خان صاب ۔۔۔۔

کل فون پہ کسی سے بات ہو رہی تھی ۔۔۔ باتوں باتوں میں یاد آیا کچھ دن پہلے کارپٹ چینج کرنے کا ذکر ہوا تھا ۔۔۔۔ میں نے پوچھا ، اب کس رنگ کی کارپٹ لی تم نے ۔۔۔۔ جواب ملا براؤن ۔۔۔۔ میں نے کہا ، میں نے تو ڈرائنگ روم سے مسترد شدہ وہی ہری کارپٹ بچھائی ہوئی ہے ۔۔۔۔۔ کہا گیا ۔۔۔ بچھایا ہوا ہے ۔۔۔ تم ہر بات کو فیمیل کیوں بنا دیتی ہو ۔۔۔۔ میں ہنسنے لگی مجھے فیس بُک یاد آگئی تھی ۔۔۔۔ پھر کہا اس لیئے کہ میں فیمیل ہوں ۔۔۔ جواب آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم پٹھان ہو ۔۔۔
الفاظ کی ادائیگی میں مذکر مونث کا استعمال کہاں ٹھیک ہے کہاں غلط اس پہ ایک نا ختم ہونے والی بحث ہوسکتی ہے ۔۔۔۔ مجھے جہاں کسی لفظ کے آخر میں “ الف “ مناسب لگتا ہے دوسرے کو “ ی “
جاننے والوں میں ایک محترمہ “ وہ چلا گیا “ کو “ وہ چلی گیا “ کہتی ہیں تو کان بےمزہ اور ذہنی کوفت ہوتی ہے سن کر ۔۔۔۔ اسی طرح جب میں “ گھی “ ہوتی ہے “ کپ “ ٹوٹ گئی ۔۔۔ “ فریج “ خراب ہوگئی کہتی ہوں تو دوسرے بے مزہ ہوتے ہونگے کیونکہ اکثریت ان الفاظ کو مذکر کے صیغے میں استعمال کرتے ہیں ۔۔۔ میں کسی کی تصیح نہیں کرتی اس لیئے دوسرے بھی ایسی کوشش نہیں کرتے ۔۔۔۔۔ جمہوریت ہے بولنے کی آزادی ہونی چاہیئے ۔۔۔۔
لیکن فیس بُک پہ بقول “ ڈفر “ میں خان صاب 🙂
مسعود رانا کا ایک گانا ہے “ کاش کوئی مجھ کو سمجھاتا میری سمجھ میں کچھ نہیں آتا “ یہاں پر میری سمجھ میں کچھ نہیں آتا ٹھیک ہے تو جب میں کہتی ہوں “ سمجھ میں نہیں آیا “ تو وہ کیوں غلط ہے اور “ سمجھ نہیں آئی “ کیوں ٹھیک ہے وجہ 🙄
بس اب لوگ مجھے خان سمجھیں میں لوگوں کو ۔۔۔۔۔ یا ایسا کیوں نہ کرلوں کہ مختلف چیزوں کے ناموں کی لسٹ بنا کے جس طرح میں بولتی ہوں لکھ کے پوسٹ کردوں تاکہ فیصلہ ہو اور خان صاب کا سرٹیفیکیٹ مل جائے ۔۔۔۔۔۔۔ تو نسوار کا ذائقہ بھی چکھ لوں گی ۔۔۔۔ ویسے نسوار ہوتی ہے یا ہوتا ہے ۔۔۔۔۔ مجھے تو لگتا ہے ہوتی ہے 🙂

16 تبصرے »

  1. مجھے تو بلکل بھی بدمزگی نہیں ہوتی ، بلکہ ایسے سن کر مزا آتا ہے

  2. hijabeshab Said:

    مجھے اور تو نہیں لیکن چلا گیا کو چلی گیا سن کر ضرور ہوتی ہے کوفت ۔۔۔۔۔۔

  3. اوئے خانصابا میں آپ کو سرٹیفیکٹ مفت دیتا ہے۔

    دیکھیں حجاب ہوتا ہے کوحجاب ہوتی ہے کہہ کر دیکھئے کانوں کو کٹوانے کا دل کرے گا اگر حجاب ہوتا ہے تو یہ حجاب مذکر کیوں نہیں کرتے ؟
    اگریہ حجاب مونث ہے تو حجاب ہوتا کیوں ہے؟
    اور حجاب خانصاب کیوں ہوتی ہے؟
    حجاب خانصاب ہوتا کیوں نہیں؟
    اوئے خوچہ چھوڑو میرا دماغ نا خراب کرو۔
    دماغ مونث ہے یا مذکر؟

  4. “ سمجھ میں نہیں آیا “ اور “ سمجھ نہیں آئی “ دونوں درست ہيں ۔ معاملہ سمجھ ميں نہيں آيا اور بات سمجھ ميں نہيں آئی

    ميرا پٹھانوں کے ساتھ واسطہ رہا ہے ۔ ايسے پٹھان جو تعليم سے دور ہيں کچھ اس طرح بولتے ہيں “ميرا بيوی روٹی پکاتا ہے اور ميں کھاتی ہے”
    مزيد يہ کہ فارسی اور پشتو ميں جاويدہ کو جاويدے بولا جاتا ہے جبکہ اُردو يا پنجابی ميں جاويدا بولا جاتا ہے

  5. شازل Said:

    جس کو خاں صاحب مونث بولیں آپ اسے مذکر ہی سمجھیں۔
    کیونکہ یہ لوگ ہمیشہ الٹا ہی سمجھتے ہیں۔

  6. جس طرح چاہیں بولیے کوئی اعتراض کرے تو اسکی خبر لے لیجئے گا.
    اس بولی کا بھی اپنا ایک حسن ہے. آپ پٹھان مزدور کے منہ سے یہ بولی سنیں تو ذرا بھی کوفت نہیں ہوتی بلکہ اچھا لگتا ہے … مگر پڑھے لکھے لوگوں کو تھوڑا دیکھ بھال کر بولنا چاہیے وجہ صرف یہ ہے کہ پڑھا لکھا اگر خراب زبان بولے گا تو اسکے سامنے نہیں تو پیٹھ پیچھے باتیں بنائی جائیں گی

  7. خالد حمید Said:

    اس بات پر تو کیا پھڈا ہوتا ہے۔۔۔ نہ پوچھیں۔۔۔
    بسکٹ کھالیا۔۔ بسکٹ کھالی۔۔۔۔ ھاھاھا
    بھئی جمہوریت ہے۔۔۔ سہی کہا ۔ بولنے کی آزادی ہونی چاہئے۔۔۔

  8. main pathan zaroor hun lekin shukar hai mujhsay yeh ghaltiyan nahi hotin😀
    mujhsay kisi aur trha ki ghaltiyan hoti hain :S

  9. اس پوسٹ کے حوالے سے تصحیح
    اکثریت “ہوتی” ہے😀

  10. یہ مسئلہ ہر زبان میں ہے سواۓ عربی کے

  11. hijabeshab Said:

    یاسر آپ کا تبصرہ واقعی پٹھانی ہے کھوپڑی پکاؤ والا 😛

    جی اجمل انکل اکثر مزدور پٹھان ایسے بولتے ہیں ۔۔

    شازل یعنی اب کسی پٹھان سے دوستی کروں مزکر مونث سیکھنے کے لیئے 🙂

    ڈاکٹر جواد یہ خبر لینے والا مشورہ اچھا ہے مگر میں انجوائے کرتی ہوں ۔۔۔

    خالد حمید ۔ میرا خیال ہے بسکٹ کھا لیا ٹھیک ہوگا ۔۔۔

    شبیہہ اور کس طرح کی غلطیاں ہوتی ہیں اس پہ پوسٹ لکھو تم ۔۔۔

    ڈفر میں نے کہاں لکھا کہ اکثریت ہوتا ہے ؟؟؟؟؟

    علم کا متلاشی ، معلومات میں اضافے کا شکریہ جناب 🙂

  12. کر لو بات

    میں ابھی فیصلہ کر دیتا ہوں آپ کے خان صاحب ہونے نہ ہونے کا

    یہ بتائیں

    آپ کے علاقہ کی سب سے مشہور چیز کونسی ہے

  13. کیا فائنل ہوا ہے پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  14. hijabeshab Said:

    بلاگ پر خوش آمدید ننھا بچہ ۔۔ ابھی تو فائنل نہیں ہوا ۔۔۔ میرے علاقے کے پھڈے مشہور ہیں🙂 اب کریں فیصلہ ۔۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: