چکن ملائی بوٹی ۔۔

اجزاء ۔
چکن آدھا کلو چھوٹی بوٹیاں
پیکٹ والی بالائی یا کریم ایک پیالی
دہی آدھا پاؤ
2 عدد لیموں کا جوس
پسا ہوا کھوپرا 2 کھانے کا چمچہ یا کوکونٹ ملک آدھی پیالی
کچا پپیتا پسا ہوا آدھا چائے کا چمچہ
کُٹی ہوئی سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچہ
پسا ہوا مکس گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ
سفید مرچ پسی ہوئی چُٹکی بھر
نمک حسبِ ضرورت
آئل 2 کھانے کا چمچہ
ترکیب ۔
چکن دھو کر چھلنی میں رکھیں تاکہ پانی نکل جائے ، اب سارے مصالحے ، دہی ، لیموں کا جوس اور بالائی چکن میں اچھی طرح مکس کرکے ایک گھنٹے کے لیئے فریج میں رکھ دیں ، فرائی پین میں آئل ڈال کر پھیلائیں اور مصالحہ لگی چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں چکن کا پانی خشک ہوجائے تو تیزی سے چمچہ چلاتے ہوئے بھونیں مصالحہ چکن پہ لگ جائے اور ہلکی سی سرخی نظر آجائے تو چولہا بند کردیں ۔۔ ( چکن بون لیس ہو تو زیادہ بہتر ، کچا پپیتا نہ ہو تو فرق نہیں پڑتا )
چکن پلیٹ میں نکال کر تھوڑی سی بالائی چکن پر ڈال کر گارنش کریں ، میں نے بالائی رکھی تھی کہ گارنش کروں گی ، مگر جب تک چکن تیار ہوا بالائی میں کھا چکی تھی 😳

11 تبصرے »

  1. Shabih Fatima Pakistani Said:

    Hmmmm main try karungi..

  2. اجزاء اور ترکیب تو زبردست لگ رہے ہیں۔ بالائی کا جان کر افسوس ہوا۔ لگتا ہے آپکی انہی عادتوں کی وجہ سے آپکومک مکا کی جرورت پڑتی ہے۔۔۔

  3. شازل Said:

    کسی دن کھلائیں تو مانیں گے

  4. Ansoo Said:

    Shukria share karnay ka

  5. بہت عمدہ لیکن کھلانا بھی تو چاہیے نا

  6. hijabeshab Said:

    شبیہہ ٹرائی کرکے بتانا کیسا بنا اور تصویر بھی دکھانا ۔۔۔

    ڈاکٹر جواد ، میرے بلائی کھانے پہ افسوس کیسا ۔۔۔ اور میری ان عادتوں کی وجہ سے مُک مُکا کی ضرورت تو نہیں پڑتی مگر رمضان میں مشکل ہوتی ہے مجھے کھانا پکاتے ہوئے چھکنے کی عادت ہے 😳

    شازل انتظار کریں شائد میرا ہوٹل بن جائے کبھی 🙂

    بلاگ پہ خوش آمدید آنسو اور شکریہ ۔۔۔

    ایم اے راجپوت ، بلاگ پہ خوش آمدید اور شکریہ ۔۔۔ آپ بھی انتظار کریں میرے ہوٹل کا ۔۔

  7. adilbhaiya Said:

    حد ہے جی۔۔۔ کسی دِن بندہ بھوکے پیٹ بھی یہ بلاگ وزٹ کر لیتا ہے۔ کوئی طریقہ ہے یہ کھُلم کھُلا ایسی چیزوں کی تصاویر لگا کر تراکیب بتانےکا؟ ہم تو سوچ رہے ہیں آئیندہ تبھی آپکا بلاگ وزٹ کریں جب پیٹ بھرا ہو

  8. hijabeshab Said:

    عادل ، اب رمضان میں افطار کے بعد ترکیب پوسٹ کروں گی آپ روزے میں میرے بلاگ پر نہیں آیئے گا 😛

  9. پہلا بلاگر دیکھا جو کہہ رہا ہے کہ آپ میرے بلاگ پر مت آئیے گا😛
    میری توبہ، روزے کی حالت میں تو بھول کر بھی نہیں آوں گا😛

  10. saad Said:

    ;(
    اللہ والو روزہ کھُلنے میں ابھی 7 گھنٹے اور تیس منٹ باقی ہیں
    ایسی پوسٹس لگانے سے اجتناب کریں

  11. hijabeshab Said:

    عادل ، روزے میں آنے کو منع کیا اس لیئے کہ آپ کو بھوک نہ لگ جائے ۔۔۔ روزے کے علاوہ جب مرضی بلاگ پر تشریف لائیں جناب ۔۔۔۔

    سعد ، حد ہوگئی ۔۔۔ کھانے پینے کی چیز دیکھ کے بھوک لگتی ہے کیا ؟؟ افطاری تیار کرنے والی خواتین کا تو یہ حال نہیں ہوتا ۔۔۔ آپ مرد حضرات ہوتے ہی چٹورے ہیں ۔۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: