نخروں کی چُھٹی ۔۔۔۔

والدین بچوں کے نخرے ۔۔۔۔ ناز برداریاں برداشت کرنے اور ان کی فرمائشیں پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ۔۔۔۔۔ لیکن جب بہن بھائیوں میں کوئی اکلوتا ہو تو اس پہ واری صدقے ہوکے ہر بات مان لی جاتی ہے نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ، نخرے ۔۔۔ حکمیہ لہجہ و انداز ۔۔۔ یہ نہیں پسند ۔۔۔ وہ نہیں کرنا ۔۔۔ میں جو کہوں وہ ٹھیک ہے ۔۔۔۔ اپنی مرضی کرنا ۔۔۔ نفاست پسندی ۔۔۔۔ اس طرح کی بہت سی باتیں بچے کی شخصیت کا حصہ بن جاتی ہیں ۔۔۔
ایسی صورتِ حال میں اگر لڑکا چار بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے تو اس کا مزاج نوابی ضرور ہوگا ۔۔۔۔ اسی طرح چار پانچ بھائیوں کی اکلوتی بہن خود کو ملکہ تو سمجھے گی ناں چاہے اس کی سلطنت فیس بک کا ایک گروپ ہی کیوں نا ہو ۔۔۔۔ اکلوتی ملکائیں جسامت میں چاہے کیسی بھی ہوں مزاج نازک اور جس کام کو کرنے کا دل نا چاہے اس سے صاف انکار اور نخرے کرنا ان کی عادت میں شامل ہوتا ہے ۔۔۔ ٹوائلٹ کی صفائی ۔۔۔۔ میں کیوں کروں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھاری پردے چادریں دھونا اُففف کلائی درد کرنے لگتی ہے ۔۔۔۔ گھر کی صفائی پہ اعتراض نہیں لیکن فرش پہ پوچا ہاتھ سے لگاؤں کبھی نہیں ۔۔۔۔۔۔
اور کتنی تعریف کروں اپنی یہی بہت ہے 😳 خیر جناب نخروں کے ساتھ سہی لیکن کچھ کاموں کے علاوہ ہمیشہ سارے کام کیئے ۔۔۔۔۔ پھر امی بیمار ہوئیں اور اکیلے سارے کام نمٹانے کے چکر میں نخرے پرے کرنے پڑے ۔۔۔۔ زندگی میں پہلی بار ٹوائلٹ صاف کیا ۔۔۔ کچن سے ٹاکی ہٹا کے ہاتھ سے پوچا لگایا تاکہ وقت کی بچت ہو اب تک یہ عظیم کارنامہ صرف کچن تک محدود ہے ۔۔۔۔
کپڑے دھونے کے لیے ماسی رکھنے کا مشورہ ملا لیکن نفاست پسندی اور دوسروں کے کیے کام پسند نہ آنے کا جو کیڑا دماغ میں ہے وہ مشورہ نہیں مانتا ۔۔۔۔ جو کپڑے مجھ سے نہیں دھلتے اس کے لیے حکم نامہ جاری کردیتی ہوں البتہ حکومتی محکموں کی طرح سنوائی دیر میں ہوتی ہے ۔۔۔۔ نخرے چھٹی پر ہیں لیکن کبھی کبھی ہیلو ہائے کرنے آجاتے ہیں ۔۔۔
پھول پودے ۔۔۔ پرندے ۔۔۔ چاند چاندنی ۔۔۔ موسم کی ادائیں شکوہ کرتی ہیں ان کی تعریف کیے بہت دن گزرے لیکن الفاظ جمع نہیں ہوپاتے ، شائد اس لیے کہ ذہن منتشر دل پریشان ہے ۔۔۔۔ ہر وقت اللہ سے صرف یہ دعا رہتی ہے کہ اللہ تعالیٰ جلد از جلد میری امی کو مکمل صحت عطا کردیں آمین ۔۔۔۔
پڑھنے والوں سے گذارش ہے میری امی کی صحت یابی کے لیئے دعا کریں اللہ آپ سب کو جزائے خیر دے آمین ۔۔۔

18 تبصرے »

  1. زینب Said:

    کتنے بھائ ہیں چار یا پایچ🙂
    خالہ کے لۓ دعائیں کی ہیں شفا دینے والی ذات ہر چیز پے قادر ہے اللہ انہیں صحت دے آمین

  2. الله پاک آنٹی کو صحت کاملہ عطا فرما ئے آمین

  3. اللہ تعالیٰ خالہ کو شفائے کاملہ عطاء فرمائے۔

  4. اللہ تعالی سے دعا ہے
    آپ کی امی کو صحت عطا فرمائے اور ان کا سایہ آپ پر قائم رکھے۔آمین

  5. اللہ آپ کی امی کو شفائے کاملا عطا فرمائیں ۔ اور آپ کی حالت پر رحم کی دعا بھی مانگنی پڑے گی اب تو۔۔۔ ویسے مجھے لاڈلوں سے بہت چڑ ہے ۔۔ کیونکہ میری طرف ایک چھوٹا لاڈلہ ہے اس وجہ سے کہ وہ چھوٹا ہے اور بڑے والا اس وجہ سے لاڈلا ہے کہ وہ بڑا ہے ۔۔

  6. اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی آپ کی محترمہ والدہ ماجدہ کو جلد مکمل شفاء صحت و تندرستی عطا فرمائے آمين اور صحتمند خوشحال اور خوشيوں سے بھرپور لمبی عمر عطا فرمائے ثم آمين
    آپ جو خدمت کر رہی ہيں يہ کارِ عظيم ہے ۔ اللہ قبول فرمائے

  7. اللہ آپکی امی کو بہت جلد صحت یاب کرے اور بہترین صحت کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے۔
    اچھا تو اِسی لئے بڑی دیر بعد آپنے اپنے بلاگ پر بُلایا ورنہ پچھلے کچھ عرصے سے تو ایف سولہ والی رفتار رکھی ہوئی تھی آپنے۔ بلکہ مُجھے تو کراچی کے موسم کا بھی اِسی بلاگ سے پتہ چلتا رہتا ہے :ڈ

    اللہ نے موقع دیا تو امی کی خدمت کر کے خوب نیکیاں کما لیں۔ ایک مرتبہ پھر دُعا ہے کہ اللہ اُنہیں پہلے سے بھی اچھی صحت دے

  8. Zia Said:

    All Pak Khair-o-Affiat kay sath apki walida koo Sehat atta Farmai….. Ameen

  9. ہمیشہ کی طرح بہت خوب لکھا۔
    اللہ تعالی آپکی والدہ کو مکمل صحت و تندرستی سے نوازے۔ امین

  10. عدیل Said:

    بہت عمدہ تحریر ہے۔
    اور اللہ سے دعا ہے کہ آپ کی امی کو جلد از جلد صحت عطا فرما ئے آمین

  11. khushboo Said:

    حجاب زہین منتشر اور دل پریشان نہ کرو اللہ آنٹی کو صحت کاملا عطا فرماے آمین، انشااللہ جلد ٹھیک ھو جایینگی-

  12. Bilal ahmed Said:

    Aoa ALLAH PAK apki ami jan ko shifa aata farmen or sab k waledein ko hamesha salamat rakhein aameen

  13. Jafar Said:

    آپ کی امی جلد اچھی ہوجائیں گی انشاءاللہ
    البتہ یہ ٹائلٹ آپ کو ہی صاف کرنے پڑیں گے اب ۔۔ ہمیشہ

  14. بس اتنی سی بات پر اتنا پریشان ۔۔۔۔۔۔
    ان شوہروں سے پوچھیے جو اکلوتی بیویوں کے اکلوتے شوہر ہیں۔۔۔
    اللہ سبحانہ تعالیٰ سے آپکی والدہ کی جلد اور مکمل سحتیابی کی دعا ہے۔

  15. عثمان Said:

    آپ کی ماما اچھی ہوجائیں گی انشااللہ
    ڈونٹ وری

  16. simplesara Said:

    حجاب تمہاری امی بہت جلد ٹھیک ہو جائیں گی انشاءاللہ۔۔ تم بس ان کا بہت بہت خیال رکھو۔۔۔۔۔

  17. hijabeshab Said:

    سب کا شکریہ ۔۔۔۔

  18. dinraat Said:

    اللہ آپ کو والدہ کو صحت عطا کرے۔ آمین


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: