بے ایمانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان میں مظلوم جنّتی عوام ۔۔۔۔۔ اور ظالم ، اندھے ، بہرے ، حکمرانوں کے سوا کچھ بچا ہے ؟؟؟
گیس ، بجلی ، پانی ، سب ختم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مزید ظلم یہ کہ اب ریلوے ختم ۔۔۔۔ یہ تو پکّی والی بے ایمانی ہے 😦 میں نے اب تک ریل کا سفر ہی نہیں کیا ۔۔۔۔ ایک بار ریل پر بیٹھی ہوں وہ بھی تھوڑی دور کا سفر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب کیا ہوگا ۔۔۔۔۔۔ میرے سہانے سپنے جو میں نے دیکھے ریل پر دور دراز سفر کرنے وہ کیسے پورے ہونگے 😦

Advertisements

15 تبصرے »

  1. آپنے سپنوں کو سچ کرنے میں دیر کردی۔ آصف زرداری اور حاجی غلام احمد بلور کی بابرکت شخصیات کی بدولت تانگوں اور اونٹوں کا دور واپس آیا ہی چاہتا ہے۔

    • khalidhameed Said:

      کتنا مزہ آئے گا نا۔
      جب ہم قافلوں کی صورت میں جایا کریں گے۔
      دنوں اور مہینوں کے سفر ہوا کریں گے۔
      ویسے ۔۔۔ یہ نواب شاہ جانے میں کتنے دن لگیں گے؟
      اگر زیادہ دن لگتے ہیں تو میں تو احتجاج کرنے والوں میں شامل ہوجاؤں گا۔

  2. shahidaakram Said:

    حِجاب آپ کو بڑی جلدی خیال آیا ٹرین کے سفر کا جبکہ اب کِسی بِھی طرح کا سفر خواب ہُوا اب بس اِنِگلِش والا
    suffer
    کرو کیا سمجھی؟؟؟؟

  3. اری حجاب یہ بھی کوئی رونے والی بات ہے۔
    ایسا کرو گدھا گاڑی پر سفر کرکے دیکھو۔۔۔۔۔۔
    گدھا گاڑی اور ریل میں کوئی خاص فرق نہیں ہے

  4. بہت سی زمین اور رقبے جو ریلوے کی ملکیت هیں
    ان پر سارے رقبوں اور پلاٹوں کے حق دار
    سجیلے جرنیلوں کو دی دی جائیں گي اور کچھ تھوڑی سی
    نسلی لوگوں کو
    اور اگر انے والی نسلوں کو پھر ریلوے کی ضرورت محسوس هوئی تو ؟؟
    یهی زمیں قوم کو واپس فروخت کر کے
    قوم پر احسان کیا جائے گا
    اپ جو کر سکتی هیں کرلیں
    زیادھ ایفیشنسی دیکھائی تو
    غائب شائب بھی کی جاسکتی هیں
    آہو

  5. Shabih Fatima Pakistani Said:

    tum apnay liye koi ISpeshal train banwalo kisi aur ko na baithny dena us pe

  6. ارے یہ بھی کوئی مشکل کام ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کلفٹن جائیں 500 روبے کے ٹکٹ خریدیں اور دن بھر کے لئے ٹرین میں بیٹھ جایئں ۔۔۔۔۔۔ شام کو واپسی پے تصور کر لیں کے آپ کسی اور شہر میں آگیئں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ویسے مولانا ڈیزل تو ہیں وہیں پھر پتہ نہیں ریلوے والے ڈیزل کے لئے اتنے پریشان ہیں 🙂

  7. hijabeshab Said:

    ڈاکٹر جواد ، اب تو یہی سوچ کے خوش ہونا ہے کہ ٹرین نہ سہی مجھے تانگے پہ بیٹھنے کا بھی شوق ہے ۔۔۔ بیل گاڑی پہ ٹُھمک ٹُھمک چلتے ہوئے گانے گایا کروں گی 🙂

    خالد حمید ، ابھی تو ٹرین بند ہونے پہ احتجاج کریں ، باقی بعد میں ۔۔

    شاہدہ آپی انگلش والا سفر تو پاکستانیوں کو نہ چاہتے ہوئے بھی کرنا ہے 😥

    یاسر ، گدھا گاڑی اب کم کم نظر آتی ہے مگر امید ہے جلد دیکھنے کو ملے گی ، جب لوگ صبح آفس جانے سے پہلے ڈرائیور کو حکم دیں گے جلدی گدھا نکالو آفس سے دیر ہو رہی ہے 😛

    خاور ، سب کو اتنا کچھ دیا جائے گا ۔۔ مجھے ایک ٹرین ہی دے دی جائے 🙄

    شبیہہ ، کھلونے والی بڑی ٹرین خرید لوں بیٹری سے چلنے والی 😆

    ضیاء 😆 😆 بہت اچھا مشورہ دیا آپ نے 😛

  8. احمر Said:

    جب سے میں نے سنا ہے کہ ہر مصیبت میں ایک موقع چھپا ہوتا ہے –

    جب سے میں نے ریلوے کے زوال کے بارے میں سنا اسی وقت سے ایک عدد بزنس فیزیبیلیٹی ہر کام کرنا شروع کر دیا-

    میں ایک کمپنی کھولنے کا ارادہ رکھتا ہوں جو کہ موجودہ ریل کی پٹڑی پر ایک نی طرح کی گاڑی چلاے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جی نہیں آپ کا اندازہ غلط ہے؛ یہ گاڑی تھر کے کویلے سے نہیں چلای جاے گی وہ تو حکومت نے جب سے سنا ہے کہ کویلہ زمینی دباو کے تحت ہیروں میں تبدیل ہو جاتا ہے تو انہوں نے اسے نکالنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے اور مستبل 20111 کے لیے محفوظ کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جی نہیں شمسی توانای بھی نہیں وہ تو گوروں کا کام ہے انہیں لگے رہنے دیں؛ ایویں بیکار وقت ضایع کرتے ہیں – جی آپ کچھ کچھ سمجھ گے ‘ جی ہاں بایو فیول کے ذریعے چلنے والی گاڑی-لیکن یہ وہ بایو فیول نہیں جو عوام کے لیے خوراک مہنگی کر دیے بلکہ ہم بایو فیول براہ راست استعمال کریں گے اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھا تو اپ خود ہی دیکھ لیں –

    http://pak.net/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-2-40535/

    حجاب جی آپ کے سارے خواب پورے ہوں گے-یہ ہماری کمپنی کا وعدہ ہے

    اور ہاں کیا آپ اس کاروبار میں ساجھے داری پر آمادہ ہوں توبتاییں ہمیں فی الحال کچھ اچھی نسل کے

    گدھے براے تیسرا درجہ
    ٹٹو براے دوسرا / اکنامی درجہ
    گھوڑے براے درجہ اول
    اس کے علاوہ تھر اور چولستان کے لیے اونٹ اور
    کویٹہ و پشاور کے لیے خچر
    درکار ہیں

    باقی صاحبان سے گذارش ہے کہ اس ایجاد کو ہم اپنے نام محفوظ کروا چکے ہیں لہذا آیڈیا چوری کرنے کی کوشش نہ کیجیے گا-

    بای دا وے آییڈیا چوری ہونے کا لطیفہ کس کس نے سنا ہے صرف ہاتھ کھڑے کریں باقی لوگ خاور جی سے رجوع کریں

    احمر CEO نیا پاکستان

  9. آپ کو دبئی کی میٹرو میں چُوٹا دلوادیں گے فکر نہ کریں

  10. ميں نے تو سُنا ہے کہ وہ ريلوے کو بند ہی اسلئے کر رہے ہيں کہ آپ اس پر سفر نہيں کرتيں
    😆

  11. ravian475 Said:

    ارے بھئی وہ وقت دوووور نہیں جب انسان چاند پہ چھٹیاں منانے جایا کرے گا ٹرین کے ذریعے۔۔۔۔۔۔ خاطر جمع رکھئے اور برائے مہربانی خواب دیکھنا مت چھوڑیے گا۔۔۔
    گوروں میں اور ہم میں ایک ہی تو فرق ہے۔۔۔ وہ ہر اچھی چیز بنا لیتے ہیں اور ان کے بچے اس کا خواب دیکھنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ جبکہ ہم اپنے لوگوں کے خوابوں کو کبھی نہیں توڑتے اور انہیں ہمیشہ خواب ہی رہنے دیتے ہیں۔

  12. hijabeshab Said:

    بلاگ پہ خوش آمدید احمر ، ابھی کمپنی کھولی نہیں اور میرے سارے خواب پورے کرنے کے وعدے کرنا شروع کردیئے آپ نے ، میں آپ کے کاروبار میں ساجھے داری تو نہیں ہاں مگر 10 یا 12 گدھے دے دوں گی 😛

    جعفر ، چوٹا ؟؟؟؟

    اجمل انکل ، اب سمجھ آیا کہ ریلوے کی تباہی کی ذمہ دار میں ہوں 🙂 😦

    راویان ، بلاگ پہ خوش آمدید ۔۔ بلکل جناب خواب دیکھنا کیسے چھوڑ سکتی ہوں اور اب تو آپ کے کہنے کہ مطابق چاند پر ٹرین سے جانا ہے یعنی خواب کو ذرا ترقی دے دوں 😛

  13. saad Said:

    چڑیا گھر والی ریل چلے گی کیا؟

    • hijabeshab Said:

      اصلی والی پہ سفر کرنا ہے دوررررررررررررررررررررر دراز کا ۔۔۔ چڑیا گھر والی ریل کی جگہ میں کھلونا ریل کیوں نہ خرید لوں ۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: