دل تو بچّہ ہے ۔۔۔

عنوان میں لکھا گیا گلزار کا یہ گانا لاجواب اور دلی کیفیت کا بہترین عکاس ہے ۔۔ دل کے بارے میں مشہور شعراء کی شاعری ۔۔۔ بہت سے مضامین پڑھے ۔۔۔ یہ بھی پڑھا کہ ٹوٹے ہوئے دل یا کوئی دلی صدمہ ہارٹ اٹیک کا سبب بنتا ہے ۔۔ پڑھ کے صرف اتنا ہی سوچا ہمیشہ کہ صدمے سے دل کا رک جانا ٹھیک ۔۔۔ لیکن دل کا مچلنا ۔۔۔ ضد کرنا ۔۔ یہ سب کیسے ہوتا ہے ؟؟؟ اور اگر ہوتا ہے تو محسوس کیسے ہوتا ہے ۔۔۔۔ گزرے ہوئے چند ماہ مجھے اس سوال کا جواب دے گئے ، دل کے مچلنے ضد کرنے کا ادراک اس طرح ہوا کہ عشقیہ شاعری جو لفّاظی لگتی تھی سچ لگنے لگی ۔۔۔ سچ ہے تکلیف وہی محسوس کر سکتا ہے جسے تکلیف ہوتی ہے پہلے مجھے بھی اس سچائی سے واسطہ نہ تھا ۔۔ کتنی خود غرض ہوں میں 😦
کچھ دنوں سے میں احباب کے شکوے سن رہی ہوں ۔۔۔ کہیں انداز تفکرآمیز تو کہیں طنزیہ ۔۔ میں بات نہیں کرتی ۔۔ بدل گئی ہوں ۔۔ کم بولتی ہوں۔۔ شوخی کہیں کھو گئی ہے ۔۔ اور بھی بہت کچھ ۔۔ ساتھ مشورے نصیحت کی صورت بے وجہ باتیں ۔۔۔ ہر سوال کا جواب صرف اتنا کہ باتیں کرنا آسان اس وقت تک جب تک اوپر لکھی سچائی کا ادراک نہ ہو ۔۔ بہرحال میں وہی ہوں جیسی تھی لیکن گزرتا وقت تبدیلیاں تو لاتا ہے ۔۔۔ ایم ایس این پہ چیٹ کیا کرتی تھی اب پسند نہیں کبھی کبھار کسی سے دعا سلام ہوئی تو ہوئی ورنہ آج کل نیٹ صرف فیس بُک پہ بک بک کرنے کے لیئے استعمال ہوتا ہے ۔۔ تو پھر بولتی ہوں ناں میں چُپ کہاں ہوں 🙂

Advertisements

5 تبصرے »

  1. زینب بٹ Said:

    قنوطیت؟

  2. فرض نماز کے بعد دل پر سیدھا ہاتھ رکھ کر آیت الکرسی پڑھا کریں۔
    دل کا بچپنا دل تک رہے گا۔۔

  3. آپ کو دل کا نہیں دماغی عارضہ لگتا ۔۔جس سے آپ کو نہیں دوسرے پاغلوں کو تکلیف ہوتی ہے

  4. Zafri Said:

    بہت خوب

  5. hijabeshab Said:

    سب کا شکریہ ۔۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: