لوگ آپ کو کتنا پسند کرتے ہیں ؟؟؟

بہت دن گزرے کوئی امتحان نہیں لیا میں نے اس لیئے حاضر ہے ایک سوالنامہ ۔۔۔ ویسے بھی اب سارے بلاگرز مصروف ہوگئے ہیں جواب ملنے کی امید کم ہی نظر آتی ہے پھر بھی کوشش کرنے میں کیا ہرج ۔۔۔ اپنے بارے میں جاننے کا شوق تو ہر کسی کو ہوتا ہے کہ وہ دوستوں اور جاننے والوں میں کتنا مشہور یا پسند کیا جاتا ہے ۔۔۔ نیچے لکھے ہوئے سوال میرے نہیں کسی ماہرِ نفسیات کے ہیں ۔۔۔ آپ “ ہاں “ اور “ نہیں “ میں جواب دے کر اندازہ لگائیں کہ آپ اپنے حلقہء احباب میں کتنے مقبول ہیں ۔۔۔
سوال : 1 – کیا آپ اپنے دوستوں کے سامنے برملا اور بلا جھجھک اپنی رائے کا اظہار کرتے / کرتی ہیں ؟؟
سوال : 2 – کیا آپ اپنے بہترین دوستوں کے مقابلے میں خود کو ان سے برتر سمجھتے ہیں ؟؟
سوال : 3 – کیا آپ اکیلے کھانا کھانا پسند کرتے ہیں ؟؟
سوال : 4 – کیا آپ اخبار کے پہلے صفحے پہ شائع ہونے والی قتل و غارت پر مشتمل کہانیاں پڑھتے ہیں ؟؟
سوال :5 – کیا آپ عموماً اس طرح کے سوالناموں مین دلچسپی لیتے ہیں ؟؟
سوال :6 – کیا آپ اکثر و بیشتر دوستوں سے ادھار لیتے ہیں ؟؟
سوال :7 – جب آپ کسی واقعہ کی تفصیل بیان کریں تو اس کی چھوٹی چھوٹی جزئیات بھی بتائیں گے ؟؟
سوال : 8 – کیا آپ اپنی خوش اخلاقی پہ فخر کرتے ہیں ؟؟
سوال : 9 – جب کسی دوست کو ملنے کا وقت دیتے ہیں تو اسے انتظار کرواتے ہیں ؟؟
سوال : 10 – کیا آپ کو بچے اچھے لگتے ہیں ؟؟ ( اپنے بچوں کے علاوہ )
سوال : 11 – کیا آپ لوگوں کے ساتھ عملی قسم کے مذاق کرتے ہیں ؟؟
سوال :12 – کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ادھیڑ عمری کے دور میں محبت میں مبتلا ہونا حماقت کے سوا کچھ نہیں ؟؟
سوال : 13 – کیا آپ کو سات افراد سے زیادہ کا مجمع گھبراہٹ مین مبتلا کردیتا ہے ؟؟
سوال : 14 – کیا آپ باتیں دل میں رکھنے کے عادی ہیں ؟؟
سوال : 15 – کیا آپ اکثر و بیشتر “ کیا مصیبت ہے “ اور مجھے تو سخت گھبراہٹ ہورہی ہے جیسے جملے ادا کرنے کے عادی ہیں ؟؟
سوال : 16 – کیا سیلز مین اور سیلز وومین ٹائپ کے لوگ آپ کو جھنجلاہٹ میں مبتلا کردیتے ہیں ؟؟
سوال : 17 – کیا آپ ایسے لوگوں کو غیر دلچسپ اور احمق تصور کرتے ہیں جنہیں آپ کی طرح میوزک ، کتابوں اور کھیلوں سے دلچسپی نہیں ہوتی ؟؟
سوال : 18 – کیا آپ اکثر و بیشتر اپنے وعدے توڑ دیا کرتے ہیں ؟؟
سوال : 19 – کیا آپ لوگوں کے سامنے ان پہ تنقید کرتے ہیں ؟؟
سوال : 20 – جب قسمت آپ کا ساتھ نہ دے رہی ہو تب اپنے دوستوں کی کامیابی پر دل سے خوش ہوتے ہیں ؟؟
سوال : 21 – کیا دوستوں کے سامنے اپنی توقعات ، مسائل اور ناکامیوں پر بات کرتے ہیں ؟؟
سوال : 22 – کیا چھوٹی موٹی تفریحات پہ پیسے خرچ کرنے کے قائل ہیں ؟؟
سوال : 23 – جب آپ کے کام بگڑ رہے ہوں تو مایوس ہوکر ہمت ہار بیٹھتے ہیں ؟؟
سوال : 24 – کیا اپ نے کبھی کسی دلچسپ قسم کی گپ شپ میں حصہ لیا ؟؟
سوال ؛ 25 – دوستوں کے ساتھ باہر کھانا کھاتے ہوئے اپنا اپنا بل ادا کرنے پہ یقین رکھتے ہیں ؟؟
ہر وہ سوال جس کا جواب “ ہاں “ میں ہوگا اس کا ایک پوائنٹ ہے یعنی ایک نمبر ۔۔۔ اپنے پوائنٹس لکھیں پھر میں رزلٹ لکھوں گی ۔۔۔

Advertisements

19 تبصرے »

  1. ساجد Said:

    میری فیس بکی وال کی خامہ فرسائیوں میں ان سارے سوالوں کے جواب موجود ہیں اس لئے مجھے تو استثناء ہے 🙂

  2. hijabeshab Said:

    بلاگ پہ خوس آمدید ، میں وہاں نہیں دیکھوں گی آپ اپنے پوائنٹس لکھیں

  3. ali Said:

    دس سے بارہ۔ کچھ سوالات کے جواب جزوی طور پر ہاں ہیں

  4. ساجد Said:

    اوپس یہاں بھی ہم 10 نمبری ہی پائے گئے 🙂 یعنی 10 پوائنٹس بنتے ہیں میرے ، پوری ایمانداری کے ساتھ ۔

  5. hijabeshab Said:

    میرے پوائنٹس 16 ہیں 🙂

    • ساجد Said:

      تو پھر جیت تمہاری ہو گئی ؟

      • hijabeshab Said:

        ہار جیت تو ہے نہیں اس میں بس آپ حلقہء احباب میں کتنے مشہور ہیں یہ اندازہ لگنا ہے ، رزلٹ کا انتظار کریں ، میں اب کل رات میں آ کے باقی تبصرے دیکھوں گی ۔۔۔

  6. میرے ۱۵ پوائنٹس ہیں۔

  7. hijabeshab Said:

    کافی عرصے بعد آپ کی تشریف آوری ہوئی ڈاکٹر جواد شکریہ ۔۔

  8. سات نصف جن کے ساڑھے تین ہوتے ہیں۔

  9. کر کرا کے میرے بھی 10 نمبر ہو ہی گئے ہیں۔
    رزلٹ کا بے چینی سے انتظار ہے۔

    • hijabeshab Said:

      بلاگ پہ خوش آمدید ، جواب کے لیئے کل تک انتظار کریں شاید کوئی اور آجائے اپنے پوائنٹس بتانے ۔۔۔

  10. سات
    نصف جن کے ساڑھے تین ہوتے ہیں

  11. پچیس میں سے ساڑھے چھ نمبر ۔ یعنی بُری طرح فیل ۔ تفصیل یوں ہے
    سوال : 1 – ہاں ۔۔ سوال : 2 – نہیں ۔۔ سوال : 3 – نہیں ۔۔ سوال : 4 – نہیں ۔۔ سوال :5 – زیادہ تر ۔۔ سوال :6 – نہیں ۔۔ سوال :7 – عام طور پر ۔۔ سوال : 8 – نہیں ۔۔ سوال : 9 – نہیں ۔۔ سوال : 10 – ہاں صرف انسان نہیں چوپایوں اور پرندوں کے بھی ۔۔ سوال : 11 – نہیں ۔۔ سوال :12 – نہیں
    سوال : 13 – نہیں ۔۔ سوال : 14 – اچھی ہاں ۔ بُری نہیں ۔۔ سوال : 15 – نہیں ۔۔ سوال : 16 – نہیں ۔۔ سوال : 17 – نہیں ۔۔ سوال : 18 – کبھی نہیں
    سوال : 19 – نہیں ۔۔ سوال : 20 – ہاں ۔۔ سوال : 21 – نہیں ۔۔ سوال : 22 – ہاں ۔۔ سوال : 23 – نہیں ۔۔ سوال : 24 – بچپن اور جوانی کی باتیں ہیں ۔۔ سوال ؛ 25 – نہیں

  12. گیارہ

  13. 1، 3، 4، 5، 7، 8، 10، 12، 19، 20، 21، 22، 24، 25 .میرے یہ چودہ نمبر ہاں کے ہیں باقی نہ والے نمبر ہیں .کچه اور تهیک ہونا پڑےگا.


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: