غلط بات ۔۔۔۔۔۔۔۔

ایسا تو نہیں ہونا چاہیئے ناں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ہر بار کچھ نیا پیش کیا جائے تو حاضری لگے لوگ بن بلائے بھی تو آتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ مہمان تو مہمان ہوتے ہیں بس بلائے جان نا بنیں ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن بن ہی جاتے ہیں کچھ لوگ کبھی کبھی ۔۔۔۔۔۔۔ خیر اس کی کیا پرواہ کرنی یہ تو چلتا رہتا ہے لیکن بات پھر وہیں آجاتی ہے کہ ایسا بھی کیا کہ ذرا سی زحمت گوارہ نہ کی جائے کہ چلو کچھ رونق ہی لگا دیں کب سے بیچارہ اکیلا پڑا ہے بور ہو گیا ہوگا کچھ اپنی کہیں کچھ اس کی سنیں ۔۔۔۔۔۔۔ ظالم زمانہ کس کے پاس وقت ہے کہ دلجوئی کرے وہ بھی بلاوجہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کتنی غلط بات ہے جب میں کچھ نہیں لکھتی تو تبصرے کیوں نہیں کرتا کوئی ۔۔۔ بلاگ کی مالکن غائب ہو تو کچھ حال احوال ہی پوچھ لینا چاہیئے پڑوسی بلاگ کا کہ کس حال میں ہے ڈر تو نہیں لگتا 😛

Advertisements

9 تبصرے »

  1. یہ شِکوہ مُجھ سے بھی ہے کیا حِجاب؟؟؟؟

  2. تو یہ نیا سلسلہ ہے سائنس کی ترقی کا کہ جب کچھ نہ لکھا جائے تو تبصرے ہوتے رہیں ۔ یا پھر انسانی اقدار کے تحت خبر رکھی جائے کہ کس نے نہیں لکھا اور اس کی خیریت دریافت کی جائے ۔ دوسرے والے میں ایک خطرہ بھی ہے کہ ڈانٹ نہ پڑ جائے ۔ ویسے آپ سے کم از کم میں ڈانٹ کی توقع نہیں کرتا ۔ مجھ سے کوتاہی ضرور ہوئی ہے کہ آپ کی خیریت دریافت نہیں کی مگر میری بھی مجبوری بلکہ مجبوریاں تھیں ۔ خاص اپنی اوراپنے قریب ترین عزیزوں کی

    مجھ پر آپ دانت پیس رہی ہوں گی کہ حال احوال پوچھا نہیں اور اپنی کہانی لے کر بیٹھ گئے ہیں ۔ اللہ آپ کو صحتمند ۔ خوش اور خوشحال رکھے ۔ چھوٹی موٹی بیماری آتی رہتی ہے ۔ کہتے ہیں یہ صحت کی زکٰوۃ ہوتی ہے

  3. اور مُجھ سے بھی ہے یہ شکوہ؟ :پ
    ویسے اگر نہیں حال چال پوچھتے تو بھی خیر ہے۔۔۔ اپنے بلاگ پر لکھنے کیلئے تو وقت ہے نہیں اور ہم پوچھتے پھریں آپ کا حال۔۔۔ پتا نہیں کیا سمجھنے لگتے ہیں لوگ بلاگنگ کر کے اپنے آپ کو :ڈ
    اتنا بہت ہے یا اور بھی حال پوچھوں؟ :پ

  4. hijabeshab Said:

    سب نے غلط لکھا ناں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا حال نہیں میرے بلاگ کا حال دریافت کرنا تھا 🙂

  5. درست کہ ہم نے آپ کے بلاگ کی وجہ سے ہی آپ کو جانا لیکن آپ کے بلاگ کا دم خم صرف آپ کی ہی وجہ سے ہے اسلئے صحت زندگی خوشی اور خوشحالی آپ کی مطلوب ہے ۔ نہیں سمجھ آئی تو سات مغز بادام نہار میں کھانا شروع کیجئے

    • hijabeshab Said:

      🙂 شکریہ اجمل انکل آپ سب کی دعاؤں کی ہمیشہ ضرورت رہے گی سلامت رہیں آپ سب ۔۔۔

  6. عثمان Said:

    ہائے!
    کیسی ہیں آپ 😛

    • hijabeshab Said:

      غلط بات ٹھیک رکھا تھا عنوان میں نے ۔۔۔ اتنی بار لکھا ہے میرا نہیں میرے بلاگ کا حال احوال پوچھنا تھا ۔۔۔

      • عثمان Said:

        سوری 😦
        بلاگ صاحب ، آپ کے کیسے مزاج ہیں ؟ 😛


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: