حسین خواب ۔۔۔

اُفف او ابھی تو اتنی مشکل سے آنکھ لگی تھی بے وقت کون آ گیا ۔۔۔۔ رکو بھئی گھنٹی کی آواز سن لی ہے آرہی ہوں دروازہ توڑنا ہے کیا ۔۔۔۔۔۔
تم ہو ۔۔۔۔ میں سمجھ گئی تھی بے وقت کوئی آفت ہی آئی ہوگی ۔۔۔۔ میں اگر آفت ہوں تو چلو یونہی سہی لیکن مزے کی نیوز تو سنو ۔۔۔۔۔۔ میں نہ سننا چاہوں پھر بھی تم چپ تو رہ نہیں سکتی اس لیئے سنا ہی دو نیوز وہ بھی مزے کی ۔۔۔۔۔۔۔
کل سے کٹی پہاڑی کے پچھلی طرف میدان میں فوڈ فیسٹیول لگ رہا ہے دوسری چیزوں کے اسٹالز بھی ہونگے ۔۔۔۔ چلنا ہے تم نے میرے ساتھ کہہ دیا میں نے ۔۔۔۔ ٹھیک ہے مجھے پِک کرلینا ۔۔۔۔ جی نہیں ہم پیدل جائیں گے آج کل موسم اچھا ہے راستے میں ہر طرف سبزہ ، پھول ، صاف شفاف سڑکیں واک ہی ہو جائے گی ۔۔۔۔۔۔
“ کراچی کی تاریخ 2000 سے 2030 “ واہ یہ کتاب کب لی تم نے ؟؟؟؟ جاتے جاتے وہ بُک شیلف کے پاس رکی تھی ۔۔۔۔۔۔۔ لائبریری سے لائی ہوں اور اسے پڑھنے کے بعد احساس ہوا کہ ہم جس خوبصورت کراچی میں آج رہتے ہیں پہلے یہ ایسا نہیں تھا ۔۔۔۔۔۔ وہ تمام علاقے جہاں ہم آج آدھی رات کو شاپنگ اور تفریح کے لیئے چلے جاتے ہیں پہلے ان علاقوں میں عوام دن میں جاتے ہوئے خوف زدہ ہوتے تھے ۔۔۔۔
اب جانوروں کا خیال نہ رکھنے اور بلاوجہ مارنے کی خبر طیفے ٹرسٹ والوں کو ہو جائے تو جرمانے کے ساتھ سزا بھی ہو سکتی ہے ، پہلے لوگوں کو قتل کرنے والے اعلیٰ عہدوں پہ فائز تھے ۔۔۔۔۔۔ آج ہر چیز بجلی سے چلتی ہے اور بل انتہائی کم ، پہلے مہنگی ترین ہونے کے باوجود نایاب تھی ۔۔۔۔۔۔۔ آج حکومت نے کم آمدنی والی فیملی اور مزدوروں کو گھر اور دوسری سہولیات مہیا کی ہے پہلے یہ طبقہ کرائے کے گھر اور فُٹ پاتھ کا مکین تھا ۔۔۔۔۔۔ کل کا نوجوان بے روزگار مارا مارا پھرتا تھا بھکاریوں کی بہتات تھی ، آج کوئی مفلس گداگر نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے 😛
ہوسکتا ہے یہ خواب پورا ہوجاتا لیکن سچی اتنی زور سے مچھر نے کاٹا کہ اوقات یاد دلا دی کراچی کی ۔۔۔۔۔ ویسے بھی طیفا ٹرسٹ تو بن ہی گیا ہے 😉
آج اس پوسٹ کا عنوان “ حسین خواب “ ہے ہوسکتا ہے آئندہ “ اور میں پاگل ہوگئی “ ہو جائے 😛
تو پھر ملتے ہیں اگلی نیند کے بعد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Advertisements

4 تبصرے »

  1. بہت خوب۔۔۔۔ عمدہ خواب ہے

  2. زینب بٹ Said:

    اچھا اسی وجہ سے تم مجھ سے دن کہ وقت مچھر کا شان نزول پوچھ رہی تھی
    اور جھوٹی فوڈ فیسٹول میں ، میں اکیلی جاتی ہوں ، تم بٹ لوگ نری بیستی ہو
    🙂
    😛

  3. اوہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ پاغل ہوگئی ہو۔۔
    بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آتے ہیں اور
    آپ کو "طیفا ٹرسٹ” کے "حسین” خواب

  4. Makeup tips Said:

    A very impressive article. Well prepared. Very motivating!! Go off on to facilitate way


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: