محبت …..

محبت مشوروں پندو نصیحت
اور تاویلوں کے تابع تو نہیں ہوتی
محبت خود بتاتی ہے کہاں کس کا ٹھکانہ ہے
کسے آنکھوں میں رکھنا ہے کسے دل میں بسانا ہے
رہا کرنا ہے کس کو اور کسے زنجیر کرنا ہے
مٹانا ہے کسے دل سے کسے تحریر کرنا ہے
گھروندہ کب گِرانا کہاں تعمیر کرنا ہے
محبت مشوروں پندونصیحت
اور تاویلوں کے تابع تو نہیں ہوتی
اُسے معلوم ہوتا ہے سفر دشوار کتنا ہے
کسی کی چشمِ گِریہ میں چھپا اقرار کتنا ہے
شجر جو گرنے والا ہے وہ سایہ دار کتنا ہے
سفر کی ہر صعوبت اور تمازت یاد رکھتی ہے
جسے سارے بھلا ڈالیں محبت یاد رکھتی ہے
محبت مشوروں پندونصیحت
اور تاویلوں کے تابع تو نہیں ہوتی
کہ اِس کا رستہ ہرگز رضی ویراں نہیں ہوتا
وہیں امکان ہوتا ہے جہاں امکاں نہیں ہوتا
محبت راستوں میں ایک الگ رستہ بناتی ہے
جہاں کوئی نہیں سُنتا وہاں قصّہ سناتی ہے
محبت مشوروں پندونصیحت
اور تاویلوں کے تابع جو نہیں ہوتی
اُسے کیا راستوں میں پھول کتنے دھول کتنی ہے
کسی نازک سمے میں جو ہوئی تھی بھول کتنی ہے
اُسے کیا پھول سے ہاتھوں میں اب تک خار کتنے ہیں
کہ دشمن گھات میں بیٹھے پسِ دیوار کتنے ہیں
اُسے کیا شام کیسی تلخیء ایام کیسی ہے
اُسے کیا زندگی کس کی کسی کے نام کیسی ہے
اُسے کیا چاہتوں میں صورتِ آلام کیسی ہے
محبت مشوروں پندونصیحت
اور تاویلوں کے تابع تو نہیں ہوتی ۔۔۔۔

7 تبصرے »

  1. ddufferr Said:

    فیس بکی پوسٹیں بلاگ پہ؟

  2. hijabeshab Said:

    وہاں پہ کوئی پڑھتا ہی نہیں تو کیا کروں ادھر پوسٹ دی ۔۔۔

  3. Sarwat AJ Said:

    Good idea….but this is not focusing on one theme….they r more than one.

  4. بہت عمدہ۔۔۔

  5. بہُت زبردست

  6. لفظ لفظ محبت کی مٹھاس لیے اور حرف حرف محبت کی خوشبوسے مہکا- محبت کا اظہار دل میں اترتا ہوا – بہت خوب


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: