کل رات ۔۔۔

کے ای ایس سی والے دن بھر سوئے رہتے ہیں شام ہوتے ہی خیال آتا ہے لوڈ شیڈنگ کا ۔۔ کل رات 12:30 پر لائٹ گئی اور 2 بجے جب لائٹ آئی جنریٹر آف کرکے میٹر آن کیا اور سوچا مزید کچھ دیر نیٹ استعمال کروں ۔۔۔ 5 منٹ گزرے ہونگے کہ باہر سے آواز آئی ۔۔۔ کوئی کچھ بیچ رہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پہلے سوچا اس وقت کیا ۔۔۔۔ غور کرنے سے پہلے خیال آیا کہیں کوئی انوکھی چیز نہ بیچ رہا ہو ۔۔ جیسے کھوپڑی 😯 سنی ان سنی کر کے بہری بن گئی اور کمپیوٹر آف کرکے اس کمرے سے فرار بہتر سمجھا کہ روشنی دیکھ کے بیل بجا کے خریدنے کی آفر نہ ہوجائے 😛

13 تبصرے »

  1. آپ کو ایک عدد کھوپڑی خرید لینی چاھئے تھی۔
    بیچارے کے ای ایس سی والے دن لوڈ شیڈنگ کریں تو گرمی سے مار دیا رات کو کریں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انٹر نیٹ نہیں کھیلنے دیتے۔۔۔۔
    یہ کومنٹ پڑھ کر کے ای ایس سی والے مجھے ایک ٹھیکہ دے دیں تو مزا آجائے

  2. Wah………. apki bahduri ka yeah karna Tarikh main Lohay kay Qalam say likha jai ga🙂

  3. Zero G Said:

    ہو سکتا ہے کوئی UPS بیچنے والا ہوتا (`o`)

  4. Saad Said:

    😀

  5. رات جلد سونے اور صبح جلد اُٹھنے کی عادت بنائیے۔ میری بھی لیٹ سونے کی عادت بنی ہوئی ہے لیکن نفرت ہے اِس عادت سے مجھے

  6. hijabeshab Said:

    یاسر کھوپڑی خرید کے آپ پر کالا جادو کرتی کیا میں 😛

    ضیاء ، لوہے کے قلم سے ہی سہی مگر تاریخ میں نام تو آئے گا ۔۔۔

    زیرو جی سننے کی ہمت کرتی تو پتہ چلتا ۔۔

    سعد 🙂

    عادل رات 2 سے پہلے تو نیند کے آثار نظر ہی نہیں آتے ۔۔ لیکن واقعی ہے غلط عادت ۔۔

  7. بہت سال پہلے کی بات ہے ہمارا نویں کا امتحان تھا ۔ دوست یار ملکر کمبائن اسٹڈی کر رہے تھے۔ جن لوگوں نے کمبائن اسٹڈی کی ہے وہ جانتے ہیں کہ کمبائن اسٹڈی میں اسٹڈی کے علاوہ سب کچھ ہوتا ہے۔ گروپ میں ایک دوست ایسا بھی تھا جس کا نام رضوان تھا اورجسے ہم انڈہ کہہ کر چھیڑتے تھے اور وہ اس بات پر بہت تپتا تھا۔
    سردیوں کی راتیں تھیں۔ پنکھے بند ہونے کی وجہ سے اور لوگوں کے سوجانے کی وجہ سے چاروں طرف بالکل خاموشی تھی۔ ہم سر جھکائے ٹرگنومیٹری کی پرابلمز ڈسکس کررہے تھے۔ ایسے میں رضوان بولا ” شش ش ش ش ۔۔۔ ۔باہرسےکوئی آوازآرہی ہے۔ ہم سب چونک کر الرٹ ہوگئے کہ پتا نہیں کیا معاملہ ہے۔ ان دنوں امن و امان کی حالت خراب تھی۔ آواز قریب آنا شروع ہوئی ۔۔۔ پتا چلا کہ کوئی شخص کوئی چیز بیچ رہا ہے۔ تب وہ آدمی گھر کے سامنے سے گذرا اور ہمیں اسکی زوردار آواز سنائی دی۔۔۔۔ ” آنڈےےےے گرم ” آنڈے گرم۔۔۔۔۔۔۔
    اس پر ہم اتنا ہنسے کہ ہنستے ہنستے پیٹ میں بل پڑ گئے۔ اور ہمارا دوست شدید خفا ہوگیا ۔۔۔۔

  8. شگفتہ Said:

    حجاب ، اتنا طویل وقفہ نئی بلاگ پوسٹ میں ؟

  9. hijabeshab Said:

    تبصرے کے لیئے شکریہ ڈاکٹر جواد ۔۔

    شگفتہ ابھی زیادہ دن تو نہیں ہوئے 🙂 سوچ رہی تھی کچھ لکھوں لیکن موڈ نہیں ہوا ۔۔

  10. ظفری Said:

    پاکستان آکر صحیح طور پر معلوم ہوا کہ کے ای ایس سی کیا ہے اور لوڈ شیڈنگ کیا ہوتی ہے ۔ اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کسے کہتے ہیں اور یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ دورانیہ لمبا کتنا ہوتا ہے ۔🙂

  11. hijabeshab Said:

    ظفری مطلب یہ کہ آپ بینڈ بجوانے پاکستان آئے ہیں اب وہ کوئی سا بینڈ ہو فرق کیا پڑتا ہے🙂

  12. ظفری Said:

    بس بینڈ بجتے بجتے رہ گیا ۔ اللہ کا شکر ہے ۔🙂


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: