میری خاطر ۔۔۔

گزرے ہوئے ماہ و سال میں مجھے ہمیشہ کوئی نہ کوئی شوق اس وقت تک رہا جب تک اس سے بیزار نہ ہوگئی ۔۔۔ یہی حال اب بھی ہے لیکن اب شوق کو وقت گزاری کہنا بہتر رہے گا ۔۔۔ ایف ایم ریڈیو پرگرامز میں کالز کے شوق کی انتہا پریزینٹرز سے ملاقات تک گئی ، پھر کالرز سے باتیں ، دوستیاں ، لڑائیاں قصّہ ختم ۔۔۔
پھر قصّہ شروع ہوا انٹرنیٹ کا ۔۔۔۔ شروع میں نہ ٹائپنگ آتی تھی نہ ماؤس پکڑنا ۔۔۔۔ بھائی کو کہتی تھی میں جو بولوں وہ لکھتے جاؤ دوسری طرف ہوتی تھی میری سہیلی ۔۔۔۔ بھائی کب تک ظلم سہتا ۔۔۔ کسی نہ کسی طرح سکھا ہی دیا مجھے ٹائپ کرنا ۔۔۔ نیٹ گردی میں بہت کچھ سیکھا ، جانا اور سمجھا ۔۔۔ طرح طرح کے پاگل نیٹ پر ملے ، ہر بار جو نیا پاگل ملتا وہ پہلے سے اعلیٰ درجے کا ہوتا ۔۔۔۔ لیکن مطالبہ سب کا ایک “ کب مل رہی ہو “ صبح سے شام تک کے پروگرامز بنا کے پوچھا جاتا “ میری خاطر “ تم اتنا نہیں کرسکتی ؟؟؟ اس طرح کی باتوں سے اکتا کے نیٹ پہ گوشہ نشین ہوئی تو فورمز اور بلاگ اچھے لگنے لگے ۔۔۔۔ اب فیس بک اور کبھی کبھی بلاگ پہ جھانک لیتی ہوں ۔۔۔۔ میں تو بیزار ہوکے ہر شوق چھوڑتی گئی لیکن کچھ دن پہلے ایک آئی ڈی نے م س ن پہ ایڈ کیا ۔۔۔ بہت دن ہوگئے تھے دماغ کی دہی نہیں بنی تھی سو ریکوئسٹ قبول کرلی ۔۔۔ فون نمبر دے دو ۔۔۔ چلو وائس چیٹ ہی کرلو ۔۔۔۔ دیکھو 4 دن چیٹ کی ہے اچھی طرح ، اور جو بھی بات تمہیں ناگوار گزری اس پہ معافیاں بھی مانگیں اور تم “ میری خاطر “ اتنا نہیں کر سکتیں ؟؟؟؟؟؟؟؟
اففف یہ میری خاطر ، میں سمجھتی تھی لڑکوں کو عقل آ گئی ہوگی لیکن ہائے رے خوش فہمیاں ۔۔۔۔۔ سخت اور بےعزتی والا انداز ہو یا ابے تبے کرلی جائے ڈھٹائی کے وائرس کا کوئی علاج نہیں ۔۔۔

Advertisements

19 تبصرے »

  1. پھر کب مل رہی ہو؟
    بنا لو کوئی پروغرام

  2. سار قصور فرسٹریشن کا ہے۔۔۔ جسکی وجہ سے لڑکیاں بڑے آرام سے بیوقوف بن جاتی ہیں۔ شادیاں اگر کم عمری میں ہوجائیں تو اس قسم کی صورتحال ہی نا پیدا ہو۔

    • hijabeshab Said:

      ڈاکٹر جواد غلط فہمی ہے آپ کی کہ لڑکیاں بیوقوف بن جاتی ہیں ہاں البتہ بنا ضرور دیتی ہیں ۔۔۔

      • ہر کوئی آپکی طرح عقلمند نہیں ہوتا۔۔۔۔ فلرٹیشن 99۔9 ٪ کام کرتی ہے۔
        صرف اسی صورت ناکام ہوتی ہےجب پہلے سے کوئی میدان میں مقابلے کے لیے موجود ہو۔۔۔
        میرا اپنا خیال ہے کہ غیر شادی شدہ لڑکیاں رومانس اور شادی کے معاملے میں زیادہ اور آسانی سے فرسٹریشن کا شکار ہوجاتی ہیں۔اگر یقین نا آئےتو آپ اپنی آخری بیس تحریروں کا موضوع دیکھ لیں۔ 🙂

  3. زینب بٹ Said:

    او جاۓ
    تم مجھ سے بھی زیادہ کند ذہن ہو ۔۔ مل لیتی نا بیچارے اتنا کہہ رہے تھے دل رکھنا بھی نہیں آتا
    اب میں فارسی میں لکھوں یہ بات
    😛

  4. لگتا ہے باجی زینب ، حجاب کا باغی ورژن ہیں۔۔۔۔

  5. زینب بٹ Said:

    ہاہاہا
    میں بھی ٹُٹ پینے کے نام سے رونا ڈال چکی ہوں
    کند ذہن میں نے نیٹ استعمال والی بات پر کہا تھا
    ویسے مجھے باجی نہیں فو فی کہتے ہیں

  6. hijabeshab Said:

    میں ابھی بھی یہی کہوں گی ڈاکٹر جواد کہ فلرٹ ، محبت ، لڑکوں سے انسپائر ہونا سب اپنی جگہ ٹھیک لیکن اپنی حد سے آگے کچھ لڑکیاں ہی جاتی ہیں سب نہیں ، آپ کے خیال کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گی خیال اپنا اپنا ، لیکن میری تحریر اور اس کے موضوع ، موسم ، پرندے ، روز مرہ کی باتیں یا استعمال ہونے والی چیزوں کے سوا کچھ نہیں ہوتیں ، اس میں اگر آپ کو فرسٹریشن نظر آتا ہے
    تو شاید ہو لیکن وجہ اس کی وہ نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت اور شادی کے سوا ۔۔۔

    زینب ، مل لوں گی ہرج کیا ہے لیکن اس وقت جب کوئی اپنی باتوں سے چھچھورا نہ لگا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔

  7. بہت معذرت اگر میں نے سمجھنے میں غلطی کی ہو۔ میرا مقصد تضحیک ہر گز نہیں تھا بجائے اسکے اس فرسٹریشن کا نا ہونا ایک نفسیاتی الجھن کا مظھر ہوسکتا ہے۔ یہ فرسٹریشن بالکل نارمل چیز ہے۔ لڑکوں میں بھی آجاتی جب انکی عمر 30 کا ہندسہ پار کر جاتی ہے۔ یہ بالکل فطری چیز ہے۔ اسی لیے میں ہمیشہ جلد شادی کی حمایت کرتا ہوں۔ جب میری شادی کی بات چلی تو میں نے صاف انکار کردیا تھا کہ پہلے میں کچھ بننا چاہتا ہوں۔ معاشی طور پر مظبوط ہونا چاہتا ہوں۔ تب میرے والدین نے میرے فیصلے کو قبول کرلیا تھا۔ لیکن اگر یہی بات میرے بیٹے نے کی تو میرا جوتا ہوگا اور اسکا سر۔۔۔ 🙂

    زینب ! فوفی آپکو چھیڑ کے طور پر کہتے ہونگے۔ جیسے یار لوگ مجھے انکل کہہ کر چھیڑتے ہیں۔

  8. hijabeshab Said:

    تضحیک تھی یا کچھ اور خیر ، لیکن اب آپ مجھے نفسیاتی کہہ رہے ہیں :-/ شادی ذاتی معاملہ ہے کب ہوتی ہے یا نہیں ہوتی اس پہ بات کرنا فضول ہے ۔۔ لیکن ساتھ یہ ضرور کہہ دوں کہ میری پوسٹس میں فرسٹریشن نظر آئے اگر تو پڑھنے والے کے ساتھ کوئی نفسیاتی پرابلم ہو سکتی ہے ۔۔۔

  9. shakirkablog Said:

    دیکھیں جی ہم نے بھی بہت سوں سے چیٹ ویٹ کی ہے۔ 2007 تک شاید یہ سلسلہ چلتا رہا اگرچہ اردو محفل پر آنے کے بعد کم ہوتا ہوتا ختم ہو گیا۔ بس ای کآدھ یار سجن ہی تھا۔ ہاں ہم نے ملنے کا کبھی کسی کو نہیں کہا، ازلی بی با بچہ، ‘دنیا کیا کہے گی’ رویہ کہہ لیں؛ یا ہمارا آرائین پن؛ کہ ڈیٹ پر جانے کہ پیسے لگتے ہیں۔
    تو ہم نے چیٹ سے ہی کام چلایا۔ اب تو خیر کوئی پانچ برس ہو گئے اس بات کو بھی۔ کچھ بہت پرانے دوست (بی بیاں اور بابے) اب بھی ہیں جن کے لیے میسنجر کے دروازے کھلے رہتے ہیں ورنہ اب تو نئی فرینڈ ریکوئسٹ بھی ردی خانے کی نظر ہو جاتی ہے۔

    • hijabeshab Said:

      یہاں بھی یہی حال ہے شاکر ، چیٹ چھوڑے عرصہ ہوا بس کبھی کبھی دماغ کا ذائقہ بدلنے کو جی چاہ جاتا ہے ۔۔ آپ نے کسی کو ملنے کا نہیں کہا بہت اچھے ہیں آپ ۔۔

  10. معاملہ تو سنجیدہ ہو گیا یہاں۔۔۔

    • hijabeshab Said:

      جی اور وہ بھی بلاوجہ ۔۔۔ پوسٹ کچھ اور کہہ رہی ہے تبصرے کچھ اور کیے جائیں تو یوں ہی ہوگا ۔۔۔

  11. kauserbaig Said:

    بڑی صاف دل سے لکھدیا آپ نے نہیں تو لڑکیاں عام طور سے کہاں کہتے ہیں بہت اچھی لگی آپ کی باتیں میں نے بہت ساروں کو نیٹ پر دوست بناتے دیکھا اور کسی کسی کو بہت سنجیدہ بھی پایا مگر اس اندھی نگری میں اکثر دونوں میں سے صرف ایک سنجیدہ ہو تا ہے ایسا ہوتو دوستی رشتہ میں نہیں بدل سکتے۔ اور پھر دوستی گہری ہو جائے تو بھی دوست ہی کیوں بنے نہیں رہتے۔ایسے بہت سوال من میں آتے ہیں۔۔ چیٹ کے بعد آواز پھر ویپ کیم آخر میں ملنے کی ضد ،،خواہشات ہیں کے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتے افف ۔۔۔۔۔۔ بحرحال اچھا ہوا ہمارے زمانے میں نیٹ اتنا عام نہیں تھا ۔ بلاگ اور فورم پر ایک دوسرے کا بڑا لحاظ کیا جاتا ہے اس لئے ہم نے ان تک ہی خود کو محدود کیا ہوا ہے
    میں نے ایک فورم کے لئے چار سال پہلے نیٹ ہی کو موضوع بناکر ایک افسانہ لکھا تھا ان شاء اللہ کبھی آپ کے لئے اپنے بلاگ پر شیئر کرونگی ۔۔آج آپ کے بلاگ پر آکر بہت اچھا لگا ۔ہمیشہ خوش رہیں ۔۔۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: