اولڈ اِز گولڈ ۔۔۔

مجھے گولڈ پسند نہیں ۔۔۔۔۔۔ پرانے لوگ اور ہر پرانی چیز سے پیار ہے ۔۔۔۔۔۔ پرانے لوگ تو راہی مُلکِ عدم ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن پرانی ڈائری ۔۔۔۔ بوسیدہ سی کتاب ۔۔۔۔ اخبار کا تراشہ جو کبھی سنبھال کے رکھا ہو ۔۔۔۔ پرانے سوٹ کی نئی کترن ۔۔۔۔ گمشدہ جیولری ۔۔۔۔۔۔۔ الماری یا اسٹور روم سے مل جائے تو خوشی کے احساس کے ساتھ باقی کاموں کی چُھٹی ۔۔۔۔ پھر سے کتاب کی ورق گردانی شروع ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ڈائری کے ہر صفحے پر “ ایس “ کے گرد بنائے گئے نقش و نگار کے علاوہ کچھ خاص نہیں ہوتا لیکن پھر سے سنبھال لینا ۔۔۔۔۔۔۔۔ پرانے سوٹ کی کترن کے ڈیزائن پہ فدا ہوکے دل چاہے تو پھر کسی شاپر میں ٹھونس دینا یا کپڑا ذرا بڑا ہو تو صفائی کرنے میں کام آئے گا سوچ کے الگ کر دینا ۔۔۔۔ اور کبھی کوئی تصویر مل جائے تو پرانی یادیں ۔۔ کب کی ہے ۔۔۔۔۔ کیا خاص تھا اس دن اس جیسی بہت سی سوچیں ۔۔۔۔۔۔ کل ایک تصویر ملی لان میں رکھی ٹوٹی کرسی پہ جھاڑو ہاتھ میں لیئے بیٹھی بھنگن ۔۔۔۔۔۔۔ حال ماضی بن جائے تو ہمیشہ حسین لگتا ہے بہت خوبصورت لگی وہ تصویر جب کہ پہلے میں نے خود چُھپائی تھی ۔۔۔۔۔
ایسی ایسی شاہکار چیزیں ملتی ہیں اسٹور اور پرانے باکس سے کہ دیکھتے ہوئے وقت کا پتہ نہیں چلتا ۔۔۔۔۔۔ ہر بار دیکھنے پہ کچھ چیزیں بیکار سمجھ کے پھینک دیتی ہوں اور جو رکھ لیتی ہوں کوئی کام پڑے تو اس وقت ان کا خیال تک نہیں آتا لیکن پھر بھی دوبارہ دیکھ کر خوش ہونے کے لیئے سہی ۔۔۔۔۔۔
کاش گمشدہ چیزوں کی طرح کبھی اسٹور ، کچن یا کمرے کا دروازہ کھولنے پہ بچھڑے ہوؤں کی یاد کے سوا وہ خود بیٹھے مل جائیں ۔۔۔۔۔۔۔ جانتی ہوں یہ ایک پاگل سوچ ہے لیکن میرا ذہن ایسی ہی سوچوں کی آماجگاہ ہے آج کل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Advertisements

16 تبصرے »

  1. زینب Said:

    تصویریں تو میری ہیں پرانی کیا ہیروئن والی لُک ہے میری
    🙂
    بہت اچھا لکھا تم نے

  2. برائے مہربانی ایسے مضمون نا لکھا کریں ۔ میرے جیسے قارئین خواہ مخواہ میں قنوطیت کا شکار ہو جاتے ہیں

  3. ڈاکٹر ساب سے متفق

  4. ایک سائل Said:

    میرا تبصرہ تو ادھر شائع ہی نہیں ہوتا۔
    کیا کروں ؟
    😦

  5. ایک سائل Said:

    ویسے اس تحریر اور اپنے مسئلے سے یاد آیا۔ کہ میں اس بلاگ پر اپنے پرانے تبصرے دیکھ کر خوش ہو رہا ہوں۔ آہ کیا وقت تھا جب میں اپنے نام ، ای میل ، بلاگ پتہ اور اواتار سے تبصرہ کیا کرتا تھا۔ 😛

  6. marajput Said:

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ
    پرانی یادیں اب بھی خوشگوار احساس دے جاتی ہیں بہت اچھا لکھا ہے آپ نے شئیر کرنے کے لئے شکریہ

  7. میرے پاس پہلے پیار کی تصویر ابھی بھی پڑی ہے اور اس سے جُڑی ٹوٹی چوڑیاں، ادھورا پین، کاغذ کا ٹکڑا وغیرہ وغیرہ لیکن کیا کریں کہ انہیں دیکھ کہ ہر بار نا سٹلجیا ہو جاتا ہے۔

  8. hijabeshab Said:

    سب کے تبصرے کرنے کا شکریہ ۔۔۔

    عثمان آپ کو نام اور ای میل بدلنے کی ضرورت کیوں پیش آئی میں نے کبھی آپ کے تبصرے کو شائع کرنے سے نہیں روکا ۔۔۔

  9. ایک سائل Said:

    ورڈ پریس میں کوئی مسئلہ ہے۔ تبصرے کسی تیکنیکی مسئلہ کی وجہ سے شائع نہیں ہو پاتے۔

  10. میری ساری بُری عادتیں آپ میں کیوں ہیں جی ؟
    شکر کیجئے اللہ کا کہ آپ پرانی چیزین خود پھینکتی ہیں ۔ میری تو دوسرے پھینک دیتے ہیں ۔ وہ نہیں جانتے کہ بُرا بیٹا اور کھوٹا پیسہ وقت پر کام آتا ہے
    شروع عبارت پڑھ کر تو دل اُچھلنے لگا تھا "اولڈ از گولڈ”۔ اگر آپ فیصلہ کر دیں کہ 70 سال کی عمر میں گولڈ بنتا ہے تو اپنے پوہ بارہ

  11. hijabeshab Said:

    اجمل انکل پرانی چیزوں سے پیار کرنا بری نہیں اچھی عادت ہے ۔۔۔ اور ۷۰ سال کے بعد گولڈ جمع کرنے کا فائدہ کیا اس لیے میں کچھ نہیں کہہ رہی 🙂

  12. بی بی ۔ میں نے تو تیس پینتیس سال کی عمر میں بھی گولڈ جمع کرنے کا نہیں سوچا تھا ۔ اب کیا سوچوں گا ۔ میں نے تو کہا تھا کہ آدمی اگر 70 سال کی عمر کا اولڈ ہو کے گولڈ بنتا ہے تو میں بھی گولڈ بن گیا ۔ آپ نے کاغذی خوشی بھی چھین لی

  13. hijabeshab Said:

    سوری اجمل انکل میں نے تبصرہ سمجھنے میں غلطی کی ، خوش ہو جائیں آپ واقعی گولڈ بن چکے ہیں 🙂

  14. وہ جو کسی نے کہا تھا نا کہ یاد ماضی عذاب ہے یارب۔۔۔
    اوروہ جو یوسفی نے کہا تھا بیتی ہُوئی گھڑیوں کی آرزو کرنا ایسا ہی ہے جیسے ٹوتھ پیسٹ کو واپس ٹیوب میں گُھسانا۔۔۔
    تو بس یہی بات ہے اس بابت۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: