2011 پہ ایک نظر ۔۔

ابھی تو سال شروع ہوا تھا ابھی ختم ۔۔۔ اس گھسے پٹے جملے پہ کیا لکھنا سب کو پتہ ہے دن مہینے سال تیزی سے گزرتے چلے جاتے ہیں ۔۔۔۔ 2011 کا جائزہ اپنے حوالے سے لوں تو زندگی میں پہلی بار ہاسپٹل ایڈمٹ ہوئی ۔۔۔۔ فیس بُک استعمال کرنا شروع کیا ۔۔۔۔ بہت سے نئے لوگوں سے جان پہچان ہوئی ۔۔۔ کچھ بہت پرانے شناساؤں کو بائے بائے فور ایور کہا ۔۔۔۔
پریشانیاں زندگی کا حصّہ ہیں ساتھ رہیں لیکن موسموں کا حُسن دل کو بھاتا رہا ۔۔۔۔۔۔ تخریبی خیالات ۔۔۔ پُر تشدد سوچیں ذہن میں کلبلاتی رہیں ۔۔۔۔۔ ہاتھوں کو تھپڑ مارنے کی حسرت رہی لیکن وہ چہرے دور تھے ۔۔۔۔۔۔۔
ٹھرکیوں نے اس سال بہت دماغ خراب کیا ۔۔۔۔۔۔ بری طرح نظر انداز کرنے پہ بھی اُن کی ڈھٹائی عروج پہ رہی ظاہر ہے ٹھرکی جو ہوئے ۔۔۔۔ بلاگی دنیا پہ نظر ڈالی جائے تو آدھے سال گرما گرمی رہی پھر خاموشی چھا گئی ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن سال کے آخر میں وہ ہوا جس کی اُمید نہ تھی ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن معجزے تو ہوتے ہیں ناں 😛
پرانے کلینڈر کی جگہ نیا کلینڈر لے گا ہندسے بدلیں گے اور نیا سال آ جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔ وہی زندگی ، خواہشیں ، اُمیدیں ہونگی ۔۔۔۔۔۔ لیکن اس یقین کے ساتھ کہ شائد اب کے برس اللہ ہم گناہ گاروں پہ اپنا کرم فرمائے ۔۔۔۔ پاکستان کے حالات بہتر ہوں تاکہ زندگی آسان ہوجائے ۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے نیا سال ہم سب کے لیے خوشیاں لائے آمین ۔۔۔

Advertisements

16 تبصرے »

  1. نہیں شبو میں ڈھیٹ تو نی ہوں 😦

  2. آمین

  3. دوست Said:

    اللہ کریم پاکستان پر اپنی رحمت کرے۔ اور ہم سب پر بھی۔
    آمین

  4. اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ‏ ۔ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّين
    ہم کو سیدھے راستے چلا ۔ ان لوگوں کے راستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا، اور نہ گمراہوں کے ‏
    ليکن اللہ کيسے چلائے گا اگر کوئی چلنا ہی نہ چاہے ؟
    کيا کوئی ايسا مسلمان ہو گا جس نے سورت فاتحہ نہ پڑھی ہو ؟
    اس پڑھنے کا فائدہ ؟؟؟

  5. جب ہم چھوٹے ہوتے ہیں تو وقت تیز گزرتا نہیں لگتا۔ سکول کے دنوں میں لگتا ہے زندگی رینگ رہی ہے۔ لیکن بعد کے سالوں میں لگتا ہے سال تین ماہ میں ہی گزر جاتا ہے۔
    اچھا یہ بلاگستان میں سال کے آخر میں کیا ہوا ایسا معجزاتی۔۔۔بتا دیں تو شکریہ۔

  6. Kissi Eik Tharki ka name bhi likh daytin…. 🙂 waysay mujhay pata hay woo peelay monh wala hee hoga 🙂

  7. اِسکا مطلب ہوا کہ یہ سال تو آپکے ساتھ بہت بُرا ہوا۔۔۔۔۔ ہسپتال میں پہلی مرتبہ ایڈمٹ، فیس بُک کا استعمال، پُرانے سناساؤں کو بائے بائے فار ایور اور ٹھرکیوں نے دماغ خراب کیا۔۔۔۔۔

    آخر میں آپکی دُعاؤں پر آمین۔ ثم آمین

  8. نیاسال مبارک ہو حجاب۔۔۔

  9. جعفر Said:

    شکر کریں آخر کار ٹھرکیوں سے پیچھا چھوٹ گیا
    اور آخر میں جس "درگھٹنا” کی طرف اشارہ ہے اس سے مجھے دوبارہ یاد آگیا ہے کہ
    یار۔۔۔ فرحان دانش؟

  10. hijabeshab Said:

    سب کے تبصرے کا شکریہ ۔۔۔

    احمد عرفان شفقت ، جعفر نے معجزے کا ذکر کر دیا لیکن پھر بھی میں لکھ دیتی ہوں ۔۔ فرحان دانش پاکستان بلاگ ایوارڈ کے ونر قرار پائے ہیں اور یہ کسی معجزے سے کم نہیں 😛

  11. اوہ اچھا یہ بات۔ شکریہ۔

  12. نئے سال کی مبارک ہو شب۔ تم ورڈپریس ڈاٹ کام پر بھی اسی سال منتقل ہوئی ہو نا؟

  13. آمین۔
    ویسے معجزہ تو ہوا پر ذرا ہٹ کے۔۔۔۔ 😐

  14. hijabeshab Said:

    عمار تمہیں اور سب کو نیا سال مبارک ۔۔۔ ورڈ پریس پر 2 سال مکمل ہوگئے عمار ۔۔

    تبصرے کا شکریہ عمیر ملک ۔۔

  15. punchnews Said:

    good work. .


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: