جانے کہاں گئے وہ دن ۔۔۔۔۔۔

آج دوپہر ہونے والی بھابی جی کا میسج آیا میرا نیو ائیر کا تحفہ کیا ہوگا سرپرائز ہے یا بتا رہی ہیں ۔۔۔ لو بھئی ایک اور خرچہ وہ بھی زبردستی کا ۔۔۔۔ کلینڈر پر نظر ڈالی 28 دن گزر گئے دسمبر کے اور پتہ بھی نہیں چلا ۔۔۔ ایک وہ وقت تھا جب دن گنے جاتے تھے کونسے کارڈز لوں جو منفرد سے ہوں تحفہ کیا لیا جائے پہلی وش میری ہو ۔۔۔ پھر وقت نے ایسی کروٹ لی کہ اب دسمبر سال کا بارہواں مہینہ اور بس ۔۔۔ بہت شکوے تھے اہلیانِ کراچی کو سردی سے آئی تو ایسی شوخ رنگ کے سارے شکوے ٹھٹھرے پڑے ہیں ۔۔۔ وہی مٹیالی گرد آلود خاموش فضا ۔۔۔ خشک پتّوں سے بھرے آنگن میں زرد دھوپ ۔۔۔ حسین چاندنی راتیں ۔۔۔ رومینٹک رات کی رانی ۔۔۔ بھاپ اڑاتی چائے کی خوشبو ہے مگر میں وہ نہیں ہوں ۔۔۔ اب دسمبر کی دھوپ میں بیٹھ کر “ ذرا سی دیر دسمبر کی دھوپ میں بیٹھیں “ والا شعر یاد نہیں آتا چائے کی خوشبو کوئی اچھوتا خیال نہیں لاتی گویا صرف چکّی کی مشقت ہے مشقِ سخن وقت کی نظر ہوگئی ۔۔۔
سردیوں میں جیسے پرانے درد لوٹ آتے ہیں اسی طرح جانے والے کسی بھی موسم میں گئے ہوں سرد موسم ان کی یادوں کی کسک دو آتشہ کردیتا ہے ۔۔۔ پھر کیسی چاندنی راتیں اور رات کی رانی ۔۔۔۔
شائد اس سال شکستہ ہوں مصائب کی سِلیں
شائد اس سال ہی صحراؤں میں کچھ پھول کھلیں
شائد اس سال جو سوچا تھا وہ پورا ہو جائے
شائد اس سال مرادیں بر آئیں
یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں ۔۔۔۔

Advertisements

8 تبصرے »

  1. یعنی وقت نے کروٹ بدل لی ہے؟ یا آپ نے اپنے آپ کو بدل ڈالا ہے۔ اور بہت ممکن ہے یہ صرف دسمبر کا خاصہ ہو ۔۔ بہرحال
    ہمارے دلچسپی نہ لینے سے زندگی اپنی روش نہیں بدلتی۔ اسلئیے آگے بڑھ کر زندگی سے اپنے حصوں کی مسرتیں کشید لینی چاہئیں۔

    • hijabeshab Said:

      وقت نے کروٹ میرے گھر میں اس وقت لی جب والدین ملکِ عدم روانہ ہوئے ، میں بدل گئی ہوں اس طرح کہ ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ورنہ ہوں تو پہلے جیسی اور چھوٹی چھوٹی خوشیوں کے ساتھ زندگی میں رونق لگانا مجھے خوب آتا ہے مگر ہوتے ہیں کچھ دن مہینے ایسے جب ناسٹلجیا سر چڑھ کے بولتا ہے ۔۔

  2. دسمبر کے مہینہ میں نجانے کیا بات ہے کہ ہر کسی کو اداس کر دیتا ہے۔

  3. خوب است۔
    یہ کیفیت کبھی گرمیوں میں بھی طاری ھوئی ہے؟

  4. Sarwat AJ Said:

    اگرچہ حیات و موت کا یہ سلسلہ ازل سے جاری ہے مگر انسان کو اِس راز کی سمجھ اُس وقت آتی ہے جب اپنا دِل اِس سے آشنا ہوتا ہے- ہر آنے والا لمحہ نیا ہی ہوتا ہے ، بات ساری دِل کے احساس کی ہے –

  5. qalamnama Said:

    در اصل یہ اس پر منحصر ہے کہ تحفہ کسے دیا جائے۔ ایک عمر ہوتی ہے جب کچھ خاص قسم کے رشتے اور تعلق ہوتے ہیں۔ وہاں اور اس مرحلے پر دن گننا بنتا ہے اور کرنا پڑتا ہے ورنہ ناراضگی، جسے ختم کرنے میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اچھی تحریر ہے۔ مزا آیا۔
    http://qalamnama.wordpress.com/2014/02/16/%db%94%db%94%db%94%d9%85%db%8c%d8%b1%d8%a7-%d9%88%db%8c%d9%84%d9%86%d9%b9%d8%a7%d8%a6%d9%86%db%94%db%94%db%94%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a2%d9%be-%da%a9%d8%a7%d8%9f/


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: