ہفتہء شرمندگی ۔۔۔

گھر لشکارے مار رہا ہو ہر چیز اپنی جگہ قرینے سے رکھی ہو ۔۔۔۔ فریج میں مہمانوں کی خاطر داری کے لوازمات موجود ہوں ، ایسے میں منڈیر پہ کاگا بول بول کے تھک جائے لیکن کسی مہمان کے مبارک قدم گھر کی دہلیز تک نہیں آتے ۔۔۔۔۔ یہاں تک کے کوئی محلّے سے بھی نہیں آتا ۔۔۔۔۔۔۔۔
اور جب کبھی گھر کی سیٹنگ بدلنی ہو یا تجاوزات کے خاتمے کے لیئے اسٹور روم کی صفائی کی جارہی ہو ایسے میں گلی محلّے اور روز مرّہ کے آنے والوں کے ساتھ وہ مہمان بھی تشریف لاتے ہیں جو کافی عرصے بعد پاکستان آئے ہوں ۔۔۔۔۔۔۔
ہاتھ میں جھاڑو لیئے بھنگن والا حلیہ دروازہ کھولنے پہ امریکہ پلٹ مہمان کی صورت نظر آئے تو شرمندگی کے ساتھ ڈائجسٹ کی کہانیاں یاد آتی ہیں ، جس میں امریکہ پلٹ موصوف جھاڑو ہاتھ میں لیئے شپا شپ پانی پھینکتی بھنگن ہیروئن کی جھاڑوآنہ اداؤں میں الھجتے ہیں تو واپسی کا راستہ بھول جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن یہ سب ہوتا ہے کہانیوں میں ، اصل زندگی میں تو رشتہ داروں کی صورت نظر آتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر چاہے اپنے ڈوپٹے سے کرسی صاف کرکے پیش کردو تسلّی نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔۔ جب سے پاکستان چھوڑا ڈسٹ الرجی ہوگئی ہے ۔۔۔۔۔۔ پاکستان میں کچھ اچھا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ دیارِ غیر میں رہ کر اپنے وطن کی مٹی کو یاد کرنے والے جب واپس آتے ہیں یونہی نخرے کرتے ہیں ۔۔۔۔۔ میں بلاوجہ امریکہ کے رعب میں آگئی ڈوپٹے سے صفائی کرڈالی ۔۔۔۔ لیکن کچھ دیر کا رعب تھا پاکستان پہ طنز کے نشتر برداشت نہ ہوسکے پھر جو بحث شروع ہوئی تو نہ انہوں نے ہار مانی نہ میں نے ۔۔۔۔۔۔۔۔ بات ختم میرے یہ کہنے پہ ہوئی کہ اس بار واپس جائیں تو پاکستانی سوغاتوں سے بھرے ہوئے باکس مت لے جایئے گا ۔۔۔۔۔۔۔ ان کے تیوری کے بل مزید گہرے ہونے سے پہلے ٹھنڈا ٹھار شربت روح افزاء مشروبِ مشرق پیش کردیا ۔۔۔۔۔
ہفتہء شرمندگی کیا منایا وطن کی محبت جاگ اٹھی ۔۔۔۔ ارضِ پاک میں لاکھ مسئلے مسائل برائیاں سہی لیکن ہے تو اپنا ۔۔ اے ارضِ پاک ۔۔۔۔۔۔۔۔
تیرے جنگل جزیرے مہکتے رہیں ، تیرے مرجان موتی چمکتے رہیں
تیرے سبزے کی چادر پہ بادِ صبا، رقص کرتی رہے پھول کھلتے رہیں
جنگ ہو ،امن ہو ، یا کوئی دَور ہو، سرحدوں کا تری رنگ ہی اور ہو
طبل کی دھن پہ بھی فاختہ کی نوا، رقص کرتی رہے پھول کھلتے رہیں ۔۔۔۔۔

Advertisements

11 تبصرے »

  1. ddufferr Said:

    یار ایسی بات نی ھے
    مجھے وہاں بھی ڈسٹ الرجی تھی 😀
    اور کہانی کے سارے لوازمات پورے تو ھیں ھی
    رئیل لائف کے حساب سے جو منہ ماری کری تو بس اب بات پکی ھی سمجھ
    پروگرام ان شا اللہ سے اپڈیٹ کر جلدی 😉

  2. ایک بار امریکہ کا ویزا لگ جائے تو پھر آپ سے ارض پاک کے بارے میں دریافت کیا جائے گا۔ 🙂

  3. Riaz Shahid Said:

    اندر سے احساس انہیں بھِ ہوتا ہے بس ذرا رعب جمانے کو کہتے ہیں ، بھلا کوئی پودا اپنی جڑ سے کٹ کر کیسے سر سبز و شاداب رہ سکتا ہے

  4. hijabeshab Said:

    ڈاکٹر جواد مجھے نہیں جانا امریکہ ، زبردستی بھی کوئی ویزہ دے تو نہیں لوں گی ۔۔
    ریاض شاہد صاحب تبصرے کا شکریہ ۔۔۔

  5. نکتہ ور Said:

    چاند میری زمیں پھول میرا وطن

  6. Sarwat AJ Said:

    Home is where your heart is….❤

  7. تیرے جنگل جزیرے مہکتے رہیں ، تیرے مرجان موتی چمکتے رہیں
    تیرے سبزے کی چادر پہ بادِ صبا، رقص کرتی رہے پھول کھلتے رہیں
    جنگ ہو ،امن ہو ، یا کوئی دَور ہو، سرحدوں کا تری رنگ ہی اور ہو
    طبل کی دھن پہ بھی فاختہ کی نوا، رقص کرتی رہے پھول کھلتے رہیں

    اشعار زبردست۔
    دسٹ الرجی دیگر الرجیز کی طرح تو ہوتی ہے ۔۔ اور کچھ لوگوں کو ہر جگہ ہوتی ہے ۔۔ اس کا امریکہ یا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ اور جو لوگ بطور خاص ڈسٹ الرجی ہونے کی وجہ پاکستان کو بیان کرتے ہوں سمجھ لیں کہ وہ اپنے آپ کے بارے میں یہ بتوانا چاہ رہے ہوتے ہین کہ وہ یعروپ امریکہ میں ہونے کی وجہ سے کچھ برتر شئے ہیں ۔ جب کہ یہ احساس کمتری ہی کی دوسری شکل ہوتی ہے
    آپ کی واہ تحریر لاجواب ہے

  8. ویسے آپس کی بات ھے کہ ھر وقت صاف ھوا میں رھنے والا یکدم دھول گھٹّے میں آجائے تو فوراً ڈسٹ الرجی ھو کر ناک میں خارش سٹارٹ ھو جاتی ھے۔ اس میں ملکوں کا کوئی قصور نہیں۔ پنڈ میں رھنے والے جب شہر کی آب و ھوا میں نئے نئے آتے ھیں تو ان کو بھی ڈسٹ الرجی ھو جاتی ھے۔

    • hijabeshab Said:

      بلاگ پہ خوش آمدید اور تبصرے کا شکریہ ۔۔۔ کیا اچھا ہوتا کہ آپ کوئی ڈھنگ کا نک نیم رکھتے ۔۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: