ہاٹ اسپائسی لنچ نیوز ۔۔۔۔

آپ نے دو دن سے ٹھیک طرح کھانا نہ کھایا ہو ۔۔۔۔۔ شدید بھوک محسوس ہو رہی ہو اور آپ کے سامنے چکن کڑھائی + گرما گرم روٹی پیش کی جائے تو بھوک روشن روشن ہوکے چمک اٹھے گی ناں ۔۔۔۔۔ بالکل یہی میری جانوُ کے ساتھ ہوا ۔۔۔۔۔۔۔ دو دن پہلے اس نے ایک معصوم شونو سی چڑیا کا شکار کیا ۔۔۔۔ سزا کے طور پہ مجھ سے جھاڑو کی مار کھائی اور 2 دن سے کھانا بھی کم ملا ۔۔۔۔۔ کب تک برداشت کرتی آج لان کی سیر کرتے ہوئے اس موٹے تازے چوہے کا شکار کرلیا جس نے آفت مچائی ہوئی تھی ۔۔۔۔۔
پہلے پکڑم پکڑائی کا کھیل ہوا ۔۔۔۔۔۔ پھر چیر پھاڑ ۔۔۔۔۔ اب لنچ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کڑچ کی آواز آئی ہے لگتا ہے ران گئی ۔۔۔۔۔۔۔ میں جاکے شکریہ کے طور پہ اپنی جانُو کو پانی دے آؤں ۔۔۔۔ نیوز اچھی ہے ناں ۔۔۔۔۔۔۔۔
ساتھ یہ بھی پتہ چلا کہ جھاڑو کی مار اور کم کھانا فائدہ مند ہے ۔۔۔ 😛

Advertisements

4 تبصرے »

  1. اپنی جانو کو کبھی ایک کٹوری دودھ بھی دے دیا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔

  2. بیچاری مانو کو بھوکا رکھو گی تو شکار ہی کرے گی نا۔
    جانوروں کے حقوق کا خلاف ورزی ہے۔

  3. جی ۔ ہم نے تو بلا پالا تھا ۔ اُس نے ایک دن چڑیا پکڑی ۔ میں نے اُس سے چڑیا لے کر آزاد کر دی ۔ اس کے بعد اُس نے کسی چڑیا کو کچھ نہ کہا ۔ ایک دن وہ مرغی کے چوزوں کے پیچھے بھاگا تو میں نے اُسے منع کیا ۔ اُس کے بعد وہ چوزوں کے پاس سے بیگانہ بن کر گذر جاتا تھا ۔ لوگ حیران ہوتے تھے کہ وہ کس طرح میری ہر بات سمجھ لیتا تھا ۔ ہم اس سے پیار بہت کرتے تھے اور اُسے صرف مرغی ا(بال کر کھلاتے تھے ۔ اس کے ساتھ جو میں کھاؤں وہ کبھی کبھی مانگتا تھا ۔ چاکلیٹ اُسے بہت پسند تھا

  4. چلیں جی ، اسی بہانے آپ نے چوہوں کے خلاف آرٹ آف وار سیکھ لی ہے۔
    جہاں چوہوں نے غل غپاڑہ مچایا وہیں بلی کا دانہ پانی بند۔۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: