مِکس پلیٹ ۔۔۔

آج کل جاتی ہوئی خزاں بادام کے درخت پہ اپنے رنگ بکھیر رہی ہے ۔۔۔ سرخ پتّوں سے بھرا آنگن اور پتّوں کی خوشبو اجازت نہیں دیتی کہ انہیں جمع کرکے پھینک دیا جائے ۔۔۔ لیکن یہ غیر رومانوی دنیا والے اوہو کتنی گند پھیلی ہے کب سے صفائی نہیں کی ۔۔۔۔ میں نے کہا تنقیدی باتوں سے اچھی ان گرتے خشک پتّوں کی جلترنگ ہے ۔۔۔ بس جی بُرا لگ گیا پر سانوں کی ۔۔۔ ویسے بھی آج کل مجھے 100٪ سچی اور کھری بات کرنے کا دورہ پڑا ہوا ہے ۔۔۔ اس کی وجہ ہمارے پڑوسی ہیں ۔۔۔ اچھے پڑوسی نعمت سے کم نہیں ہوتے خاص کر اس وقت جب کوئی بھی اچھا کھانا بنا کر آپ کو یاد رکھا جائے ۔۔۔ لیکن یہ لوگ نفسیاتی لگتے ہیں ۔۔ بنے بنائے اچھے خاصے گھر کی بلا جواز مرمت کرواتے ہیں پھر بھی مطمئن نہیں ہوتے کچھ دن بعد پھر توڑ کے بنواتے ہیں ۔۔۔۔۔ ہر وقت ٹھک ٹھک اف اللہ سکون ختم کردیا سمجھ سے باہر ہے چاہتے کیا ہیں ۔۔۔
ویسے بھی آج کل بڑے ڈھیٹ لوگ ہیں بھئی غصہ ہی نہیں کرتے چاہے کچھ کہہ دو ۔۔۔ دل میں تیزابیت پھیل رہی ہوگی لیکن اسپارکل کا اشتہار بنے ہوتے ہیں مگر وہ زبردستی کی مسکراہٹ دیکھنے کے ساتھ دل جلانے والی ہوتی ہے ۔۔۔ دو چار بُھنی ہوئی باتیں شاید اور ہوتی اس تحریر میں لیکن مزید کچھ لکھنے سے پہلے موسم خوشگوار ہوگیا ۔۔ آسمان پہ بادلوں کی حکمرانی ہے ٹھنڈی برفیلی ہواؤں کے ساتھ سردی میں اضافہ ہوا ہے لیکن خشک پتوں پہ ننگے پاؤں چلنے کا جو مزہ آرہا ہے وہ قالین پہ چل کے نہیں آتا ۔۔۔ سردیوں میں چائے کی خوشبو بھی پیاری لگتی ہے ۔۔۔ میں چائے بنا رہی تھی اور یہ ادھوری پوسٹ مکمل کرنے کا خیال آگیا ۔۔۔۔ چائے پی کے موسم پرے کروں غیر رومانوی دنیا کے کام منتظر ہیں ۔۔۔
یہ پوسٹ تو صبح سویرے لکھی تھی اس وقت فائرنگ کی آواز نے موسم خوفناک کر دیا ہے برفیلی ہوا تڑتیلی ہورہی ہے ۔۔۔۔۔۔

13 تبصرے »

  1. Zahid Said:

    behtreen hall parosi jb murammat khatam kr len tu ja k thori c nukta cheeni kr den
    nukta cheeni se yad aya chaey me ap ne cheeni nahi dali or aesy mosam me chaey bina pakoron k ???

  2. toto4103 Said:

    پادری ساب کے ناکام دھرنے کے بعد ۔۔۔ملکی حالات آسانی خراب کرنے کیلئے کراچی آسانی استعمال ہوگا۔۔تڑتیلی بہار کی تیاریاں کر لیں۔

  3. دل میں تیزابیت پھیل رہی ہوگی لیکن اسپارکل کا اشتہار بنے ہوتے ہیں مگر وہ زبردستی کی مسکراہٹ دیکھنے کے ساتھ دل جلانے والی ہوتی ہے ۔۔

    یہ آپ نے میرا زکر کیسے چھیڑ دیا۔۔۔؟

  4. بہت خوب ۔۔۔۔۔ کیا ہی اچھی مکس پلیٹ تیار کی ہے۔۔

  5. شاہو Said:

    لگتا ہے کہ تڑتیلی (ویسے مجھے اس کے معنیٰ نہیں معلوم)ہوا سے سب ڈرگئے ہیں کہ حجاب کی پوسٹ پر کوئی تبصرہ ہی نہیں ابھی تک

  6. saad Said:

    اچھا مکمل ہوگئی ہے کیا پوسٹ

  7. اچھی مکس پلیٹ ہے ،پڑوسی کا نا مکمل ہونے والا کا نہ دن کو دیکھتے ہیں نا رات کو۔

    اوپر سے ڈھیٹ بن کر مسکرانا ۔۔۔۔اف کیا بتاوں۔

  8. زینب بٹ Said:

    علاقہ فائرنگ سے گونج رہا تھا اور حجاب پوسٹ چھاپ رہی تھی کیا بے حسی ہے تمہیں چاہیے تھا کہ صحن میں چارپائ بچھا کے لیٹ جاتی🙂

  9. لکھنا چھوڑ کیوں نہیں دیتی ہو ….. :ڈ

  10. hijabeshab Said:

    زاہد بلاگ پہ خوش آمدید اور مشورے کا شکریہ ۔۔

    ٹوٹو اچھا نام ہے ویسے جب سے طاری صاحب گئے خبریں بور ہوگئیں ۔۔۔

    عمران آپ اس ذکر کے حوالے سے ایک پوسٹ لکھ دیں ۔۔

    شکریہ ڈاکٹر جواد ۔۔

    شابو بلاگ پہ خوش آمدید ، تڑتیلی کا مطلب تو مجھے بھی نہیں پتہ بس فائرنگ کی آواز کی گونج تھی تو لکھ دیا ۔۔

    سعد بلاگ پہ خوش آمدید ، لگتا نہیں کیا کہ ختم ہوگئی پوسٹ ؟؟

    درویش خراسانی بہت دن بعد تشریف آوری ہوئی آپ کی شکریہ ۔۔

    زینب تم تو چاہتی یہی ہو کہ جان چھوڑوں میں تمہاری ۔۔۔

    ضیاء لکھنا چھوڑ دیا تو آپ بور کیسے ہوا کریں گے ؟؟؟ :پ

  11. امن ایمان Said:

    حجاااااااااااااب۔۔۔دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصیتں (اس ٹائپ کا کوئی گانا تھا ابھی مجھے یاد نہیں آرہا)۔۔۔پوسٹ ایک دم مزے دار۔۔۔اور پتہ ہے آپ کی پوسٹس پڑھ کرمجھے یوں لگ رہا ہے کہ جیسے میں نے لکھی ہوں ۔۔ایسا کیوں ہے۔۔َ؟؟🙂

  12. hijabeshab Said:

    ویلکم بیک امن ۔۔۔

  13. mani Said:

    ہائے کہاں، چائے، کہاں پتوں کی رومانوں داستان، کہاں ہمسائیوں کو کوسنا، اور کہاں تڑتیلی گولیان۔، اللہ اپنی حفظ و امان میں رکھے


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: