کتابیں جھانکتی ہیں ….

کتابیں جھانکتی ہیں بند الماری کے شیشوں سے
بڑی حسرت سے تکتی ہیں
مہینوں اب ملاقاتیں نہیں ہوتیں
جو شامیں ان کی صحبت میں کٹا کرتی تھیں ، اب اکثر
گزر جاتی ہیں کمپیوٹر کے پردوں پر
بڑی بےچین رہتی ہیں
انھیں اب نیند میں چلنے کی عادت ہوگئی ہے
بڑی حسرت سے تکتی ہیں
جو قدریں وہ سناتی تھیں
کہ جن کے سیل کبھی مرتے نہیں تھے
وہ قدریں اب نظر آتی نہیں گھر میں
جو رشتے وہ سناتی تھیں
وہ سارے ادھڑے ادھڑے ہیں
کوئی صفحہ پلٹتا ہوں تو اک سسکی نکلتی ہے
کئی لفظوں کے معنی گر پڑے ہیں
بنا پتوں کے سوکھے ٹنڈ لگتے ہیں وہ سب الفاظ
جن پر اب کوئی معنی نہیں اگتے
بہت سی اصطلاحیں ہیں
جو مٹی کے سکوروں کی طرح بکھری پڑی ہیں
گلاسوں نے انھیں متروک کر ڈالا
زباں پہ ذائقہ آتا تھا جو صفحے پلٹنے کا
اب انگلی کلک کرنے سے
بس اک جھپکی گزرتی ہے
بہت کچھ تہہ بہ بہہ کھلتا چلا جاتا ہے پردے پر
کتابوں سے جو ذاتی رابطہ تھا کٹ گیا ہے
کبھی سینے پہ رکھ کے لیٹ جاتے تھے
کبھی گودی میں لیتے تھے
کبھی گھٹنوں کو اپنے رحل کی صورت بنا کر
نیم سجدے میں پڑھا کرتے تھے
چھوتے تھے جبیں سے
خدا نے چاہا تو وہ سارا علم ملتا رہے گا بعد میں بھی
مگر وہ جو کتابوں میں ملا کرتے تھے سوکھے پھول
کتابیں مانگنے گرنے اٹھانے کے بہانے رشتے بنتے تھے
ان کا کیا ہوگا
وہ شاید اب نہیں ہوں گے……!!

Advertisements

6 تبصرے »

  1. واہ ۔۔بس اسی لئے میں نے کمپیوٹر جے غیر ضروری استعمال پر لعنت بھیجی وئی ہے۔

  2. بے شک ” کتابیں باتیں کرتی ہیں ” ان ملحوں کی جو اب نایاب ہو گئے ہیں، بہت خوبصورت لفظ ہیں آپ کے "حجاب ِشب ؟

  3. بے شک "کتابیں باتیں کرتی ہیں ” ان لمحوں کی جو اب نایاب ہو گئے ہیں ۔ بہت خوبصورت لفظ ہیں آپ کے "حجاب ِشب "

  4. علی Said:

    یہ تمام گلزار صاحب کی ہے یا کسی نے بیچ میں اپنا چھاپہ لگایا ہے ؟

  5. hijabeshab Said:

    یاسر مجھے پتہ تھا آپ کا جواب یہی ہوگا 🙂

    شکریہ نورین یہ میرے نہیں گلزار کے الفاظ ہیں ۔۔

    علی میں نے نیٹ سے کاپی کی ہے نظم ، اور ہر جگہ اسی طرح لکھی دیکھی اب پتہ نہیں کہ کچھ اپنا چھاپہ بھی ہے کسی کا یا نہیں ۔۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: