خوش آمدید دسمبر ۔۔۔۔۔۔۔

خزاں کا شوخ رنگ موسم ۔۔۔ گلابی سردیاں اور ماہِ دسمبر ۔۔۔۔۔۔۔۔ اداس ، خاموش لیکن رمانوی موسم ہے آج کل ۔۔۔۔۔۔۔ ہر طرف زرد ، نارنجی ، سرخ پتے بکھرے ہیں ۔۔۔۔۔ فضا میں خشک پتّوں کی خوشبو پھیلی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ دسمبر کی آمد کے ساتھ دل چاہتا ہے بارش ہو اور گلابی سردیاں شوخ گلابی رنگ میں بدل جائیں ۔۔۔۔۔۔ لیکن بادل آئے اور چند بوند برسا کے سردی بھی ساتھ لے گئے ۔۔۔۔
سردیاں آئیں نا آئیں دسمبر تو ہے ۔۔۔۔ اس مہینے سے مجھے دلچسپی ہے لیکن کیوں ۔۔۔۔ جبکہ کچھ سالوں سے دسمبر خوشگوار نہیں گزرا ۔۔۔۔۔۔۔ یہ سوال خود سے پوچھا تو جواب تسلّی بخش نہیں ملا لیکن پھر بھی شائد اس لیئے کہ سردی کا موسم پسند ہے اور دسمبر پر لکھی گئی شاعری بھی ۔۔۔۔۔۔ دسمبر کی زرد دھوپ ہو یا زرد ہالے میں چمکتا چاند دونوں خوبصورت لگتے ہیں ۔۔۔۔۔ نیو ایئر کارڈز تو اب خواب و خیال ہوئے لیکن نئے سال کے کلینڈر ۔۔۔ ڈائری ۔۔ کشمیری چائے ۔۔۔ بلیک کافی ۔۔۔ میتھی اور تِل کے لڈو ۔۔۔ ڈرائی فروٹس اور خاص کر نزلہ زکام سردی کی سوغاتیں ہیں ۔۔۔۔۔ ویسے نزلے میں آواز رومینٹک ہو جاتی ہے ، جس کی سماعت حسین ہو اس سے پوچھ لیں بے شک 😛
دسمبر کی دھوپ میں بیٹھ کر اپنا ایک شوق بارہا پورا کیا میں نے پھر اکتا گئی تو چھوڑ دیا ۔۔۔۔۔۔۔ اس بار پھر شوق ہوا ہے اون کے گولے منگوائے ہیں ایک شال ہی بُن لوں ۔۔۔۔۔۔۔ کیا پتہ اگلے سال یہ فرصتیں ملیں نہ ملیں ۔۔۔۔

23 تبصرے »

  1. تریخ پکی ہو گئی؟
    شبو مٹھائی ہی کھلا دیتی
    یہ تل والے لڈو ہی سہی

  2. hijabeshab Said:

    ڈفر جی ہاں شال بننے کی تاریخ سوچ لی میں نے ۔۔۔

  3. مجھ سے بھی چھپایا نا تم نے

  4. مضمون دسمبر پر اور مبارک باد تاریخ کے پکآ ہونے پر۔۔۔۔ کچھ سمجھ نہیں آیا۔۔۔ بہرطور میری طرف سے بھی تاریخ پکی ہونے کی مبارکباد قبول کیجیے۔۔

  5. hijabeshab Said:

    کیا ہوگیا ڈاکٹر جواد ایسا کچھ نہیں ڈفر بھی ناں شوشا چھوڑ دیا لڈو کا پڑھ کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری بات کا یقین کرلیں ڈفر کی نا پڑھیں ۔۔

  6. Zia Khan Said:

    Mubarkan🙂 Main inshahAllah pakistan main hounga Invitena zaroor🙂

  7. ساقي Said:

    كيا اي فون كي لي اردو ايبليكيشن هي
    M new here
    1st time i see this much interesting stuff on iphone in urdu
    I was using arabic keyboard no urdu 😨

  8. حجاب بہت بہت مبارک ہو۔
    آپ کا ہونے والا جیون ساتھی تھوڑا بھینگا ، لنگڑا ، لولہ ،،نہلے پہ دھلا کچھ کچھ گنجا بھی ہے۔
    لیکن ہونے والی ساس اورنند نہیں ہے۔
    لڑکا سرکاری پکا ملازم ہے۔
    راج کرو گی راج
    ولیمے پر فیس بک والوں کو ضرور بلانا۔

  9. shahidaakram Said:

    حِجابِ دسمبر تو آ ہی گیا میں بھی آرہی ہُوں مِٹھائ کھا لُوں گی نہیں تو کِھلا ہی دُوں گی ایک ہی بات ہے،،،ہے نا،،

  10. عثمان Said:

    شال ؟
    مفلر بُن دیں جی۔ ضرورت مند کے کام ہی آجائے گا۔
    لڈو بھلے ان سب کو کھلا دیں۔😛

  11. یہ شال نیٹ گردی کی دھوپ میں بیٹھ کر فیس بُک کی اون سے بُنی جائے گی یا ورڈپریس کے گولوں سے؟ :پ ہمیں اِس انوکھی آنلائن شال کا انتظار رہے گا :ڈ

  12. humsabkahy Said:

    assalam alikum, Hijab
    &sab log,
    Miss hijab app ne bohat achah likha parh kar bohat achah laga, aur baqi sab ke comments parh kar to aur bhi acha laga hy,
    main new commer hon aur ajj phele appka likha parha hy, main bhi likhna chahti hon aur kuch mashware bhi app logon ke chahti hon ager koi mere help ke liye apni Email address dena chahai to kuch sawal hyn jis se main apni confussion door kar sakon
    shukriya

  13. hijabeshab Said:

    بلاگ پر خوش آمدید مسٹر ساقی آی فون کے بارے میں مجھے کچھ پتہ نہیں ۔۔۔

    یاسر میں مل لوں پھر آپ کو رپورٹ دیتی ہوں کہ آپ کی باتیں ٹھیک ہیں یا غلط ۔۔۔۔۔۔۔۔

    شاہدہ آپی خوش آمدید اپ کو پاکستان میں ۔۔۔

    عثمان اوکے جناب مفلر بُن دوں گی اس کے لیئے جس کے لڈو سب کو کھلانے کو کہا آپ نے ۔۔۔

    عادل 🙂 انتظار کریں مکمل ہوگئی تو تصویر پوسٹ کردوں گی ۔۔۔

    humsabkahy بلاگ پہ خوش آمدید ، مجھے آپ کا نِک سمجھ نہیں آیا اور نا ہی بلاگ کا نام جو شائد آج بنایا آپ نے ، آپ کو کیا پوچھنا ہے یہاں پوچھیں سب لوگ جواب دے دیں گے ۔۔۔

  14. humsabkahy Said:

    Thanks 4 reply,)..
    1)…..sab se phele ye ke nick & blog name apko mera samujh nahi aya is ke liye app se mashwara chahti hon,
    2)….wordpress per signup ke liye 2 terha ke blog hyn aik upgrade ka dosra create blog ka mujh ko is bare main batain ke konsa mujh ko banana chahye,ye blog jo main ne banya hy upgrade wala hy,
    3)…..aur sab tareqe kar jis se mera blog active hojai,main Inshallah likhna start karti hon but phele app logon se blog ke liye mashwara chahye hy, umeed hy app sab meri bhar poor help karainge aur mujh ko bhi isqabil karainge ke main ap sab logon ki terha perfect ho jaon,
    4)….Hijab-e-shab apka nick mujh ko bohat acha laga aur sab ka bhi,
    Umeed hy app mujh ko guide karaingi main hamaisha appki bohat mamnoon rahongi,
    apna khiyal rakhye,
    khush rehye.
    Jawab ki muntazir..

  15. hijabeshab Said:

    humsabkahy یہ جو نام آپ یہاں لکھتی ہیں یعنی نک اس کی جگہ کوئی اچھا سا فرضی نام رکھ لیں اور بلاگ کا بھی کوئی اچھا سا نام رکھیں جو سمجھ میں آئے ، ورڈ پریس پر کریئٹ بلاگ والے پر فری بلاگ بنائیں ، بلاگ بنا کر کچھ لکھ کر پوسٹ کریں بلاگ ایکٹیو ہو جائے گا اور بلاگ پہ اردو لکھنے کے لیئے کمپیوٹر میں اردو انسٹال کرلیں ۔۔۔ ویسے میں بھی دھکّا سٹارٹ بلاگرہ ہوں میں نے بلاگ بنایا ضرور لیکن سیٹنگ کسی اور کی مہربانی ہے ۔

    مسٹر ساقی آپ کا تبصرہ مجھے سمجھ نہیں آیا اس لیئے اپروو نہیں کیا آپ کے پاس اردو نہیں تو آپ رومن لکھ لیں یا انگلش ۔۔

  16. humsabkahy Said:

    thanks 4 reply.
    u mean current blog per aik aur free blog banaon ya isi blog ko edit karon, ager isi blog ko edit karke new name & nick ban sakta hy to kis option main jana hoga ,main edit my profile main gai thi but wahan koi option nahi hy nick & name change karne ka,
    personal settings main gai thi wahan nick change karne ka option hy but blog name change ka option nahi hy,
    ya ye blog chor kar dosra bana lon is se koi problem to nahi hogi na,
    jawab ki muntazir.

  17. humsabkahy Said:

    plz ye domine ke bare main bhi zaror bata dain ,

  18. hijabeshab Said:

    آپ کا یہ بلاگ جو اپگریڈ پر بنایا آپ نے اس کے بارے میں مجھے نہیں پتہ کیسے ٹھیک ہوگا ، آپ نیا بلاگ بنا لیں ۔ ورڈ پریس ڈاٹ کام پر جائیں گیٹ سٹارٹیڈ ہیئر پر کلک کریں اور فری بلاگ بنائیں ، نام اور بلاگ نام بدلنے کے لیئے ڈیش بورڈ میں دیکھیں یوزرز لکھا ہے اس پہ ماؤس لے جائیں اور پرسنل سیٹنگ اوپن کرکے نام اور جو بھی بدلنا چاہیں ٹھیک کرلیں ۔۔

  19. تحریم Said:

    دسمبر کے پہلے ہی عشرے مین ہم کل بیمار ہو چکے ہیں

    دعائے صحت کیجئے

  20. hijabeshab Said:

    اللہ آپ کو صحت دے تحریم ، یہاں بھی یہی حال ہے ابھی سردی آئی نہیں اور بیماریاں سٹارٹ آپ بھی دعا میں یاد رکھیں ۔۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: