چودھویں کا چاند ….

زندگی میں آسائشیں شامل ہوتی جائیں تو زندگی سہل ہوجاتی ہے مگر قدرتی نظاروں سے دوری بڑھتی جاتی ہے ۔۔۔ بجلی سے چلنے والی یا بجلی فراہم کرنے والی کوئی بھی چیز ہو نقل و حرکت محدود کردیتی ہے ۔۔۔۔ جب سے جنریٹر کی سہولت ملی چاندنی رات کا نظارہ ہی نہیں ہوتا ۔۔۔۔ بھلا ہو پت جھڑ کے موسم کا درختوں کے پتے کم ہورہے ہیں کل لائٹ گئی تو بہت دنوں بعد چاند دیکھا ۔۔۔۔ خوبصورت روشن چاند ۔۔۔۔ تاریخ کا حساب لگایا تو پتہ چلا چاند کی تیرہ تاریخ ۔۔۔۔۔ آج چودھویں کا چاند پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے درخت سے چھن چھن کے آتی چاندنی سے بنتے نقش و نگار چاند کے ساتھ سفر کر رہے ہیں ۔۔۔۔ آتی جاتی گاڑیوں کا شور نہیں ہوتا تو میں رات دیر تک لائٹ بند کر کے خزاں کی اداس چاندنی انجوائے کرتی مگر اب اپنے کمرے سے ۔۔۔۔ چاند میری کھڑکی سے نظر آتا ہے اور چاندنی سے آدھا کمرہ روشن کچھ دیر کے لیئے ہی سہی ۔۔۔۔

7 تبصرے »

  1. میں نے سونے کے کمرے کی چھت میں کھڑکی بنوائی ہے۔
    تارے گنتے گنتے سوتا ہوں۔اور چندا ماموں سے باتیں بھی خوب ہوتی ہیں

  2. Shabih Fatima Pakistani Said:

    kal main boht din baad chatt pe gai tau itni roshni thee…aur woh roshni chaand ki thee…
    boht he khoobsurat chaand

  3. بلکل صحیح کہا …..آسائشیں انسان کو فطرت سے دور کردیتی ہیں.

  4. کافی دن ہوئے جب چاند سے نگاہیں ٹکراتے تھے اب تو کب دن ڈھلتا ہے اور کب رات بیت جاتی ہے
    پت ہی نہیں چلتا

  5. hijabeshab Said:

    یاسر سونے کا کمرہ 😯 بہت امیر ہیں بھئی آپ 🙂

    شبیہہ ہاں کل کچھ زیادہ ہی روشن تھا چاند ۔۔

    ڈاکٹر جواد آپ کے بلاگ کی 3 پوسٹس پہ چھوٹے چھوٹے 3 تبصرے کیئے تھے میں نے وہ اپروو نہیں کیئے آپ نے اب تک 😦

    بلاگ پہ خوش آمدید ادب و آداب ۔۔۔

    • انتہائی معذرت۔۔۔۔ میری توجہ آج کل اپنے بلاگ پر نہیں ہے اس لیے بعض دفعہ کئی کئی دن ہو جاتے ہیں۔ نئی سائَٹ پر تو پھر بھی ہر تبصرہ پر ای میل کے ذریعے پتہ چل جاتا ہے مگر پرانے بلاگ پر یہ ای میل نوٹیفکیشن کام نہیں کرتا اس لیے نئے تبصروں کا پتہ ہی نہیں چلتا ۔۔۔۔۔میں ابھی اپ ڈیٹ کردیتا ہوں۔

  6. چاند نے زرا سی جھلک دکھائی۔۔۔ اور ہمیں رات بھر نیند نہیں آئی۔۔۔🙂

    چلیں اب ہم بھی کہیں اندھیرا ڈھونڈتے ہیں تاکہ چاند بمع تاروں کا خوبصورت نظارہ دیکھ سکیں۔۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: