ماہِ رمضان اور میں ۔۔۔

ماہِ رمضان اپنی رحمتوں اور برکتوں سے ہم گناہ گاروں کو نوازتا ہوا تیزی سے گزرتا جا رہا ہے آج پہلا عشرہ ختم ہوا ۔۔۔۔
سحری کا پُرنور وقت ، ڈھول بجا کے سحری کے لیئے جگانے والے ، مسجد سے اللہ کا ذکر ۔۔۔ نعت اور اُٹھ جائیں اپنے پڑوسیوں کو بھی جگا دیں کی صدائیں ۔۔۔۔ سب کچھ ہے مگر پتہ نہیں کیوں گزرے ہوئے برسوں کی طرح کے رمضان جیسی فِضا محسوس نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔۔ ایسا بھی نہیں کہ اس مقدّس مہینے کا احترام باقی نہیں ۔۔۔۔ اللہ کا ڈر خوف اور روایات کی پاسداری کرنے والے لوگ اب بھی باقی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ افطار کی رونق اب بھی ہر گھر میں پہلے جیسی ہوتی ہے ، فرق صرف اتنا ہے کہ اب آس پاس کے گھروں سے جلدی کر لو ٹائم کم ہے یا برتن کھڑکنے کی آواز نہیں آتی ۔۔۔ اونچی اونچی دیواروں والے بند گھر پتہ ہی نہیں چلنے دیتے کہ پڑوسی سحری کے لیئے جاگے بھی ہیں یا نہیں ۔۔۔
افطار کے وقت پکوڑے فرائی کرنے کی خوشبو بھی اب زیادہ نہیں پھیلتی آنگن میں ۔۔۔ شائد اس لیئے کہ آج کل ریڈی میڈ پکوان کا رواج ہوچکا ہے ۔۔۔ جب روزآنہ بلاوجہ مارکیٹ کے چکر لگا کے خواتین افطار کے وقت گھر پہنچیں گی تو ظاہر ہے افطار گھر میں نہیں بن سکتی ۔۔۔۔۔
سخت زہر لگتی ہیں مجھے وہ عورتیں جو افطار کے وقت گھر پہنچ کے ہائے تھک گئی ۔۔۔۔ آج تو روزے میں برا حال ہوگیا والے نخرے کرتی ہیں ، اور منتظر رہتی ہیں کہ پڑوس سے چٹ پٹی سی افطاری آجائے تاکہ گھر کی پکائی چیزوں کا مزہ لیا جاسکے ، اور کھانے کے بعد کہا جائے ہم لوگ کھاتے ہی نہیں یہ الا بلا چیزیں اس لیئے کون محنت کرے ۔۔۔۔
روزے میں جب بھی کسی سے بات ہو شکوے ہی شکوے ۔۔۔۔۔ کیا کروں کچھ کھایا ہی نہیں جاتا ، اتنے سارے لوگ ہیں ہمارے ہاں مگر یقین کرو گِن کے 10 پکوڑے بنتے ہیں اور سحری میں تو بس 2 نوالے ۔۔۔ دیکھنا عید پہ کتنی اسمارٹ لگوں گی ۔۔۔ تم بناتی ہو پکوڑے شکوڑے یا نہیں کسی دن آجاؤں ۔۔۔۔
زبان اور دل صاف گوئی پہ اکسا رہے ہوتے ہیں کہ بولو نا ابھی جو بات کرتے ہوئے پتہ نہیں کتنی چھوٹی چھوٹی ڈکار لے چکی ہو وہ کیا ہوا بھر گئی ہے پیٹ میں ۔۔۔ اور جب کچھ کھایا ہی نہیں جاتا تو آکے کیا ہمارے کھانے میں نظر لگانے کا ارادہ ہے 😛 مگر روزے کا خیال کرتے ہوئے صرف سُن لیتی ہوں بولتی کچھ نہیں ۔۔۔ کسی دن افطار کے بعد خبر لیتی ہوں سب کی 🙂
خیر جناب یہ باتیں زندگی کا حصّہ ہیں، چلتی رہتی ہیں ۔۔۔ اللہ کا شُکر میرے اب تک کے روزے اچھے گزرے اور باقی بہت اچھے گزریں گے انشاءاللہ ۔۔۔ اس لیئے کہ کل کی بارش کے بعد موسم حسین ہے ۔۔۔ گہرے سرمئی بادل ۔۔۔ ٹھنڈی ہوا کے جھونکے ۔۔۔ نکھرے نکھرے درخت ۔۔۔ مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو سے روح سرشار ہے ۔۔۔ دل خوش ہے , میں خوش ہوں ۔۔۔
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو اس ماہِ مبارک کے صدقے زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے کی توفیق دے اور سب کے روزے اچھے گزریں آمین ۔۔۔۔

10 تبصرے »

  1. اٰمین

  2. Zia Said:

    Ameen , Shukar hay koi eik to hay jisko wo khawateen zehar lagti hain, hamaray ghar ke ladies to shaban main he Eid ke shopping kar layti hain kay Ramdhan main yaksoi say Ebadat kar sakain🙂

  3. “اونچی اونچی دیواروں والے بند گھر پتہ ہی نہیں چلنے دیتے کہ پڑوسی سحری کے لیئے جاگے بھی ہیں یا نہیں”
    ديواريں بنا ديں ہين دِلو کے درميان ان آزادی کے علبرداروں نے ۔ جب سحری کو اُٹھا کرتے تھے تو چاروں طرف نگاہ رہتی کہ کوئی سويا تو نہيں رہ گيا ۔ امی يا پھوپھو کہتيں “جاؤ بھاگ کر انہوں جگاؤ ۔ شايد اُن کی گھڑی کا الارم نہيں بولايا رات گئے تک نفل پڑھتی رہی ہوں گی”

    سوچتا ہوں کتنے سادہ زمانے تھے ۔ لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر خوش ہو جاتے تھے ۔ اب تو پراڈو اور کسی بڑے ہوٹل کی افطاری سے نيچے کوئی بات ہی نہيں کرتا
    اللہ رحم کرے ہم سب پر

  4. الله تعالیٰ سب کو اپنی افطاری خود بنا کر کھانے کی توفیق عطا فرمائے….

  5. امین،
    اپنی دعاؤں میں بھی یاد رکھیے گا۔

  6. واقعی موجودہ رمضان میں وہ پہلے رمضانوں جیسی رونق اور مزہ نہیں ہے۔ نجانے کیوں۔
    اب شائید ہمارے دِلوں میں رمضان کی وہ اہمیت بھی نہیں رہی جو پہلے ہوا کرتی تھی۔ اب آپ یہی دیکھ لیجئیے کہ پہلے پورے رمضان میں ناچ گانا سُننے کو نہیں ملتا تھا لیکن اب تو ہر شخص ۔۔۔ ہر جگہ۔۔۔ کھُلے عام رمضان میں بھی ناچ گانے میں مگن۔۔۔۔ اللہ ہم پر اپنا رحم فرمائے

  7. hijabeshab Said:

    سب کے تبصرے کا شکریہ ۔۔

  8. تحریم Said:

    رمضان مبارک ہو آپ کو


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: