اللہ لوک ۔۔۔۔۔

موجودہ حکومت بہت بُری سہی لیکن یہ بات تسلیم کرنی پڑتی ہے کہ اس حکومت نے کچھ کیا ہو یا نہ کیا ہو لیکن غیبت کا گراف نیچے ضرور آیا ہے ۔۔۔۔۔ پہلے جہاں پانچ خواتین جمع ہوتی تھیں یا کوئی محلے والی خالہ آجاتی تھیں تو ان گلی محلوں میں چلنے والے چکروں کا بھی پتہ چل جاتا تھا جہاں جان پہچان نہیں ۔۔۔۔
اب خواتین مل بیٹھیں تو بجلی ۔۔ پانی ۔۔ گیس ۔۔ مہنگائی کے دکھڑوں سے باتیں شروع ہوکے آخر میں حکومت کو کوسنے دے کے جب معصوم پریمیوں ۔۔۔ فلاں کی بہو کی شیطانیاں ۔۔۔۔ اور فیشن کا ذکر ہونے والا ہوتا ہے تو نشست برخاست کا وقت ہوجاتا ہے اور بات پھر وہیں آجاتی ہے کہ ۔۔۔۔ اوہ لائٹ جانے والی ہے ابھی فلاں فلاں کام کرنے ہیں ۔۔۔۔ تمہاری کب جاتی کب آتی ہے لو جی پھر شروع ۔۔۔۔۔۔۔
بہت خوبیاں ہیں اس حکومت میں ۔۔۔ پہلے کسی کو تحفہ دینا ہو تو سوچنا پڑتا تھا کیا دیا جائے اب بہت ساری چیزیں جیسے موم بتّی ۔۔۔ چارجر ۔۔۔ مٹی کے تیل/ بھوسی والا چولہا ۔۔۔ کوئلے والی استری ۔۔۔ ایک یا دو لیٹر مٹی کا تیل اور پٹرول کا تحفہ دینے میں حرج نہیں یقیناً بخوشی قبول کیا جائے گا ۔۔۔
ہنگاموں کے خوف سے پیار کرنے والوں کو کسی پارک میں جا کے باتیں کرنے کی ضرورت نہیں گھر کی چھت ہے ناں ۔۔۔۔۔ ٹھنڈی ہوا ۔۔۔ چمکتے چاند اور مدھم آسمان کی روشنی میں وعدے وعید ۔۔۔۔ پیسوں کی بچت کے ساتھ پکڑے جانے کا خوف بھی نہیں اور کوئی اچانک چھت پہ آ بھی جائے تو ۔۔۔۔۔ ہزار بہانے ہیں بھئی کوئی ایک کارگر ہو ہی جائے گا موقع کی مناسبت سے ۔۔۔۔ ساتھ ہی گھر والے مطمئن چھت پہ پڑھائی ہو رہی ہے ۔۔۔۔
اور کتنی خوبیاں لکھوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اتنی اللہ لوک حکومت کو لاکھ کوسنے ملیں کچھ نہیں بگڑنے والا ۔۔۔۔۔۔ ملک بدحال ۔۔۔ عوام پریشان ۔۔۔۔ نقصان ہی نقصان سہی لیکن فائدے بھی ہیں جس میں سب سے اہم وقت کی پابندی ہے ۔۔۔

Advertisements

8 تبصرے »

  1. زینب Said:

    اگر یہ حکومت تمہیں کچھ دینے لگے تے فیر مینو یاد رکھیں ،،تیری میربانی

    • hijabeshab Said:

      بھتّہ مانگ رہی ہو تم شرم کرو ۔۔۔

      • adilbhaiya Said:

      • obangash Said:

        بھتہ نئیں۔۔۔۔ ویلاں۔ :ڈ

      • زینب Said:

        ویلاں دے دے تو پھر میں دعا دوں گی

  2. toto4103 Said:

    آپ کے بلاگ پر کمنٹ نہیں کر پا رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  3. adilbhaiya Said:

    اور اِسی حکومت کی بدولت آپکو ایک پوسٹ لکھنے کو موقع مل گیا۔ لہٰذا یو شُلڈ بی تھینک فُل ٹو دِس شِٹ گورنمنٹ

    • obangash Said:

      او بھیے، بھیا ای رہ۔۔۔ رمانڑ ملخ نہ بن ہمارے لیے۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: