بھیگی ہوئی سرمئی شام ۔۔۔

ہفتے کی سہ پہر کالی گھٹاؤں نے آسمان پہ اچانک ایسے قبضہ کیا جیسے غیض و غضب کے ساتھ برسیں گی ۔۔۔۔ جلدی جلدی آنگن سے کپڑے اُٹھائے ۔۔۔۔ پانی کی موٹر پہ پلاسٹک کور ڈالا ۔۔۔ اور انتظار کرنے لگی بارش کا ۔۔۔۔۔ مگر کالی گھٹائیں جس تیزی سے آئیں تھیں اسی تیزی سے برسے بغیر غائب ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس دن تو ابر نے کرم نہیں کیا لیکن آج گھٹا کُھل کے برس ہی گئی ۔۔۔۔
آج کی شام بہت حسین لگی ۔۔۔۔۔۔ گہری سُرمئی بھیگی بھیگی ۔۔۔۔۔ بارش میں بھیگتے پیڑ پودے ۔۔۔ پتّوں سے ٹپکتا پانی دیکھنے اور مٹی کی خوشبو محسوس کرنے کے لیئے میں اپنے کمرے کے دروازے پہ بیٹھ کے پیر بھگوتی رہی ساتھ ساتھ کارپٹ بھیگتا رہا اب مشقّت کرنی پڑے گی ۔۔۔۔۔
بارش میں پرندے پتہ نہیں کہاں غائب ہو جاتے ہیں ۔۔۔ صرف ایک بھیگی ہوئی چڑیا شریفے پر نظر آئی ، اس نے سوچا ہوگا کہ بادل گرج رہے ہیں برسیں گے نہیں جبھی گھر جانے میں دیر کردی ہوگی ۔۔۔ بہت کوشش کی تصویر بنا لوں مگر موبائل بھیگ جانے کے ڈر سے نہیں بنا سکی ۔۔۔۔
تیز بارش کے مزے لے کر کچن کا رخ کیا ۔۔۔۔ بارش ہو اور چٹخارے لینے والے پکوان نہ ہوں تو مزہ کیا ۔۔۔۔۔ فرمائش تو پکوڑے کی ہوئی تھی لیکن آلو کی بھُجیا بنانی تھی رات کے کھانے میں تو سوچا ساتھ کچوریاں اور ہری بھری چٹنی بنا کے یم یم کرکے کھایا جائے 🙂
ٹپ ٹپ گرتی بوندوں کی جلترنگ اب بھی جاری ہے ۔۔۔۔ کیڑے مکوڑے بھی انجوائے کرنے نکل پڑے ہیں ۔۔۔۔ بارش کی وجہ سے ٹریفک کم ہے مگر ہر گزرنے والی گاڑی میں برسات کے نغموں کی صدا ہے ۔۔۔۔ دیکھتی ہوں اور کتنی دیر یہ حسین موسم رہتا ہے پھر کہاں یہ مٹی کی دلفریب خوشبو ۔۔۔۔۔
مٹی کی مہک سانس کی خوشبو میں اتر کر
بھیگے ہوئے سبزے کو ترائی میں بلائے
دریا کی طرح موج میں آئی ہوئی برکھا
زردائی ہوئی رُت کو ہرا رنگ پلائے
شاخیں ہیں تو وہ رقص میں، پتے ہیں تو رم میں
پانی کا نشہ ہے کہ درختوں کو چڑھا جائے
ہر لہر کے پاؤں سے لپٹنے لگے گھنگھرو
بارش کی ہنسی تال پہ پازیب جو چھنکائے
انگور کی بیلوں پہ اتر آئے ستارے
رکتی ہوئی بارش بھی کیا رنگ دکھائے ۔۔۔۔۔۔۔۔

Advertisements

14 تبصرے »

  1. سارے موسم اندر کے موسم کے ساتھ هوتے هیں
    کچھ دن عمر میں ایسے بھی اتے هیں که
    قطب شمالی کے برف زار بھی حسین لگتے هیں
    که
    تو لاکھ چلے ری گوری تھم تھم کے
    پائل میں گیت ہیں چھم چھم کے

  2. zainab Said:

    buhat khob,mjy bi barish sy peda hony wali awazen buhat pasand hain,tm ny kachorian banaen,mainy palao banaya,or pakory bi

  3. hijabeshab Said:

    خاور میرے ساتھ ایسا نہیں ہے ، میرے اندر کا موسم چاہے جتنا بھی خراب ہو میں اپنی پسند کے موسم ضرور انجوائے کرتی ہوں ۔۔۔ اندر کے موسم کو باہر کے موسم پہ اثر انداز نہیں ہونے دیتی ۔۔

  4. mesam Said:

    zindge sa bharpor tahrer…boht umda

  5. shahidaakram Said:

    ہمیشہ کی طرح بہترین تحریر ،زِندگی کے سارے رنگوں سے لبریز پل پل ہر رنگ میں بِھگوتی مُجھے ایسا لگا آنکھیں بند کِئے چہرے پر برستی بارِش کا بھر پُور مزہ لے رہی ہُوں ٹھنڈی ٹھار ہو گئ اندر تک ،،،،

  6. عثمان Said:

    کچوریوں اور چٹنی کی تصویر اُتارتے موبائل کے بھیگنے کا ڈر نہیں تھا نا۔
    تو ایک تصویر کھینچ کر لگا دیتیں تا کہ قارئین بھی کچھ یم یم کر لیتے۔ 😛

  7. jafarhamza Said:

    یہ گُر، مجھے بھی بتایا جائے کہ اندر کے موسم کو نظرانداز کرکے کیسے باہر کے موسم کو انجوایا جاسکتا ہے

  8. واہ بہت اچھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر یہ شائد آپ کے لئے ہی ممکن ہو کہ اندر کے موسم میں اماوس کی رات چھائی ہوئی ہو اور میں باہر چاندنی رات کو انجوائے کروں ۔۔۔۔۔ خیر فی الحال تو انجوائے کریں بارش یہاں تو دوسرا سال ہے ابھی تک بارش تو کیا اس جیسا کوئی سین بھی نظر نہیں آیا 😦

  9. shahidaakram Said:

    جعفر اندر اور باہر کا موسم ایک جیسا ہوتا تو نہیں بس یہ کمال شاید حِجاب کو ہی آتا ہے ہماری تو شکلوں پر دِکھ جاتا ہے اندر کا موسم ،،،

  10. بارش مجھے صرف بچپن میں پسند آتی تھی اب جب بھی بادل کو دیکھتا ہوں تو دعا نکلتی ہے کہ۔۔۔” یا اللہ معاف فرمادیں” ۔۔۔
    یہ بارشیں قطعی طور پر وہ بارشیں نہیں ہین کہ جنہیں دیکھ کر شاعر شاعری کرنے لگ جاتے تھے۔ان بارشوں سے رومانوی ترنگ کے بجائے ایک خوف مسلط ہو جاتا ہے کہ لائٹ کا کیا ہوگا۔۔۔۔ سڑکوں کا کیا ہوگا۔۔۔کتنے ہی لوگ جان سے ہاتھ دھوبیٹھیں گے۔۔۔۔کچے گھروں کا کیا ہوگا۔۔۔اللہ ہمیں ایسی بارشوں سے اپنی پناہ عطا فرما۔۔۔ہمارے گناہوں کو معاف فرما۔۔۔

  11. Zero G Said:

    کیا کمال لکھتی ہیں آپ

    قلم کو شہد پلا کے (:

  12. hijabeshab Said:

    سب کے تبصرے کا شکریہ ۔۔۔

    میسم بلاگ پہ خوش آمدیس اور شکریہ ۔۔

  13. ہمیشہ اچھا نقشہ کھینچتی ہیں آپ 🙂 جسکو ایسے موسم سے پیار نہ ہو اُسکو بھی ہونے لگتا ہوگا

  14. hijabeshab Said:

    شکریہ عادل موسم سے پیار ہوتا تو ہر کسی کو ہے مگر کچھ لوگ سڑیل ہوتے ہیں بس 🙂


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: