میری جانو ۔۔۔۔

بہت پیاری ہے وہ ۔۔۔ خوبصورت چمکتی ہوئی آنکھیں ۔۔۔ کاجل اور مسکارا سے آنکھیں سجائی جائیں تو پتہ نہیں کتنے گھائل ہوں ۔۔۔ چال ایسی کمال ہے کہ کیا ماڈلز کیٹ واک کرتی ہونگی ۔۔۔۔ نظام رامپوری کے شعر کی طرح انگڑائی لیتے ہوئے شرما کے رکتی نہیں ، بےباک بھی ہے ۔۔۔۔ آتے جاتے میری اُس سے بات ہوتی ہے وہ کم بولتی ہے میں زیادہ ۔۔۔ ویسے بھی اس کو بولنے کی ضرورت کیا ہے اس کی خواہشیں بنا کہے پوری ہو جاتی ہیں ۔۔۔ ہر جگہ آنے جانے گھومنے پھرنے کی آزادی ہے اور چاہیئے کیا ۔۔۔۔ کبھی کبھی آزادی کے دشمن نظر آئیں تو ڈر کے چھپنے لگتی ہے اس وقت مجھے وہ بہت پیاری لگتی ہے ڈری سہمی سی ۔۔۔۔ مجھے جو پیارا لگے اس پہ سات خون معاف ہوتے ہیں اس نے اب تک شائد 3 یا 4 خون کیئے ہیں ۔۔۔۔ اس وقت میری جانو ناشتے میں انڈے کی زردی کا مزہ لینے کے بعد آرام فرما رہی ہیں ۔۔۔۔
میرے ذہین و فطین ، جاسوس ذہن رکھنے والے بلاگی حضرات ( خواتین میرے بلاگ پہ کم کم آتی ہیں ) سمجھ تو گئے ہونگے آپ کہ یہ میری کس جانو کا ذکر ہے ۔۔۔۔۔ میری موٹو سی جانو بلی کا 🙂
نیوز سُنی تو پتہ چلا آج اینیمل ڈے ہے ۔۔۔ حق بنتا ہے میری بلی اور ان تمام چڑیوں کا جو میری کٹّو مٹّو ہیں کہ ان کو وش کرنے کے لیئے کچھ لکھا جائے ۔۔۔۔
ہیپی اینیمل ڈے میری کیوٹ جانو اور پیاری پیاری چڑیاؤں تم سے دنیا میں حُسن اور میری دنیا حسین ہے ۔۔۔۔ وہ لوگ جو جانوروں والی عادتیں رکھتے ہیں ان کو بھی ہیپی جانور ڈے 😛

Advertisements

13 تبصرے »

  1. شگفتہ Said:

    حجاب ، تصویر بھی تو لگا دینی تھی ناں ساتھ میں جانو کی 🙂

  2. ایک نہایت کٹو مٹو سی تحریر ہے. 🙂

  3. یعنی لگے ہاتھوں آُپ نے انہیں بھی اور ہمیں بھی ہیپی ڈے کہہ دیا۔

  4. جعفر Said:

    مجھے شروع سے ہی پتہ چل گیا تھا کہ ضرور بلی شلی کا ذکر ہوگا
    جانور مجھے بھی بہت پسند ہیں
    روسٹ کئے ہوئے اور بھونے ہوئے
    اور ظاہر ہے ان میں بلیاں وغیرہ اور صدر مملکت وغیرہ شامل نہیں
    اور نہ ہی لندن والے انکل

  5. hijabeshab Said:

    شگفتہ آپ کی فرمائش پوری کردی 🙂

    ڈاکٹر جواد کٹو مٹو سے تبصرے کا شکریہ 🙂

    یاسر جی جناب ویسے ذہین بھی تو کہا ہے ۔۔۔

    جعفر ایک پوسٹ ان جانوروں پہ بھی لکھنی پڑے گی جن کا آپ نے ذکر فرمایا 😛

  6. عثمان Said:

    😛

  7. میرے چیکووں کے بارے میں بھی کچھ لکھنا تھا

  8. Shabih Fatima Pakistani Said:

    Happy Animal Day Hijab 😛

  9. hijabeshab Said:

    عثمان آپ کے اسمائیل کا مطلب سمجھنے سے قاصر ہوں میں ۔۔۔

    انکل ٹام مجھے بالکل خیال نہیں رہا ان کیوٹ چیکوز کا ۔۔۔۔

    شبیہہ یعنی جانور نے جانور کو پہچان ہی لیا جبھی تو صرف تم نے مجھے مبارک دی 😛 😆

  10. عثمان Said:

    سمائیل کا مطلب ہوتا ہے سمائیل!
    😛 😛

    • hijabeshab Said:

      یہ منہ چڑانے والی اسمائیل ہے اس کا مطلب سمجھ نہیں آیا کہ منہ چڑانے کی کیا وجہ بنتی ہے پوسٹ کے حساب سے ۔۔

  11. […] روشن روشن ہوکے چمک اٹھے گی ناں ۔۔۔۔۔ بالکل یہی میری جانوُ کے ساتھ ہوا ۔۔۔۔۔۔۔ دو دن پہلے اس نے ایک معصوم شونو سی […]


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: