موبائل مکالمہ ۔۔۔۔

کل کی بات ہے بس دن تھوڑے سے زیادہ ہوگئے ۔۔۔۔۔۔ دل نہیں چاہ رہا تھا ۔۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔۔۔۔ چاہ بھی رہا تھا کہ ایک اچھا سا موبائل خریدوں ۔۔۔۔ بہت چاہا اپنے پیسے خرچ نہ کرنے پڑیں لیکن ایسے کہاں نصیب کہ گفٹ شفٹ میں موبائل مل جائے اس لیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔ پسند کیا ۔۔۔ لے لیا اور خوشی میں سنبھال کر رکھنے میں میموری کارڈ دکان میں گرا دیا ۔۔۔۔۔ مگر شُکر ہوا کہ دکان میں جھاڑو پھرنے سے پہلے واپسی ہوئی کارڈ مل گیا ۔۔۔۔۔ بہت پیار سے رکھا ۔۔۔۔ پانی اور چکنائی لگے ہاتھوں سے بچایا اس قدر احتیاط کے باوجود اس کے رنگ اڑنے لگے ڈسپلے وائٹ اور اب میسج ٹائپ کرنا چاہوں تو جادو ہوتا ہے انگلش ہندی میں نظر آنے لگی ہے یعنی حرف الٹے نمبر الٹے ۔۔۔۔۔
آج ایک سہیلی کو کہا میرا موبائل بیمار تو تھا لیکن اب مرگی کے دورے پڑنے لگے ۔۔۔۔ جواب آیا ڈاکٹر موبالیات کو دکھایا ؟؟؟
میں :- ٹائم نہیں ملا جلد چیک اپ کرواؤں گی ۔۔۔۔
سہیلی :- اب تو سائنس نے بہت ترقی کر لی ہے ہر طرح کا علاج ہو جاتا ہے ویسے کیا عمر ہوگی بزرگوار کی ؟؟؟؟
میں :- ہاں آخری سانس تک علاج کرواؤں گی ابھی صرف 4 سال ایک ماہ ہی کا تو ہے ۔۔۔۔
سہیلی :- چھوڑو پھینکو بڈھا ہوگیا نئی نسل لاؤ پاکستان کو نوجوانوں کی ضرورت ہے ۔۔۔۔
میں :- اولڈ از گولڈ ۔۔۔۔۔ بہت پیارا ہے مجھے اور پاکستان کے لیئے لاؤں یا تم فرینڈز کے لیئے ؟؟؟
سہیلی :- افریقن لگتی ہوں لیکن ہوں پاکستانی تو ہم پاکستانیوں کے لیئے لاؤ ۔۔۔ ویسے پیارا کیوں ہے کس نے گفٹ دیا تھا ؟؟؟
میں :- دکان والے نے دیا تھا ۔۔۔ ویسے کیا خیال ہے یہ باتیں بلاگ پوسٹ کی زینت بنا دی جائیں تو ؟؟؟
سہیلی :- ہاں پھر ہماری چَولیں ورلڈ وائیڈ مشہور ہوجائیں گی پوسٹ کے آخر میں لکھنا میں پاگل ہوں ۔۔۔۔۔۔۔
میں :- میں نہیں ہم ۔۔۔۔۔
سہیلی :- ہم نہیں سب ۔۔۔۔۔۔۔
میں :- تم کبھی مجھے کبھی سب کو پاگل کہہ رہی ہو یہی تو ہے اعلیٰ پاگل کی نشانی ۔۔۔۔۔۔۔۔
سہیلی :- یعنی اب تم ایکسپورٹ کوالٹی کی پاگل سمجھی جاؤ گی آشیر واد تو دے دو گرو جی ۔۔۔۔۔
میں :- یہ لو ایک لات جما کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس اس کے بعد سہیلی کو برا لگ گیا ۔۔۔۔۔۔ مجھے کھری کھری سنا کے مختلف القابات سے نواز کر چائے بنانے چلی گئی ۔۔۔۔۔
سہیلی کون ہے نام لکھنے کی کیا ضرورت آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے ، ذرا باتوں کی گہرائی میں ڈوب کے اُبھریں سمجھ آ جائے گا ۔۔۔۔ کیا خیال ہے سہیلی اس طرح کی مزید باتیں بلاگ از بام کرنی چاہیئں یا نہیں ؟؟؟؟ تم سوچو میں موبائل کا ایک اور آپریشن کرلوں ۔۔۔۔

Advertisements

15 تبصرے »

  1. زینب Said:

    او جا تو کسی ٹرک اچ وجیں

  2. hijabeshab Said:

    ٹرک تک سمجھ گئی میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    • obangash Said:

      اور میں سہیلی کا سمجھ گیا۔ :ڈ

      • hijabeshab Said:

        مجھے پتہ تھا عمر کا تبصرہ ضرور آئے گا 🙂

      • زینب Said:

        میں بھی سمجھ گئ کون ”سہیلی” ہے یہ 🙂

      • obangash Said:

        وہ کستراں پتہ تھا کہ میرا تبصرہ آئے گا؟ :ڈ
        اور زینب@ پلیز میرے کو کنپھیوج مت کریو۔۔۔۔ کیہڑی "سہیلی” کی بات ہو ری بھلا؟ :پ

      • میں بھی سمجھ گیا :ڈ

  3. یہی ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔ پہلے کمنٹ والی 🙂

  4. پہلی غلطی یہ کی کہ موبائل فون تحفہ میں لینے کی خواہش یہاں شائع نہ کی ۔ کوئی میرے جیسا پاگل نیا موبائل پیش کر ہی دیتا ۔ اب دوسری غلطی ڈاکٹر موبائلاں کے پاس جانے کی نہ کیجئے گا ۔ ورنہ پہلے سوادوں وی جاویں گی کُڑیئے
    ورڈ پریس کی مہربانی کہ اپنے انگریزی کے بلاگ سے لاگ اِن ہونا پڑا ورنہ چھُٹی ہو جاتی
    http://www.theajmals.com

  5. میں نہیں سمجھا 😦

  6. hijabeshab Said:

    عمر یہ راز کی بات ہے :پ
    ڈاکٹر جواد یہ ایک پاگل لڑکی ہے اس کی باتوں پہ نہ جائیں یونہی کہتی رہتی ہے ۔۔
    اجمل انکل پتہ نہیں ورڈ پریس کے ساتھ کیا پرابلم ہوگئی ہے اسی لیے اب تبصرے کم ہوتے ہیں ۔۔۔
    عادل اس کا مطلب آپ باتوں کی گہرائی میں ڈوب کے ابھر نہیں سکے بہت افسوس ہوا اچھے غوطہ خور نہیں آپ :پ

  7. Haroon Khalid Said:

    کل کی بات ہے بس دن تھوڑے سے زیادہ ہوگئے ۔۔۔۔۔۔
    yeh hui na baat

  8. کاشفین Said:

    گڈ ون جی ۔
    مجھے اچھا لگا آپ کا اسٹائل۔ ۔۔ گڈ لک

  9. hijabeshab Said:

    بلاگ پہ خوش آمدید ہارون خالد ۔۔۔

    بلاگ پہ خوش آمدید اور شکریہ کاشفین ۔۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: