خوش فہمی ۔۔۔۔

ایک تالاب میں بہت سے مینڈک رہتے تھے ۔۔۔ سب کی آپس میں بہت دوستی تھی ۔۔۔ ہر کوئی کسی نا کسی کام میں مہارت رکھتا تھا ۔۔۔۔ ان میں سے ایک کو خود پہ بہت غرور تھا کہ اگر وہ اُن سب کے درمیان نہ ہو ۔۔۔ اندھیری رات میں اپنی بلند آواز سے سب کو گانے نہ سنائے تو رات گزارنا مشکل ہو ۔۔۔ لیکن کوئی اس کی قدر نہیں کرتا تھا ۔۔۔۔ وہ کہتا دیکھنا میں یہاں سے چلا جاؤں گا تو تم سب مجھے یاد کرو گے میرے بغیر تم سب کچھ نہیں ۔۔۔۔۔ ایک دن جب بارش ہو رہی تھی وہ پھدّکتا ہوا خود کو دیکھ کے خوش ہوتا رہا کہ کتنا اچھا ڈانس کرتا ہوں میں سب مجھ سے جلتے ہیں ۔۔۔۔ خوشی میں جھومتا وہ راستہ بھٹک گیا ۔۔۔ ایک جگہ بارش کا پانی جمع دیکھ کر وہاں رکا کہ شائد رہنے کی جگہ مل جائے لیکن شریر بچّوں نے اتنے پتھر مارے کہ بیچارہ گھبرا کے بھاگا ۔۔۔۔۔۔۔ وہ بہت پریشان تھا اپنے ساتھیوں کے پاس جانے کے لیئے لیکن ہر راستہ نا معلوم سمت جا نکلتا تھا ۔۔۔۔۔۔ اس کا خیال تھا سب اس کو تلاش کر رہے ہونگے لیکن یہ اس کی خوش فہمی تھی ۔۔۔۔۔ دوسری طرف اس تالاب کے مینڈک اپنے ساتھی کو اپنے درمیان نہ دیکھ کر بہت خوش تھے ۔۔۔ وہ سب اس کی یہ بات سُن سُن کر تنگ آ چکے تھے کہ اس کے بغیر زندگی ناممکل اور بیکار ہے وہ ہے تو سب کچھ ہے ۔۔۔۔۔۔۔
وہ سب اس کے بغیر اب بھی مکمل تھے ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اس خوش فہم کی سوچ اب بھی وہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔ خوش فہمی اور خود ستائشی کی عادت نفسیاتی مرض ہے اس کا علاج ضروری ہے تاکہ ایسا شخص صحیح سمت سوچنے سمجھنے کے قابل ہوسکے اور دوسروں کی زندگی عذاب نہ ہو ۔۔۔

15 تبصرے »

  1. یہ مینڈک کی بات ہو رہی یا مینڈکی کی ۔۔۔۔ فکت نہ کریں وہ مینڈکی ایک دو دن میں دوبارہ سیارہ پر نظر آنے والی ہے🙂

  2. hijabeshab Said:

    ضیاء یہ کون سی فہمی کہلائے گی ہر بات ایک رخ سے سوچنے والی ؟؟؟؟ کیوں فساد کروانے کے چکر میں ہیں 🙄 یہ مینڈک کا ذکر ہے نا مینڈکی کا ۔۔۔ یہ خوش فہمی کا ذکر ہے ۔۔

  3. اے کے چکر است مولبی جی؟

  4. اچھا مگر کیا کریں ہر الٹی بات کا سرا وہیں جاکے ملتا ہے شو مئی قسمت🙂

  5. سچ سچ بتاو
    یہ چکر کیا ہے؟
    میں تو اپنے مینڈکوں کے کنویں ہی میں رہتا ہوں۔
    اور خوش باش۔۔۔
    یہ میں نہیں ہو سکتا۔

  6. اسی کوNarcissism کہتے ہیں نا شاید؟ ہے نا؟

  7. ۔۔ ابھی چند دن پہلے ہی تو آپ نے مکھنی تعریف کر کے اسے آسمان تک اٹھا لیا تھا اور اب وہیں سے پٹخ کر زمین پر دے مارا ۔۔۔ اتنا ظلم ۔۔ :ڈ

  8. بہت شکریہ ، اللہ ہمین خوش فہمی سے بچائیں

  9. کیا یہ ڈفر کی بات ہو ری؟ مجھے تو سیاق و سباق اور گزشتہ حاصل شدہ معلومات کی بنا پر مکمل یقین ہو را کہ یہ ڈفر ہی کا بیان ہو را۔ کیوں ڈفر؟ یاد ہے نا کونسا تالاب چھوڑا تھا؟ ذرا ننھے سے ذہن پہ زور ڈالو؟ پلیز؟

    اس سے اندازہ لگا لو ڈفر کہ تالاب والے کتنے غمگین ہیں۔ :ڈ

  10. ميں بھی کنويں کا مينڈک ہوں اور ٹر ٹر بھی بہت کرتا ہوں ۔ اسی لئے دنيا مجھ سے بيزار رہتی ہے ۔ مجھے کسی اچھے نفساتی معالج کا اتا پتا بتايئے مگر ايسا نہ ہو کہ مجھے ملنے کے بعد وہ نفسياتی مريض بن جائے

  11. hijabeshab Said:

    ڈفر آپ کے مولبی صاحب کو کچھ نہیں پتہ ۔۔۔

    ضیاء ہر بات کا سِرا اُدھر جانے سے روکا کریں ۔۔۔

    یاسر اپنے کنوئیں میں دیکھیں ایک مینڈک کم ہوگا ۔۔۔

    احمد عرفان شفقت ، خود پرستی اور خوش فہمی میں فرق ہے تھوڑا سا ۔۔۔

    بلا امتیاز ، آپ کا تبصرہ یاد آنے پر بار بار ہنسی آئی مجھے آج ۔۔۔

    انکل ٹام آمین ۔۔

    منیرعباسی آپ ڈفر کو مینڈک سمجھتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟ 😛

    اجمل انکل ، ہر نفسیاتی معالج پہلے سے نفسیاتی ہوتا ہے آپ کے ملنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اسے 🙂

  12. حجاب صاحبہ
    سیدھی سیدھی باتیں کیا کرو
    یہ کیا باتوں کا ہیر پیر شروع کیا ہے ۔بلا امتیاز نے سچ ہی کہا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ۔آپکا بلاگ پڑھتے وقت جیٹ کے چاروں انجنوں کی طرح دماغ کو چلانا پڑتا ہے ۔ڈر ہے کہیں فیل نہ ہوجائے۔

    بادام لایا تھا پھر گھر میں کوئی کھا گیا۔

  13. hijabeshab Said:

    درویش خراسانی میں تو آسان سیدھی سادی باتیں لکھتی ہوں ۔۔ ایک مینڈک کی کہانی سمجھنا کیا مشکل ۔۔۔ پھر بھی آپ کے مشورے پہ عمل کرنے کی کوشش کروں گی تاکہ آپ کا دماغ فیل نہ ہو ۔۔

  14. رُکو پہلے دیکھ لوں، اپنے کنویں میں کونسا مینڈک کم ہے۔۔۔ پھر تحریر پر تبصرہ کروں گا


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: