مہمانِ خصوصی ۔۔۔

عیدِ قربان کے خاص مہمان کی آمد ہو چکی ہے ۔۔۔ خاطر مدارات کا سلسلہ جاری ہے ، لیکن ابھی تک اندازہ نہیں ہوسکا کہ موصوف کیا چیز شوق سے کھاتے ہیں ۔۔۔۔ اس لیئے بوفے کا انتظام کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔ ایک طرف ہری گھاس ۔۔۔ دوسری طرف بھوسی پڑی ہے ۔۔۔۔ میں نے تازہ چپاتی سے تواضع کرنا چاہی لیکن نو لفٹ ۔۔۔۔
مہمانِ خصوصی کی آمد سے پہلے رگڑ رگڑ کے آنگن دھویا تھا کہ پھر عید کے دن ہی صفائی کا موقع ملے گا ۔۔۔۔ ڈانٹ الگ سنی تھی کہ سرف ڈال کے آنگن دھو دیتی ہو جانور پھسلتا ہے ۔۔۔۔۔ مہمان آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ اتنے سارے لوگ اس کو دیکھنے کے لیئے جمع ہوئے ، بیچارہ گھبرا گیا اور بول و براز پہ قابو نہ رکھ سکا ۔۔۔۔۔ بھائی کو کہا گوبر ہٹا کے جگہ صاف کردو ۔۔۔۔ اس نے وائپر اٹھایا ۔۔۔۔ میں وہاں سے چلی گئی ۔۔۔۔۔۔۔ کچھ دیر بعد جو منظر دیکھا وہ دیکھ کر آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں بلکل اس طرح 😯 پتہ نہیں کس طرح وائپر گھمایا گیا تھا کہ گوبر دیوار پہ جا پڑا تھا ۔۔۔۔ بلکل اس طرح جیسے گاؤں کی خواتین اُپلے لگاتی ہیں ۔۔۔۔۔ خونخوار نگاہوں سے گھورنا بیکار گیا ۔۔۔۔۔۔ ابھی کچھ بولنے کی کوشش ہی نہیں کی تھی کہ سننا پڑا “ تم چپ رہو “ ساتھ ہی قہقہہ کہ دیکھو ذرا کیا ڈیزائن ہے ۔۔۔۔۔۔۔ غصہ چاہے جتنا بھی ہو قہقہے کا ساتھ دیئے بغیر رہا بھی نہیں جاتا ، اس لیئے ڈیزائن کی داد دینی پڑی 😛 ۔۔۔۔۔۔۔ ابھی مزید ایک دن باقی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ دیکھتے ہیں آگے آگے ہوتا ہے کیا کیا ۔۔۔۔۔۔

12 تبصرے »

  1. علم کا متلاشی Said:

    ماشاءاللہ

  2. پچھلی مرتبہ بھی آپکے گھر ہی قربانی کا جانور تشریف لایا تھا اور اِس مرتبہ بھی۔ لگتا ہے محلے میں صرف آپکا گھر ہی اِس کام کیلئے موزوں ہے :پ

  3. ماشاءاللہ
    یہ چھنن چھنن نہیں چلتا؟

  4. ہم آئے تھے ارماں لے کر دل بہلانے کو
    تصورير دکھا دی بيل کی دل جلانے کو
    ہم نے لانا ہے آج ايک بکرا
    جو اس کے سامنے ہے ہلکا 😆

  5. یہ چیز بھی کافی خوبصور ہے ، میری طرف سے اسکوبہت بہت پیار

  6. خوبصورت جانور ہے۔ اللہ پاک قبول کرے!

  7. اللہ تعالی آپ کی قربانی قبول فرمائے۔آمین

  8. بھولی سی صورت آنکھوں میں مستی دور کھڑی شرماۓ
    ہماری گاۓ

  9. شگفتہ Said:

    السلام علیکم حجاب ، عید مبارک !

    گوبر سے جو ڈیزائن دیوار پر بنے ہوں گے ایک قسط اس پر بھی لکھی جا سکتی ہے🙂

  10. تحریم Said:

    █▀▀─█─█▀▄──
    █▀▀─█─█─█──
    ▀▀▀─▀─▀▀───
    █▄─▄█─█──█─█▀▄─▄▀▄─█▀▄─▄▀▄─█─▄▀
    █─▀─█─█──█─█▀█─█▀█─██▀─█▀█─█▀▄─
    ▀───▀──▀▀──▀▀──▀─▀─▀─▀─▀─▀─▀──▀

    عید کی مبارکباد قبول کیجئے

  11. hijabeshab Said:

    تبصرے کے لیئے سب کا شکریہ اور عید مبارک ۔۔۔۔

  12. shahidaakram Said:

    اللہ تعالی قربانی قبول فرمائے۔آمین


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: