میٹھے چھولے ۔۔۔

اجزاء ۔
سفید چنے آدھا پاؤ ، بوائل کرکے اچھی طرح گلا لیں ۔
دہی ایک پاؤ ۔
کُٹی سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچہ ۔
چاٹ مصالحہ 2 چائے کا چمچہ یا حسبِ پسند ۔
چینی 4 کھانے کے چمچے ۔
چھولے پہ ڈالنے کے لیئے تھوڑی سی پاپڑی ۔
ہرا دھنیا گارنش کے لیئے ۔
بیسن تھوڑا سا ۔
نمک چٹکی بھر ۔
آئل حسبِ ضرورت ۔
ترکیب ۔
بیسن میں نمک ملا کر پیسٹ بنائیں اور چھوٹی چھوٹی پکوڑیاں فرائی کرکے پانی میں ڈال دیں ۔ دہی میں چینی ، چاٹ مصالحہ ، سرخ مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ، بوائل کیئے ہوئے چنے میں سے تھوڑے سے چنے لے کر میش کرلیں اب باقی چنے، میش کیئے ہوئے چنے اور پکوڑیاں دہی میں ڈال کر مکس کرکے اوپر پاپڑی ڈال دیں اور ہرا دھنیا سے گارنش کرلیں چاہیں تو کیچپ بھی ڈال سکتے ہیں گارنش کے لیئے ۔

Advertisements

8 تبصرے »

  1. ارے بی بی ۔ پہلے ہی حکومت اور ماحول نے دماغ کو پراگندہ کر رکھا ہے ۔ اس پر آپ چينی ميں سُرخ مرچيں ملا کر ڈالنا چاہتی ہيں ؟ ؟ ؟

  2. اچھی ترکیب ہے میں ٹرائی کروں گی

  3. نجانے یہ کس چیز کی ترکیب بتائی آپنے۔۔۔ میرے پلے تو کُچھ نہیں پڑا۔۔۔ اِس کا ذائقہ کیا ہوگا جس میں سُرخ مرچ، چٹ پٹا چاٹ مصالحہ اور چینی ڈالی جا رہی ہے۔۔۔ خیر آپ بتا رہی ہیں تو کچھ نہ کچھ تو ہوگا ہی :پ گھر میں کسی کو یہ ریسیپی پڑھانے جا رہا ہوں، شائید کوئی میری کنفیوثین دور کر سکے :پ

  4. hijabeshab Said:

    اجمل انکل چینی میں مرچ مکس ہو تو بہت مزے کا ذائقہ بنتا ہے تجربہ کرکے دیکھ لیں ۔۔

    شکریہ کنول خورشید اور بلاگ پر خوش آمدید ۔۔

    عادل ، بہت مزے کا چٹ پٹا سا چھولے ہے بنوا کر کھائیے تو ذائقہ پتہ چلے ۔۔

  5. عثمان Said:

    بنا کر کھلائیں گی تو پتا چلے ! 😛

  6. شگفتہ Said:

    میرا تو اس وقت بہت دل چاہ رہا ہے کھانے کو ۔ چلیں میں بنانے کی کوشش کرتی ہوں پھر 🙂

  7. شگفتہ Said:

    حجاب ، پکوڑیوں کا سائز کتنا رکھا تھا؟

  8. hijabeshab Said:

    شگفتہ پکوڑیاں چھوٹی چھوٹی بنانی ہیں ۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: