فیس بک اور ہم ۔۔۔

5 مئی سنڈے میگزین میں شائع ہونے والا یہ مضمون

جو فیس بک کے حوالے سے ہے اسے پڑھ کے سوچا کیا میرا شمار بھی اس میں ہوتا ہے ۔۔۔ جواب نفی میں ملا کہ نہیں نہیں تمہاری اوقات تو دو یا تین گھنٹے روزآنہ ہے ۔۔۔ کچھ لائیکیاں مار لیں اور کبھی جب ” بکواسی گروپ “ مل جائیں تو بکواس کرلی ۔۔۔ اسٹیٹس کبھی لکھا کبھی نہیں ۔۔۔ اس بات پہ کوئی اعتراض نہ کرے پورے 4 دن بعد کل لکھا تھا اسٹیٹس میں نے 😛
اس مضمون کے حساب کتاب سے ” ڈفر “ کا شمار خطرناک پاگلوں میں ہوتا ہے ، پتہ نہیں کیوں آزاد چھوڑا ہوا ہے بچ کے رہنا لوگو ۔۔۔۔
زینب جب ٹھیک ہوتی ہے تو اردو میں تبصرے لکھتی ہے ورنہ تو دونوں پھپھی بھتیجا مل کے میرے خلاف پنجابی لکھتے ہیں جو مجھے سمجھ نہیں آتی ۔۔۔ 🙄
ضیاءالحسن اب ہر تبصرے کے آخر میں بتیسی کم نکالتے ہیں ، اتنی بڑی تبدیلی کی وجہ کا فی الحال اندازہ نہیں ہوسکا تحقیق جاری رہے گی ۔۔۔
جعفر کو غرور ہے کہ وہ بڑے ہوگئے ہیں فیس بک بچوں کا کھیل ہے ۔۔۔ یاسر جاپانی بھی جعفر کے ساتھی ہیں اب کم نظر آتے ہیں ۔۔۔
ناسٹلجیا کی ماری میں بھی ہوں لیکن ” علی حسان “ پہ ناسٹلجیا ختم ہے ۔۔
“ سعد مالک “ زینب کا جوڑی دار کھانے پینے کے اسٹیٹس اور تصویریں پوسٹ کے خود کو تسلی دینے کا ماہر ۔۔۔
شبیہ دن میں ایک بار آکے دعا کروا جاتی ہے سب آمین کہہ کے اپنے کام میں لگ جاتے ہیں فرق کوئی نہیں پڑتا ۔۔۔۔
تانیہ رحمان کو ادھورے گانے کی پہیلی بوجھ کر خوش ہونا اچھا لگتا ہے ۔۔۔
سارہ کو “ جون ایلیا “ ہوگیا ہے اور تبصرے میں پان کھائی زبان دکھانے کی عادت ۔۔۔۔
بقول زینب کچھ ڈنگر بھی ہیں فیس بک پہ جن میں ایک حضرت ہیں دوسری خاتون ، دونوں ایک جیسے ہیں ۔۔ نام لکھ دیا تو نقصِ امن کا خطرہ ہے ویسے میں متفق ہوں زینب سے ۔۔۔
سائرہ ملک عرف پتہ خود پسندی کی انتہا پہ ہوتی ہے ۔۔۔
واصف خر دماغ کبھی جو ایک بات میں بات سمجھ لے نتیجہ لڑائی ۔۔۔
کچھ لوگ ایسے بھی ہیں فیس بک پہ جو صرف لائک کرتے ہیں ( بھاؤ کے علاوہ ) بھاؤ تو معصوم بندہ🙂 جو صرف لائک کرتے ہیں ان کو چاہیئے کہ لکھیں ہم ہیں ناں اسٹیٹس تباہ کرنے کے لیئے ۔۔۔
مونا محموود ہمیشہ الزام کی زد میں رہ کے صفائیاں پیش کرتی ہیں لیکن بے اثر ۔۔۔
عمران اقبال ہمیشہ پریشان حال 😛
اور کون کون رہ گیا ذکرِ خیر سے یہاں آکے حاضری لگوائیں تاکہ تعریف کی جائے ۔۔۔ میں نے اپنے رشتہ داروں کا ذکر نہیں کیا اس لیئے ” چاند پوتے “ ” سمید “ اور ” حمیرا شہزاد “ شکوہ کرنے کی ضرورت نہیں ۔۔۔۔
دنیا آپ کے ساتھ اچھا کرے یا برا سب کچھ فیس بک پہ اگل دینا ہے ناں پاگل پن ، فیس بک نہ ہوئی دوست کا شولڈر ہوگیا کہ کندھے پہ سر رکھ کے کہہ سن کر جی ہلکا ہوجائے ۔۔۔ سارے فیس بکی میگزین کے مضمون پہ فٹ ہیں 😳 اور میں 😉

38 تبصرے »

  1. saad42 Said:

    انجمن بہبودِ پاگلاں کی داغ بیل ڈال دو

  2. بہت عمدہ ۔۔۔ یعنی آپ اب ایک سکہ بند کالم نویس بن گئی ہیں۔
    مبارک ہو۔۔۔۔۔

  3. صرف لائک کرنے سے گزارہ نہیں ہو سکتا کیا؟

    • hijabeshab Said:

      بلکل نہیں ، الجھن ہوتی ہے کہ بندہ کہنا تو ضرور چاہتا ہوگا کچھ ۔۔۔

  4. ddufferr Said:

    میں ذرا میگزینی مضمون پڑھ لوں پہلے
    اور ڈنگر بندہ کون ہے بتا دے
    ابھی بھی مائنڈ نہیں کرا تو تب بھی بالکل مائنڈ نہیں کروں گا

  5. ddufferr Said:

    اور میرے سے کیا خطرناکی
    میں کونسا بچیاں اغوا کرتا ہوں فیس بک پہ
    زیادہ سے زیادہ سیٹی شیٹی مار لی
    بہت ہوا تو چھیڑ کے بھاگ لئے

  6. جس پِنڈ جانا نئیں اوہدا راہ کیوں پُچھنا

  7. علی Said:

    جزاک اللہ
    اپنا نام دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اتنے بڑے یوگئے ہیں کہ لوگ یاد رکھیں🙂
    ویسے میں سمجھا میرا شمار لائیکی کمپنی میں آئے گا شکریہ آپ نے لائیک کرنے کی لاجک بیان کرنے سے بچا لیا۔ ویسے یہ ناسٹالجیا اچھا ہوتا ہے یہ برا؟؟

    • hijabeshab Said:

      آپ بڑے لکھاری ہیں جبھی تو یاد رکھا میں نے🙂
      مجھے تو ناسٹلجیا اچھا لگتا ہے ایک خوبصورت بیماری کی طرح ۔۔۔
      تکلیف دل کی ہو کہ عدم پیاسی آنکھ کی
      جتنے حسین مرض ہیں وہ سب لاجواب ہیں …

  8. عمران اقبال۔۔۔ پریشان حال۔۔۔۔

    پریشان کر دیا آپ نے تو۔۔۔🙂

  9. Riaz Shahid Said:

    یہ مرد ڈنگر تو سنا تھا یہ خاتون کون ہیں ؟

  10. hijabeshab Said:

    ڈفر آپ آخری ٹائم کب گئے تھے ماہرِ نفسیات کے پاس ؟؟ ڈیڑھ سو اسٹیٹس روزآنہ پہ ایک چکر تو بنتا ہے :پ

    عمران آپ کے اسٹیٹس پریشان کُن ہوتے ہیں ہمیشہ🙂

    اجمل انکل آپ کو دیکھا تھا کبھی اس پنڈ میں اب نظر نہیں آتے آپ ۔۔

    ریاض شاہد صاحب خواتین ہر شعبے میں ترقی کرچکی ہیں ۔۔۔۔

  11. زینب بٹ Said:

    فی میل ڈنگری کا نام بھی پوسٹ میں ہے گا جی
    سمجھدار را اشارہ کافی است
    میں نے کیا پاگل پنا کیا ہے ڈنگرے سب سے ”سمجھدار” کمنٹ ہوتے ہیں میرے :-

    • ddufferr Said:

      تنو بی بی کو ایسے کہا اس شبو نے؟😮
      ٹھہر میں بتا کے آ را ان کو

      • hijabeshab Said:

        آپ دونوں پھپھی بھتیجا کا کام یہی ہے جائیں بتائیں تانیہ کو

  12. hijabeshab Said:

    زینب تم فساد کرواؤ اور بس :ڈ

  13. kauserbaig Said:

    ہاہا، بہت خوب لکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ شکر ہے ڈنگری( اوری ) کی وضاحت ہوگئی نہیں تو میں غلط فہمی کا شکار ہوکر مارے شرم سے کمنٹ نہ کرکے بھاگ رہی تھی۔۔۔

    • kauserbaig Said:

      (سوری)لکھا ہےغلطی ٹھیک کرلیں

      • hijabeshab Said:

        ڈنگر ہو یا ڈنگری اسی کو کہا جا سکتا ہے جس سے ہم فری ہوں ، آپ سے مذاق نہیں ہے ناں تو غلط فہمی ہونی ہی نہیں چاہیئے تھی ۔۔۔

  14. لو جی، میں تو سمجھ رہا تھا کہ میرے جتنی فیس بک کوئی بھی استعمال نہیں کرتا۔ بلکہ مجھے کچھ نا لکھنے کو ملے تو اپنے سٹیٹس اکٹھے کر کے بلاھ بنا لیا کرتا ہوں۔ مگر ادھر تو میرا ذکر ہی نہیں ملا

  15. hijabeshab Said:

    سلیم صاحب بلاگ پہ خوش آمدید ، مجھے تو آپ کم کم ہی نظر آتے ہیں فیس بک پر ۔۔۔ بہت سے نام بھول گئی تھی آپ کا ذکر اگلی بار سہی ۔۔

    عمران میں پریشان نہیں ہوتی تو اب کیا ارادہ ہے آپ کا کہ سوال کر کر کے پریشان کردیں :پ

  16. کیا بات ہے حجاب ، بہت خوب لکھا ہے اور پڑھ کر حقیقی معنوں میں لطف آیا۔ میں پاکستان آیا ہوا ہوں اور فیس بک پر بھی کبھی کبھی آ رہا ہوں ، میرے بارے میں کہہ سکتی ہو کہ ٹویٹر سے ٹویٹ کرکے اسٹیٹس اپڈیٹ کرنے والی قوم🙂

    • hijabeshab Said:

      جی جناب آپ کے بارے میں پڑھا تھا کہیں کہ آپ کی واپسی ہوگئی مبارک ہو🙂 اور آپ اس مضمون میں شامل ہونے سے رہ گئے اس لیئے کہ فیس بک پہ کبھی کبھی ہی نظر آتے ہیں ۔۔۔

      • mohibalvi Said:

        اس بات پر تو مجھے خود کو داد دینی چاہیے کہ شکر ہے فیس بک پر کم کم جانا میری بچت کا ساماں ہو گیا۔🙂

  17. mohibalvi Said:

    Reblogged this on Mohib Alvi.

  18. محب پر اس بلاگ کا اتنا اثر ہوا ہے کہ جناب نے اپنے انگریزی ٹٰکنالوجی بلاگ پر یہ مضمون شیئر کردیا ہے۔ ہاہاہا :ڈ

    اور ڈفر کا ماہرِ نفسیات کے پاس نہیں، ماہرینِ نفسیات کے پاس جانا بنتا تھا لیکن وہ خود اس کے پاس آنے لگے ہیں۔ یہ بندہ دورِ حاضر کا خبطی آئن اسٹائن ٹھہرا جو باتوں کے ایٹم بم پھوڑتا رہتا ہے۔ :ڈ

    • hijabeshab Said:

      محب کے اس بلاگ پر کمنٹ کیا تھا میں نے لیکن محب آج کل افطار پارٹیوں میں مصروف ہیں شاید اس لیئے اپروو نہیں ہوا ۔۔

  19. واہ جی مزہ آگیا۔ یہاں تو کافی رش لگی ہے۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: