آپ میں برداشت ہے ؟؟؟

دنیا مختلف مزاج کے لوگوں سے بھری ہے ، کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں اپنے جذبات پر قابو نہیں ہوتا ۔ لوگ معمولی باتوں پر بھڑک اُٹھتے ہیں ذرا سی بات پر رونے لگتے ہیں اور فوراً اپنے جذبات کی رو میں بہہ جاتے ہیں ۔ بعض اوقات یہ عادت لوگوں میں مقبولیت کا سامان تو کر دیتی ہے لیکن یہ آپ کے جذباتی ہونے کا ڈھنڈورا بھی پیٹ سکتی ہے۔
یہاں اس بات کا اندازہ کرنا ہے کہ آپ جذبات سے کیسے نمٹتے ہیں یا جذباتی لمحوں میں آپ کا رویہ کیسا ہوتا ہے ؟
ہر سوال کے ساتھ موجود الف یا ب سے اپنا جواب منتخب کریں اور پھر دیکھیں کے آپ کا اسکور کیا ہے ۔
1 ۔ کیا آپ اکثر بلا سوچے سمجھے فیصلے کرتے ہیں ؟؟
الف ۔ ہاں ( 1 )
ب ۔ نہیں ( 0 )
2 ۔ کون سا بیان آپ کی شخصیت کو بہتر طور پر بیان کرتا ہے؟؟؟؟
الف ۔ آپ مناسب حد تک برداشت کی طاقت رکھتے ہیں ( 0 )
ب ۔ اکثر برداشت ختم ہو جاتی ہے ( 1 )
3 ۔ اپنے رویے پر آپ شرمندہ ہوتے ہیں ؟؟؟؟
الف ۔ اکثر ( 1 )
ب ۔ کبھی کبھار ( 0 )
4 ۔ کیا آپ کو رحم دلی،محبت یا شفقت کے اظہار میں کبھی کبھی مشکل درپیش ہوتی ہے ؟؟؟؟
الف ۔ کبھی نہیں ( 0 )
ب ۔ کبھی کبھار ( 1 )
5 ۔ دوسروں سے بات چیت کے دوران آپ کا لہجہ کیسا ہوتا ہے ؟؟؟؟
الف ۔ کبھی کبھار پرجوش ( 1 )
ب ۔ جذبات قابو میں رہتے ہیں ( 0 )
6 ۔ جذباتی فلم دیکھتے ہوئے آپ نے کبھی آنسو بہائے ؟؟؟؟؟
الف ۔ کبھی نہیں ( 0 )
ب ۔ کبھی کبھار ( 1 )
7 ۔ جب کوئی یادگار دن آتا ہے تو آپ اُس کا استقبال کیسے کرتے ہیں؟؟؟؟؟
الف ۔ پُرجوش انداز میں ( 1 )
ب ۔ اعتدال پسندی سے ( 0 )
8 ۔ آپ محبت کو کس طرح سے بیان کرتے ہیں ؟؟؟؟
الف ۔ زندگی کا دل پسند جزو ( 0 )
ب ۔ زندگی کا ایک لازمی جزو ( 1 )
9 ۔ ناراضگی کا اظہار کیسے کرتے ہیں ؟؟؟؟؟
الف ۔ الفاظ کے ذریعے ( 1 )
ب ۔ قدرے خاموشی اور افسوس کے ساتھ ( 0 )
10 ۔ کیا آپ کے دوست آپ کو ہمیشہ پرجوش اور عجلت پسند خیال کرتے ہیں؟؟؟؟؟؟؟
الف ۔ کبھی نہیں ( 0 )
ب ۔ بعض اوقات ( 1 )
11۔ ٹی وی پر کھیل کے دباؤ کے لمحات میں آپ کیا کرتے ہیں ؟؟؟؟
الف ۔ پر جوش انداز میں چلاتے ہیں ( 1 )
ب ۔ خاموشی اور تحمل سے دیکھتے ہیں ( 0 )
12۔ مشکل حالات میں آپ کا ردِ عمل عموماً کیسا ہوتا ہے؟؟؟؟؟
الف ۔ خاموش ( 0 )
ب ۔ جارحیت پسند ( 1 )
13۔ کبھی کوئی دوست،کوئی کام،جہاز یا ٹرین لیٹ ہو جائے تو؟؟؟؟؟
الف ۔ آپ چلا کر شکایت کریں گے ( 1 )
ب ۔ جھنجھلاہٹ کے باوجود بیٹھے رہیں گے ( 0 )
14۔ کبھی جب آپ بہت خوش ہوں تو کیا اُس کا اظہار گنگنا کر کرتے ہیں؟؟؟
الف ۔ جی ہاں ( 0 )
ب ۔ جی نہیں ( 1 )
15۔ کس خصوصیت کو آپ لازم تصور کرتے ہیں؟؟؟؟؟
الف ۔ گرم جوشی ( 1 )
ب ۔ سنجیدگی ( 0 )
طاق نمبر کے سوالوں میں جواب “الف “ کا 1 نمبر ہے اور “ ب “ کا 0 ، جفت نمبر کے سوالات میں “ ب “ کا 1 نمبر اور الف کا 0 نمبر ہے ۔ اپنے نمبر جمع کر کے لکھیں پھر میں جواب پوسٹ کروں گی ۔۔ پتہ تو چلے آپ سب کتنی برداشت رکھتے ہیں 🙂

اگر اسکور 12 سے زیادہ ہو تو۔۔۔۔
آپ انتہائی جذباتی شخصیت کے مالک ہیں، حتی کہ اگر آپ جذبات چھپانے کی کوشش بھی کریں تو کامیاب ہونے کے امکانات کم ہیں اس لئے ہر کوئی آپ کے جذبات سے آگاہ ہو جاتا ہے ،چنانچہ آپ کے لئے یہ زیادہ مناسب ہے کہ جذبات کی رو میں نہ بہیں بلکہ اُن پر قابو پانے کی کوشش کریں ۔ ورزش بھی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔
اگر اسکور 7 ۔سے 12 کے درمیان ہے تو۔۔۔۔
آپ مضبوط جذبات کے حامل ہیں اور ذہانت سے اپنے جذبات کو قابو میں رکھتے ہیں لوگ آپ کے احساسات کے بارے میں جلد نہیں جان سکتے اور یہ زندگی کی طرف ایک قابلِ تعریف رجحان ہے ۔
اگر اسکور 7 سے کم ہے تو۔۔۔۔۔
آپ اپنے جذبات کو بہت چھپا کر رکھتے ہیں اور شائد یہ شخصیت میں کسی کمزوری کی علامت ہے لوگ آپ کو سرد مہر بھی تصور کر سکتے ہیں کبھی کبھار جذبات کا اظہار کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔

25 تبصرے »

  1. اس پورے سوالنامے کو بخیر و خوبی مکمل کر لینا از خود ایک برداشت طلب کام ہے 🙂

  2. اس پہ جواب نہیں صرف تبصرے آئیں گے اور وہ بھی غیر متعلقہ

  3. آپکو دوسروں کا امتحان لینے کا کچھ زیادہ شوق نہیں ہوگیا؟ پہلے اپنا نتیجہ ظاہر کرو پھر ہم کریں گے!
    ویسے جوابات مناسب نہیں لگے مُجھے۔ جواب کیلئے کم از کم ایک ایک جُز مزید ہونا چاہئیے تھا۔

  4. hijabeshab Said:

    احمد عرفان شفقت یعنی آپ میں برداشت نہیں ہے 😛

    عادل میرا اسکور 7 ہے اور امتحان تو نہیں یہ صرف انجوائے منٹ ہے ، یہ سوالنامہ میں نے نہیں بنایا کوئی اور جز کیسے ڈالوں 🙄

    ڈفر آپ کا اسکور کیا ہوا یہ تو لکھیں ناں ۔۔۔

  5. Ali Hasaan Said:

    مجھے 7 کے ساتھ برداشت کریں

  6. 1 ۔ کیا آپ اکثر بلا سوچے سمجھے فیصلے کرتے ہیں ؟؟ ۔ نہیں ۔ 0
    2 ۔ کون سا بیان آپ کی شخصیت کو بہتر طور پر بیان کرتا ہے؟ ۔ مناسب حد تک برداشت کی طاقت رکھتا ہوں ۔ 0
    بہت کم ايسا موقع آيا 3 ۔ اپنے رویے پر آپ شرمندہ ہوتے ہیں ؟
    4 ۔ کیا آپ کو رحم دلی،محبت یا شفقت کے اظہار میں کبھی کبھی مشکل درپیش ہوتی ہے ؟ ۔ کبھی کبھار ۔ 1
    5 ۔ دوسروں سے بات چیت کے دوران آپ کا لہجہ کیسا ہوتا ہے ؟ ۔ کبھی کبھار پرجوش ۔ 1

    6 ۔ جذباتی فلم دیکھتے ہوئے آپ نے کبھی آنسو بہائے ؟ ۔ فلم ديکھے 4 دہائياں ہو گئی ہيں ۔ ياد نہيں
    7 ۔ جب کوئی یادگار دن آتا ہے تو آپ اُس کا استقبال کیسے کرتے ہیں؟ ۔ پُرجوش انداز میں ۔ 1
    8 ۔ آپ محبت کو کس طرح سے بیان کرتے ہیں ؟ کبھی اس کے بيان کی ضرورت پيش نہيں آئی
    9 ۔ ناراضگی کا اظہار کیسے کرتے ہیں ؟ ۔ قدرے خاموشی کے ساتھ ۔ 0
    10۔ کیا آپ کے دوست آپ کو ہمیشہ پرجوش اور عجلت پسند خیال کرتے ہیں؟ ۔ ميرے دوست ميری بات کو اہميت ديتے ہيں
    11 ۔ ٹی وی پر کھیل کے دباؤ کے لمحات میں آپ کیا کرتے ہیں ؟ ۔ خاموشی اور تحمل سے دیکھتے ہیں ۔ 0
    12 ۔ مشکل حالات میں آپ کا ردِ عمل عموماً کیسا ہوتا ہے؟ ۔ صبر و تحمل
    13 ۔ کبھی کوئی دوست،کوئی کام،جہاز یا ٹرین لیٹ ہو جائے تو؟ ۔ اگر شکایت کروں آہستگی سے ورنہ خاموش
    14 ۔ کبھی جب آپ بہت خوش ہوں تو کیا اُس کا اظہار گنگنا کر کرتے ہیں؟ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں بعض اوقات آنسو بہا کر
    15 ۔ کس خصوصیت کو آپ لازم تصور کرتے ہیں؟ ۔ کسی خصوصيت کو لازمی نہيں سمجھتا

    اب نمبر آپ خود لگايئے

  7. علم کا متلاشی Said:

    لیں جی میرا سکور بنا 9
    وہسے صحیح بات ہے کہ جس نے اسے پڑھ کے جوابات دہۓ اور جمع بھی کیۓ۔ اس میں واقعی برداشت ہے۔ ایسے کہیں آپ سوشل سایئنس یا سائکالوجی کی طالب علم تو نہیں؟؟
    میرا خیال تھا کہ اس بار آپ کی پوسٹ موسم سرما پہ آۓ گی لیکن جیسے موسم سرما لیٹ ہو رہا ہے، ایسے ہی پوسٹ بھی 🙂

  8. یہ سوال نامہ بڑھ کر میری تو برداشت ہی جواب دیگئی 😦

  9. صفر 9
    ایک چھ
    بھون کر کھا لیں

  10. Omer Bangash Said:

    6

  11. humsabkahy Said:

    sawalnama hejabeshab ka aur reply sab ke parh kar bohat maza aya..

  12. لو جی پانچ کا عدد سامنے آیا ہے لے دے کے، اب آپ بتاؤ کیا نتیجہ نکالتی ہیں

  13. عدیل Said:

    بہت صبر چاہیے اسے ٹوٹل کرنے کے لیے

  14. mesam Said:

    5

  15. اس کا جواب دیۓ بغیر بتا دیتی ہوں۔۔۔۔عدم برداشت کی شکار ہوں
    😦
    ویسے اسکا جواب تو 4 آیا ہے
    🙂

  16. hijabeshab Said:

    اجمل انکل آپ کا اسکور تو 3 ہے اتنا کم 🙄

    علم کا متلاشی اس پوسٹ سے پہلے دسمبر کے حوالے سے پوسٹ لکھی ہے ناں وہ شائد آپ نے نہیں پڑھی ۔۔۔۔۔۔۔

    ضیاء آپ میں اتنی کم برداشت ہے 😛

    یاسر محفوظ رکھ لیا بھون کے کھانے کا موڈ نہیں ۔۔۔

    عمر بنگش شکریہ آپ نے جواب دیا ۔۔۔

    humsabkahy شکریہ لیکن آپ نے اپنا جمع شدہ اسکور نہیں لکھا ؟؟؟؟

    ڈاکٹر افتخار راجہ جواب کے لیئے شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔

    عدیل بلاگ پہ خوش آمدید ، ایک منٹ بھی نہیں لگتے ٹوٹل کرنے میں آپ میں برداشت بہت کم لگتی ہے ۔

    میسم بہت شکریہ ۔۔۔۔۔

    زینب شکریہ ابھی رزلٹ پوسٹ کرتی ہوں دیکھ لینا اپنا نتیجہ 🙂

  17. واقعی برداشت طلب کام ہے۔ ہم تو یہیں فیل ہو گئے۔

    • hijabeshab Said:

      عمیر ملک حد ہوگئی صرف ۱ منٹ کا کام ہے ۔۔ پوسٹ ایڈٹ کرکے اسکور کا جواب پوسٹ کردیا میں نے پڑھ لیں آپ سب کہ کون فیل ہے کون پاس 🙂

  18. حجاب۔۔۔ میرا جواب 7 ہے۔۔۔

  19. حا حائے صرف 3 نمبر يعنی ميں فيل ۔ خير کوئی بات نہيں ۔ ميری شادی ہو گئی ہوئی ہے
    😆

  20. Ali Hasaan Said:

    بھائی ہم نے بھی اپنا نتیجہ لکھا تھا ہم کو بھی نتیجہ سے آگاہ کیا جائے اس سے پہلے کے برداشت کا اسکور دوبارہ گننا پڑ جائے۔

  21. hijabeshab Said:

    تبصرے کا شکریہ عمران ۔۔۔

    ڈفر دونون جواب سے آپ انوکھے جذبات رکھنے والے لگتے ہیں 🙂

    علی حسن آپ کو جواب دینا بھول گئی تھی میں آپ نے ۷ لکھا تھا آپ پاس ہوگئے مبارک ہو اوپر پوسٹ کے نیچے اسکور لکھا ہے پڑھ لیں ۔۔

    اجمل انکل آپ بری طرح فیل ہوئے ہیں 🙂


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

Leave a reply to DuFFeR - ڈفر جواب منسوخ کریں