ذکر ایک محفل کا ۔۔۔۔

جب کبھی کسی تقریب کا بلاوا آئے کارڈ ہاتھ میں پکڑتے ہی خیال جاتا ہے الماری کی طرف ۔۔۔ کون سا سوٹ بہتر رہے گا اس تقریب کے لیئے ۔۔۔ وہ والا ۔۔۔۔۔۔۔ نہیں وہ ابھی تو پہنا تھا ۔۔۔ پھر دوسرا کون سا ۔۔۔ خیالوں میں سارے سوٹ آگئے لیکن وہ نظر نہیں آسکا جو اچھا لگے ۔۔۔ اور آئے بھی کیسے منحوس فیشن آج کل کے ۔۔۔ میں لاکھ اس محاورے کو غلط ثابت کروں کہ کھاؤ من بھاتا پہنو جگ بھاتا ۔۔۔ میں کھاتی بھی من بھاتا ہوں اور پہنتی بھی لیکن کب تک اتنا تو کرنا ہی پڑتا ہے کہ پینڈو آؤٹ آف فیشن نہ لگوں ۔۔۔ اور اِن رہنے کے لیئے مشقت کرنی پڑتی ہے وہ بھی ایسی کہ سوچ سوچ کے برا حال ہوجائے کہ پرانے فیشن کی چھوٹی قمیض کو کیسے بڑا کیا جائے ۔۔۔ قمیض سے اچھے تو بچے ہیں نیڈو پی کے بڑے تو ہوجاتے ہیں ۔۔ بہرحال کچھ نہ کچھ کر ہی لیا گیا اور ہم پہنچے تقریب میں وہ بھی خاندانی تقریب ۔۔۔ بڑے دنوں بعد آج خبطیوں ، خبیثوں ، اور پاگلوں سے پاگل کی ملاقات ہوئی ۔۔۔ کہیں ہاتھ پہ ہاتھ مار کے ہنسنا تو کہیں دانت پیس کے دوسرے کی برائی کرنا ۔۔۔ سرخ بالوں والی چڑیل پہ فقرے کسنا اور میک اپ کے غلط استعمال پہ مفید مشورے ۔۔۔ بڑھتی عمر کے ساتھ لوگ بڑے ہوتے ہیں لیکن اکثر پچپن سے بجپن کی طرف لوٹتے نظر آئے ۔۔۔ اکّا دکّا ناگن ہیئر اسٹائل بھی نظر آئے یوں لگتا ہے دیکھ کے جیسے ڈسنے کو تیار ہوں ۔۔۔ کچھ نئی پریم اسٹوریاں کچھ دشمنیاں پتہ چلنے کے بعد جب کھانے کی باری آئی تو ہر کوئی یوں جدا ہوا جیسے کبھی جان پہچان نہ تھی ۔۔۔ ہاتھ میں چمچہ نظر آگیا تو ، او تم یہاں ہو ذرا میری پلیٹ میں ڈالنا ۔۔ پلیٹ بوٹیوں سے بھری ہوگی لیکن بڑی بوٹی وہ بھی اچھی والی کی ڈیمانڈ کم نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔۔میں بھی ایسے موقع پر انجان نظروں سے تکتے ہوئے بہری بننے کی قائل ہوں 😳
کھا پی کے پھر سب ایک دوسرے کو پہچاننے لگے اور پھر جو سُر سے سُر ملا کے نامور گلوکاروں کی روح تڑپائی گئی اللہ جانے کیسے قرار آیا ہوگا سب کو لیکن ہال والے شاید بیزار ہوچکے تھے کچھ دیر بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی ٹائم اوور ہوچکا تھا ہال کی لائٹس آف کردی گئیں اور ہم گھر لوٹ آئے کچھ ہنستے مسکراتے کچھ جلتے جلاتے ظاہر ہے خاندانی تقریب تھی 😛 </p

Advertisements

5 تبصرے »

  1. ddufferr Said:

    تجھے یہ گوشت خوری کرنے واسطے شادیوں میں جانے کی کیا ضرورت
    تو تو آنلائن ھی اتنی غیبتی اور سازشی ھے

  2. ولیمہ ہڑپ کیا نا۔۔اللہ کرے لوگ آپ کا ولیمہ بھی کھائیں۔بوٹیاں تاک تاک کے ؛ڈ

  3. زینب بٹ Said:

    مجھ سے عقیقے کی تقریب کا کہہ کر ولیمہ ڈکار آئیں

  4. hijabeshab Said:

    ڈفر آپ کے خلاف سازش ادھ کچی ہے ابھی ، تیار رہیں ۔۔

    یاسر :ڈ

    زینب ، یاسر نے بھیج دیا مجھے ولیمے میں ، میں تو عقیقے میں گئی تھی 🙂

  5. جس کے سبب آپ اچھے کپڑے پہن کے کھا پی آئیں اُس کا کوئی ذکر ہی نہیں ۔ شاید اسی کو کہتے ہیں ظالم سماج
    😆


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: