یقین نہیں آتا ۔۔۔۔۔۔

زندگی فانی ہے ۔۔۔ ہر ذی روح کو اللہ کی طرف لوٹ کے جانا ہے ۔۔۔ سب کی واپسی کا وقت مقرر ہے ۔۔۔ جس کی موت جس طرح اور جب لکھی ہے اس کو ہم روک نہیں سکتے یہ سب جانتی ہوں میں پھر بھی خیال آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو جلدی کیوں بُلا لیتا ہے جن کی دنیا میں ضرورت ہوتی ہے ۔۔۔
میرا گھر ویران ۔۔۔۔ ہر سُو خاموشی ۔۔۔۔ پھول پودے مُرجھائے ہوئے ۔۔۔ یہاں تک کہ بے جان چیزیں بھی یاس میں ڈوبی نظر آتی ہیں پتہ نہیں یہ میری نظروں کا کمال ہے یا واقعی ایسا ہے ۔۔۔۔ اِن سب باتوں کے باوجود یقین نہیں آتا کہ میرا سب کچھ مٹی میں مل چکا ہے ۔۔۔
دنیا والوں کے افسوس کرنے کا انداز حوصلہ دینے کی بجائے ڈرانے والا ہوتا ہے اکیلی رہتی ہو ذرا دھیان رکھا کرو یا ہر بات کی تان کھانے پہ ٹوٹتی ہے ۔۔۔ کھانا ضرور کھایا کرو وہ بھی وقت پہ ۔۔۔ اور دیکھو رونا بلکل نہیں لیکن آنسو میرے اختیار میں نہیں ۔۔۔۔۔۔ سمجھ سے باہر ہے کہ لوگ حوصلہ بڑھا نہیں سکتے تو حوصلہ شکنی کیوں کرتے ہیں یا وقت پہ ڈٹ کے کھانا کھا لینے سے اپنوں کے بچھڑنے کا غم ختم ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔
رشتے داروں اور محلّے والوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جن کے نام سے میں واقف ہوں لیکن شکل نہیں پہچانتی اس لیئے جب کوئی انجانی شکل نظر آئے تو میری تفتیش سے آنے والا گھبرا جاتا ہے لیکن میری تسلّی کی خاطر جواب سے انکاری نہیں ہوتا ۔۔۔۔ وہ ذمہ داریاں جو مجھ پہ نہیں تھیں ان کو نبھاتے بار بار خیال آتا ہے زندگی مشکل ہے ۔۔۔۔۔۔
عجیب سی کیفیت ہے آج کل ۔۔۔ میں بولنا نہیں چاہتی لیکن بات کرنی پڑتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ فضول مشوروں غیر ضروری سوالات سے چڑ ہوگئی ہے اس لیئے اب ہر سوال کے جواب میں خاموشی بہتر لگتی ہے ۔۔۔۔ زندگی کی مصروفیت میں کھو کر گزرتے وقت کے ساتھ یہ کیفیت ختم ہوجائے گی بہت سے نئے لوگ زندگی کا حصہ بنتے جائیں گے لیکن پھر بھی زندگی کی آخری سانس تک ہر پل ہر لمحہ ایک کمی رہے گی اور دل روتا رہے گا ۔۔۔

13 تبصرے »

  1. اللہ آپ کے لیے آسانیاں کریں ۔

  2. انااللہ وانا علیہ راجعون۔

  3. دن رات Said:

    موت ایک حقیقت ہے ،
    اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے، حوصلہ، طاقت اور صبر دے، آپ کے دم سے ہی گھروالے ہیں۔اور مجھے یقین ہے کہ آپ بہت حوصلہ مند اور صبر کرنے والی ہیں۔
    اللہ آپ کی والدہ کی مغفرت فرمائے ، اُن کے گناہوں کو معاف فرمائے، ان کی قبر کو منور فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا کرے۔ آمین۔

  4. Imran Iqbal Said:

    حجاب۔۔۔ کس نے کہا آپ اکیلی ہیں۔۔۔ آپ کہ ساتھ ہمہ وقت اللہ کی زات ہے۔۔۔ زندگی مشکل ضرور ہے لیکن کاٹنی بھی پڑتی ہے۔۔۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ آپ کی سب مشکلیں آسان فرمائے۔۔۔ آمین

  5. Ibrahim Ali Said:

    سالهاسالگزرچکے مان كودفناے اج اپكى تحرير پڑهى ايسا معلوم هوا كه ابهي قبرستان سے لوٹے هين لوگ پرسا دينے كو كهڑے هين  صبر نهين هوتا انكهن سےانسوتهم نهين سكتے  كس منه كهون  اپ صبر سے كام لىجئے دعا كرسكتے هين الله مرحوم كو اپنے جوار رحمت مين جگه عطا فرماے انا للله و انا اليه راجعون

  6. کہیں اس پوسٹ میں کوئی شرارت تو نہیں؟

  7. Asif Said:

    It is life and have to pass through

  8. khushboo Said:

    جس پے نہ بییتے وہ کب جانے—- جگ والے آئے سمجھانے-

    جس کیفیت سے تم گذر رہی ھو حجاب میں یہی کہھ سکتی ھوں کے ھمّت رکھّو جس اللہ نے یہ صدمہ دیا ھے وہ صبر بھی دے گا، ذیادہ سے ذیادہ کلام پاک پڑھکر والدہ صاحبہ کو بخشو اور دُنیا والوں کو اُنکا اپنا کام کرنے دو–

  9. Adil Bhaiya Said:

    حجاب اللہ کی آپ پر سلامتی ہو۔ عمران اقبال بھیا نے سہی کہا کہ کون کہہ رہا ہے آپ اکیلی ہو؟ آپکے ساتھ ہر ہر لمحہ اللہ تعالٰی کی زات ہے۔ انسان کے ساتھ پوری دُنیا کا ساتھ ہو لیکن اللہ نہ ہو تو وہ تنہا ہے۔ اِسکے برعکس آپ کے پاس کوئی بھی نہ ہو لیکن اللہ کی ذات ہو تو آپ خوشقسمت ہو اور آپکے پاس سب کچھ ہے

  10. انا لللہ و انا علیہ راجعون۔۔۔۔۔
    اپنے پچھلے تبصرے کے لیے دل کی گہرائیوں سے معذرت چاہتا ہوں۔
    اللہ تعالیٰ آپکی والدہ کی مغفرت فرمائے اور اس نقصان عظیم پر تمام لواحقین خصوصا٘ آپکو صبر جمیل عطا فرمائے۔

  11. حِجاب میں آپ کو کُچھ بھی نہیں کہُوں گی نا ہِمّت اور حوصلے کی تلقین کرُوں گی کہ اِتنا بڑا صدمہ ہے اور وقت بے شک مرہم ہے مگر مرہم کو بھی اثر کرنے کو وقت چاہیئے ہوتا ہے اچانک مِلنے والے پہاڑ جیسے دُکھ کو برداشت کرنا پڑے گا میں جانتی ہُوں میں جو کُچھ کہہ رہی ہُوں وُہ بے سروپا بات ہے ابھی ہر بات ہر تسلی آپ کو سُکھ سکُون نہیں دے گی بلکہ مُشتعِل ہی کرے گی تسلی دینے والے پر بھی غُصّہ آئے گا اور سامنے والے کا سر پھوڑ دینے کا دِل چاہے گا سارا غُصّہ بے شک مُجھ پر نِکال لو لیکِن اپنی طبیعت کا خیال رکھو امّی نے جاتے وقت جو ذِمّے داری آپ پر ڈالی تھی وُہ بھی تو ادا کرنی ہے اُنہوں نے کُچھ دیکھ اور سوچ کر ہی ڈالی ہوگی نا وُہ ذِمّے داری ،،اُٹھو اور کوشِش کر کے بھائیوں کا بھی حوصلہ بڑھاؤ آپ سب کا غم سانجھا ہے مِل کر اِس دُکھ کو سہارنے کی کوشِش کروگے تو ہِمّت بھی مِل جائے گی مِل کر رو لو امّی کی باتیں کرو اُن کے درجات کی بُلندی کے لِئے دُعا کرو تھوڑا سکُون ضرُور مِلے گا اللہ تعالیٰ ٰآپ کو حوصلہ دے اور اِس مُشکِل وقت کو برداشت کرنے کی طاقت بھی دے،،آمین

  12. ظفری Said:

    مجھے اس سانحے کی اطلاع اردو محفل پر ملی تھی ۔ میں نے وہاں تو اپنی تعزیت کا اظہار کردیا تھا مگر آپ کو یہاں مسلسل غیر حاضر دیکھ کر کوئی بات کہنے سے قاصر رہا ۔ واقعی یہ ایک عظیم سانحہ ہے ۔ کوئی بھی جملہ آپ کے غم کی تلافی کا محتمل نہیں ہوسکتا ۔ مگر اللہ سے دعا ہے کہ اللہ آپ اور آپ کے گھر والوں کو صبر اور مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔آمین

  13. ایک سائل Said:

    یہاں کچھ کہنے کی سکت نہیں۔ جو کہنا تھا ایک ای میل میں کہہ دیا۔
    ہم سب بھی لمحہ بہ لمحہ اسی طرف سفر کر رہے ہیں جہاں ہمارے پیارے ہم سے پہلے پہنچ گئے۔
    اٹ از اے میٹر آف ٹائم اونلی۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: