ابر اترا ہے چار سو دیکھو ۔۔۔

آج بہت دن بعد سُنی ہے بارش کی آواز
آج بہت دن بعد کسی منظر نے رستہ روکا ہے
دعائیں قبول ہوئیں اور کراچی میں بھی ابر برسا ۔۔۔ بارش کی بوندیں زمین پہ گریں اور مٹی نے خوشی سے اپنی خوشبو سے فضا معطّر کرکے سانسوں کا مہکایا ۔۔۔ بوندوں کی جلترنگ ۔۔۔ لہلہاتے درخت ۔۔۔ ٹھنڈی ہواؤں نے سب کے موڈ کو خوشگوار بنادیا ۔۔۔ کہیں سے “ آج موسم بڑا بے ایمان ہے “ کی آواز آئی تو کہیں “ موسم ہے عاشقانہ “ لیکن مہنگائی کے ماروں نے “ اے ابرَ کرم آج اتنا برس “ کہہ کے کسی کو روکنے کی کوشش نہیں کی ۔۔۔ بے وفا زمانے کے لوگ ایسے ہی ہیں ۔۔۔ پکوڑوں کی خوشبو بھی پھیلنے نہیں دیتے کہ پڑوسی مہمان نہ بن جائیں ۔۔۔۔
لیکن پھولوں پودوں نے بارش میں بہت مزے کیئے ۔۔۔۔ منی پلانٹ کی بیل پادام سے لپٹ گئی ۔۔۔۔ سدا بہار رات کی رانی سے سرگوشیاں کرنے لگا ۔۔۔۔ فالسے کے ننھے منے پتے بوندوں کے وزن سے گھبرا کے لیموں کی طرف جُھکے لیکن لیموں اپنی دُھن میں مگن بھیگتا رہا ۔۔۔۔ چیکو کے تیور کچھ بگڑے بگڑے نظر آئے منہ گُھمائے گلی میں جھانکتا رہا آوارہ ۔۔۔۔ بادام کے سرخ ہوتے پتّوں نے جاتے جاتے بھی پانی میں رنگ بکھیر دیئے ۔۔۔۔
ہرے رنگ کی اس بھیگی رُت کے ان حسین مناظر کے ساتھ بہت سے سائیڈ افیکٹس بھی ہوئے لیکن بقول سعداللہ شاہ
سرخ اینٹوں پہ ناچتی بارش
اور یادیں ہیں روبرو دیکھو
دل کی دنیا ہے دوسری دنیا
ایسے منظر کو با وضو دیکھو
دل کی دنیا آباد رکھنے کے لیئے ایسے مناظر دیکھنے ہیں تو شکوہ کیسا ۔۔۔۔۔

Advertisements

6 تبصرے »

  1. مجھے ہلکی ہلکی بوندا باندی سے عشق ہے، اس بوندا باندی کے دوران چلنے والی ٹھندی ہوا بہت بھاتی ہے مگر جل تھل کردینے والی بارش سے شدید چڑ ہے۔

  2. Rubina Said:

    کیا بات ھے حجاب کیا خوب لکھا ھے کے ھم جیسے آوٹ آف سٹی والے بھی محظوظ ھوگئے، مٹّی کی خوشبو، لوگوں کے رواییے، پھولوں،پودوں کا مزے کرنا سب دل کو لبھا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  3. زینب بٹ Said:

    بارش میں تو چھت ٹپکی اور کیا خوب ٹپکی

  4. hijabeshab Said:

    سب کے تبصرے کا شکریہ ۔۔

  5. علم کا متلاشی Said:

    کمال کا لکھا ہے آپ نے۔ بارش میں لمبی واک کرنا، بایئک رائڈنگ اور مٹی کی بھینی بھینی سوندھی خوشبو ہمیشی سے اٹریکٹ کرتی آئ ہے او صحیح کہا آپ نےکہ دل کی دنیا آباد رکھنے کے لیۓ ایسے مناظر سے عشق کرنا بے فائدہ نہیں 🙂


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: