خزاں بمقابلہ ماش ۔۔۔

جب سے لوڈ شیڈنگ کے اوقات تبدیل ہوئے ہیں پانچ سے ساڑھے سات تک کا نیا ٹائم مشکل سے گزرتا ہے ۔۔۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ مغرب سے پہلے کچن کے آدھے کام نمٹا لیئے جائیں تاکہ جنریٹر نہ چلانا پڑے ۔۔۔۔ شام کے وقت شور اچھا نہیں لگتا ۔۔۔ آج حسبِ معمول کام کرکے مغرب کے بعد چائے لے کر صحن میں آئی تو ہلکی روشنی پھیلی ہوئی تھی ۔۔۔ بہت دنوں بعد چاند کی طرف دیکھا خزاں کا زرد چاند ۔۔۔۔۔ موسم یوں تو سارے اچھے ہیں لیکن خزاں جیسا شوخ رنگ ۔۔۔ خشک پتّوں کی خوشبو بکھیرنے والا حسین اداس موسم کسی موسم کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔۔۔
خزاں کی شان میں مزید قصیدہ لکھا جاسکتا تھا اگر مجھے دال جلنے کی خوشبو نہ آئی ہوتی ۔۔۔ ٹھیک کہا تھا فیض احمد فیض نے ۔۔
دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کردیا
تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے ۔۔۔
ماش کی دال چاند اور خزاں پہ بازی لے گئی ، دل نے بڑی شدت سے پھر ان چاندنی راتوں کو یاد کیا جب دنیا کے غم نہیں تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے دال مزے کی تھی ، شکل سے کیسی لگتی ہے ؟؟؟ تین نقص نکالنے پہ دال فری 🙂

9 تبصرے »

  1. ماش کی دال بنانے میں چاندی رات سے لطف اندوز نہ ہونے کا ہمیں بھی صدمہ ہے۔ اور دال ماش بنانے کے لئیے آپکی محنت اور ریاضت کا بھی اعتراف ہے مگر۔۔۔
    مگر ماش کی داک اگر اس قدر پہلی ہے تو یا تو یہ ہلدی کی زیادتی ہے۔ یا آپ کے فوٹو شاپ برش کا قصور ہے۔ یہ تو ہوا ایک نقص۔
    اگر مزاج پہ ناگوار نہ گزرے تو عرض کروں۔ یہ دال سے زیادہ دال کی کچھڑی لگتی ہے۔ دال کو قدرے پتلا ہونا چاہئیے۔ یہ دوسرا نقص ہے۔
    آپ نے غالبا دال کی آرائش کے لئیے اس پہ کچی ادرک اور سبز مرچ کی پتلی قاشیں کا ٹ ڈالی ہیں۔ جبکہ کہ انھیں دال کے ساتھ پکنا چاہئیے تھا تانکہ دال ادراک شامل ہونے سے خوش ذائقہ ہوتی۔ اسمیں سبز دھنیا جو ماش کی دال کا ایک اہم جز شمار ہوتا ہے وہ بھی نظر نہیں آرھا۔ اور دال پہ جلمھل جلمھل کرتا۔ دال پہ ڈیرے ڈالا گھی بھی ندارد ہے۔ بہر حال ان سب اعتراضات کو آپ نقص نمبر تین جان کر اپنی زبان کا ذائقہ تلخ مت کی جئیے گا ۔ کیونکہ
    کیونکہ ۔۔ یہ اتنی مشکل دال ہمیں انعام میں حاصل کرنے سے قطعی دلچسپی نہیں۔
    ڈ: ڈ: ڈ”۔۔۔۔۔۔۔

    • hijabeshab Said:

      بہت خوب یہ ہوئی نا بات اس کو کہتے ہیں نقص نکالنا :ڈ
      دال واقعی پیلی ہے اس لیے کہ میں نے ہلدی ڈال کے بوائل کی تھی ویسے زیادہ تو نہیں ڈالی تھی:-/
      یہ بھنی ہوئی دال ہے پتلی دال پکے تو ایک ہفتے تک مجھے کھانی پڑے گی😦
      ادرک پکاتے وقت بھی ڈالی ہے ادرک کے بغیر ماش کا مزہ کیا ۔۔ اور یہ اوپر سے تصویر بنانی تھی ناں سمجھا کریں ۔۔ اور ہرا دھنیا دستیاب نہیں تھا گھر میں ۔۔
      نقص نکالنے کے بعد وضاحت کہ ” زبان کا ذائقہ تلخ نہ ہو ” کی ضرورت نہیں تھی لیکن خیر شکریہ ۔۔۔

  2. نقص کوئی نہیں۔۔۔ دال کھلوانے کا بندوبست کریں۔۔۔ شکریہ

  3. ہم تو چاند صرف رمضان عید کا ہی دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ۔ ۔

    صبح صبح آفس آنے میں دیری ہو رہی تھی۔۔۔ اس لئے ناشتہ کی قربانی دینی پڑی ۔ ۔ آپ کی دال کی تصویر نے تو اور ظلم ڈھایا۔۔۔۔

    سنا تھا نقص نکالنے پر ڈانٹ پڑتی ہے ۔ ۔ ۔ مگر یہاں تو ماجرا ہے الٹ ہے !!!

    شکریہ

  4. دن رات Said:

    دال گل گئی

  5. zabardast

  6. مجھے یقین ہے کہ یہ مزے کی ہو گی

  7. ہممممممم۔۔۔۔ یمی
    میری فیوریٹ ڈش ہے۔ میں اسے پیاز میں نیبو کا رس نچوڑ کراور ہری مرچ باریک کاٹ کر کھاتا ہوں۔ساتھ ہی شامی کباب بھی ہوں تو اسکا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔
    اس میں بڑی الائچی نظر نہیں آرہی ہے۔

  8. hijabeshab Said:

    تبصرہ کرنے پر آپ سب کا شکریہ ۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: