میں شرمندہ ہوں ۔۔۔

ہر منگل یا بدھ کو دوپہر بارہ سے ایک کے درمیان دروازے پہ دستک ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔ کون ۔۔۔۔۔ نانی بیٹا ۔۔۔۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ بزرگ خاتون جو محلّے بھر کی “ نانی “ ہیں کب سے ہمارے ہاں آرہی ہیں ۔۔۔۔ مجھ سے جان پہچان گزرے ہوئے کچھ مہینوں کی بات ہے ۔۔۔۔۔ جب بھی کوئی سوالی یا کوئی ایسا شخص دروازے پہ آئے جسے گھر میں نہ آنا ہو میری کوشش ہوتی ہے دروازہ کھولے بغیر کام چل جائے ۔۔۔ پہلی بار جب میں نے نانی کو دروازے کے اوپر سے کچھ دینا چاہا تو جواب ملا بیٹا اماں تو ہمیشہ کچھ کھانے کو دیا کرتی تھیں تم نہیں دو گی ۔۔۔ پوچھا کیا کھائیں گی ۔۔۔ تھوڑے سے چاول دے دو گھر جا کے پکا لوں گی ۔۔۔ ہمیشہ کچھ نہ کچھ جو میں دے سکوں دے دیا کرتی ہوں ۔۔۔ ان کا شُکر الحمداللہ کہہ کر دعا کرکے پھر ہاتھ بڑھانا مجھے شرمندہ کرجاتا ہے 😳
اللہ نے اتنی نعمتیں دی ہیں کہ چاہے تھوڑی سہی کسی کی مدد کرسکوں پھر بھی جہاں کوئی مسئلہ ہو پانچ منٹ میں زندگی عذاب لگنے لگتی ہے ۔۔۔ شکوے ۔۔۔ نا شُکری ۔۔۔ چہرے کا زاویہ بگڑ جاتا ہے ۔۔۔۔۔ نعمتوں کا شُکر ادا نہ کرنے پہ میں اللہ تعالیٰ سے شرمندہ ہوں ۔۔۔۔ شکوے اپنی جگہ لیکن سچ یہ ہے چھوٹے چھوٹے مسائل مصروف دن گزارنے کا بہانہ بنتے ہیں ۔۔۔ لکھنے کی حد تک یہ جملہ بہت خوبصورت ہے لیکن جب خود پہ پڑے تو وہی نا شُکری اور ڈھٹائی اتنی کہ شرمندہ ہوکے پھر یہی سوچنا کہ یہ سب کچھ میرے ساتھ ہی کیوں ہوتا ہے ۔۔۔ لیکن ہاں شاید گزرتے وقت کے ساتھ زندگی عذاب لگنے کا دورانیہ بڑھتا جائے اس سال چار منٹ کا اضافہ ہوا ہے ۔۔۔ 🙄
زندگی خوبصورت ہے اگر ہر حال میں راضی بہ رضا رہنے کا ہنر آجائے لیکن افسوس میں اس ہنر پہ ثابت قدم نہیں ۔۔۔ جس دن سے دل شرمندہ شرمندہ سا ہوا ہے یہی کوشش اور دعا رہتی ہے کہ یا اللہ مجھے توفیق دے کہ میں ہر حال میں تیرا شُکر بجا لاؤں ۔۔۔

Advertisements

10 تبصرے »

  1. toto4103 Said:

    پس ثابت ہوا ،زنانیاں نا شکری ہوتی ہیں

  2. جہاں کوئی مسئلہ ہو پانچ منٹ میں زندگی عذاب لگنے لگتی ہے . . .

    بےشک ہم بڑے ناشکرے ہیں ۔ ۔ ۔ اگر ہم تھوڑی فرصت نکال کر ایک نظر اپنے پر ڈالیں تو ہمیں احساس ہوگا کہ کتنی نتعمتوں سے اللہ نے ہمیں نوازا ہے اور ہم پر ذرا سا بھی مشکل دور آتا ہے تو ہمیں یوں لگتا ہے کہ سب سے ذیادہ مصیبتیں اور پریشانی مجھے ہی ہے ۔ ۔

    میں بھی اپنے رب کریم سے دعاگو ہوں کہ : ا اللہ مجھے توفیق دے کہ میں ہر حال میں تیرا شُکر بجا لاؤں ۔۔۔ آمین

  3. Duffer Dee Said:

    سیم ھئیر
    میں تو اخیر قسم کا نا شکرا ھویا وا آجکل
    اللہ معاف کرے مجھے، اٰمین

  4. Ahmad Said:

    Mmmmm..

  5. واقعی ہم لوگ اِنتہا درجے کے نا شُکرے ہیں اپنی اُن نِعمتوں کے لِئے شُکر ادا نہیں کرتے جو بِن مانگے اللہ تعالیٰ ہمیں دے دیتا ہے اور مانگنے پر اگر ذرا سی بھی دیر ہو جائے تو ایسے بِلبِلاتے ہیں جیسے اپنے سارے فرائض تو ہم بخُوبی ادا کرتے ہیں حقُوق کی شاید خیر ہوتی ہے ،،

  6. زینب بٹ Said:

    ناشکرے پن کی حد ختم ہے لیکن پھر بھی اللہ کے نوازنے کی کوئ حد نہیں

  7. صبر اور شکر بڑا مشکل کام ہے اللہ تعالیٰ نے انسان کو تھڑدلا ، بے صبرا اور جلد باز بنایا ہے۔ جو صبر اور شکر سے کام لیتے ہیں وہ درحقیقت اس دور کے ولی اللہ ہیں۔

  8. اللہ ہمیں اپنے شکر گزار بندوں میں شامل فرمائے۔ اللہ تعالیٰ نے صاف بیان کردیا ہے کہ اگر تم میرا شکر ادا کروگے تو میں تمھیں مزید دوں گا، لیکن ہم نادان شکوے کرکے لینا چاہتے ہیں۔

  9. امن ایمان Said:

    یا اللہ تیرا شکر ہے۔۔۔میں تو سمجھی تھی کہ صرف میں ہی دنیا کی سب سے زیادہ ناشکری بندی ہوں لیکن اور لوگوں کے اعتراف سے کچھ تو تسلی ہوئی کہ کچھ اور لوگ بھی اس بات کا احساس رکھتے ہیں 😦

  10. mani Said:

    اللہ کا شکر ادا کر بھائی
    جس نے ہماری گائے بنائی

    الحمداللہ۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں آپ کی پوسٹ پڑھ کر خود احتسابی کا موقع فراہم کیا۔ اور یہ بھی اس کی بہت بڑی مہربانی ہے کہ وہ ہمیں ہماری ایک کجی، کوتاہی، کمی ۔۔ناشکری۔۔۔ پر غور و فکر کا وقت دے رہا ہے


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: