کدّو کے چھلکے کے کباب ۔۔


اجزاء ۔
2 یا 3 کدّو کے چھلکے ( اگر آپ کے ہاں کدّو کم پکائے جاتے ہیں تو محلے والوں سے چھلکے مانگ لیں ۔۔
چنے کی دال آدھا پاؤ ۔
ثابت مرچیں 5 یا 6 عدد ۔
انڈے 2 عدد ۔
نمک حسبِ ضرورت ۔
آئل تلنے کے لیئے ( کم آئل میں فرائی کرنے سے کباب ٹوٹیں گے نہیں )
ترکیب ۔
چھلکے کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں سفید حصّہ اچھی طرح نکال دیں ، چنے کی دال ، چھلکے اور مرچیں دھو کر نمک ڈال کے گلنے کے لیئے چڑھا دیں ، بہتر ہے کہ پریشر ککر کا استعمال کریں ۔ پانی خشک ہوجائے تو ٹھنڈا ہونے دیں اب انڈے شامل کرکے بلینڈ کرلیں یا سِل بٹے پہ پیس کر انڈے اچھی طرح مکس کرکے چھوٹے چھوٹے کباب بنا کر فرائی کرلیں ۔ دال چاول کے ساتھ یہ کباب بہت مزے کے لگتے ہیں ۔

Advertisements

6 تبصرے »

  1. کدُو خرید لاتا ہوں تو 10 میں سے 9 بار بیگم کی جلی کٹی سُننا پڑتی ہیں اور آپ کدو کے چھلکے ہمیں کھلانے پر تُل گئی ہیں ۔ رحم رحم ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

  2. kauserbaig Said:

    پہلے میں اس کا سالن بنایا کرتی تھی اب کباب بھی بنایا کرونگی ۔بہت شکریہ شیئر کر نے کےلئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  3. Duffer Dee Said:

    کہاں سے ترجمہ کرا ؟

  4. hijabeshab Said:

    اجمل انکل آپ خود پکا لیا کریں اور مزے سے کھایا کریں ۔۔

    کوثر بیگ صاحبہ میں بُھیجا بھی بناتی ہوں یہ لنک ہے دیکھیں ۔۔
    https://hijabeshab.wordpress.com/2011/02/10/saywaiyan/

    ڈفر میری صلاحیتوں پہ شک ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

  5. تو دال چاول کہاں سے آئیں گے ؟؟؟

    • hijabeshab Said:

      وہ جو آپ کے پچھواڑے ہوٹل ہے وہاں سے لے لیں بل میرے کھاتے میں لکھوا دیں ۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: