نکالنا بہت مشکل ہے مگر ضروری بھی ہے کوشش کرنی چاہیئے…

  4. عتیق علی Said:

    آج کے دور میں سب کچھ بھلاکر فطرت کے رنگوں میں کھو جانا آسان نہیں
    ایسی نفسانفسی کا عالم ہے کہ اپنے چارسو پھیلی خوبصورتی کا احساس بھی تب ہوتا ہے،جب کوئی اور توجہ دلائے.


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: