کاش ۔۔۔۔

آج کل گرمی کا مزاج اس محبوبہ کے مزاج کی طرح سوا نیزے پہ ہے جس کو اس کے محبوب نے کہہ دیا ہو تم غصے میں بہت خوبصورت لگتی ہو ۔۔۔۔ غصہ زیادہ دیر کون برداشت کرتا ہے اس لیئے شدید گرم دوپہر کے بعد عصر کے وقت جب تیز ہوا چلتی ہے تو جھومتے درخت کوئل کی کوک ۔۔۔ کووّں کی کائیں کائیں اور چڑیا کی چوں چوں بہت بھلے لگتے ہیں یہ نظارے ۔۔۔۔
عصر کے بعد میرا کچن ٹائم ہوتا ہے کچن کا درجہء حرارت چاہے 50 ہو لیکن ڈوبتے سورج کے ساتھ گہری ہوتی شام گرمی کی حدّت کم کردیتی ہے کام کے ساتھ ساتھ میری نظر کھڑکی کے باہر ہوتی ہے درخت کی سب سے اونچی شاخ پہ بیٹھے ہوا سے اِدھر اُدھر ڈولتے پرندوں کو دیکھ کر دل چاہتا ہے کاش میں بھی پرندہ ہوتی درخت کی سب سے اوپر والی شاخ پہ بیٹھ کے جھولا جھولتی ۔۔۔۔۔۔۔ کتنا مزہ آتا اڑ کے ہر جگہ چلی جایا کرتی ۔۔۔۔ لیکن کون سا پرندہ ہوتی میں 🙄
کوئل ۔۔۔ کبوتر ۔۔۔ طوطی یا کچھ اور ۔۔۔۔۔۔۔ ویسے کوئل ٹھیک رہے گی خوبصورت آواز کے ساتھ دائمی حسین پرندہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ نظر لگنے کا نہ ہی دوستوں کے ہاتھوں حلال ہونے کا ڈر 😛

Advertisements

14 تبصرے »

  1. زینب Said:

    تم پرندہ نہیں رابن ہڈ ٹھیک رہو گی
    🙂

  2. hijabeshab Said:

    رابن ہڈ تو ڈاکو تھا ناں شاید میں ڈاکو نہیں ڈاکی ہوسکتی ہوں 🙂

  3. حسن اور خوبصورتی محض دوری کا نام ہے ۔ اگر کبھی کسی کوئل کا انٹرویو کیا جائے تو وہ شاید فوزیہ وہاب بننا زیادہ پسند کرے ۔

    • hijabeshab Said:

      بلاگ پہ خوش آمدید ریاض شاہد صاحب ۔۔۔ وہ کوئل بہت بدذوق ہوگی یا فی میل نہیں ہوگی جبھی ایسی خواہش کرے گی ۔۔۔

  4. طوطی تو ہو ہی۔۔کوئل ہو گئیں تو خاموشی اختیار کرنا پڑے گی۔۔
    پھر کیا ہو گا؟

  5. پِدی بن جائیں تو مزے میں رہیں گی ۔ خوبصورت ۔ خوب سیرت ۔ سُریلی آواز ۔ معصوم ۔ جی چاہے باریک سے باریک شاخ پر بیٹھ کے جھولے ۔ ہوا میں لہرائیں ۔ جی چاہے فضا میں معلق ہو جائیں ۔ دیکھئے یہ دو نمونے
    http://www.youtube.com/watch?v=qZiZqJV8UPU
    http://www.youtube.com/watch?v=_MoIIEzAVkE

  6. واہ جی واہ … پرندہ بھی وہی منتخب کیا جو انتہائی سست اور کاہل کہ اپنا گھونسلہ بھی خود نہیں بناتا :))

  7. اِس بہانے ہم نے بھی آپکے صحن میں درختوں کی شاخوں پر چہچہاتے پرندوں کا نظارہ کر لیا 🙂

  8. ہمممممممم
    اڑنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔۔۔۔بہت خوب

  9. Salman Said:

    Kash……..

  10. کیا نئ نئ خواہِشیں ہیں پیاری بہنا کی ؟؟؟

  11. hijabeshab Said:

    آپ سب کے تبصرہ کرنے کا شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  12. ہارون Said:

    فی زمانہ انسانوں کی بڑی تعداد انسان بننا پسند نہیں کرتی ۔ ۔ ۔ ۔ جانے کیوں

  13. hijabeshab Said:

    بلاگ پہ خوش آمدید ہارون ۔۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: