شبِ برات ۔۔۔۔۔

کراچی کی فِضا یوں تو ہمیشہ ہی پٹاخوں کی آواز سے گونجتی رہتی ہے ۔۔۔۔ لیکن جب گلی محلّے میں ہر وقت کے دھماکوں سے در و دیوار لرز اُٹھیں ، دل دہل جائے تو مطلب یہ ہوا کہ شبِ برات کا مہینہ آ پہنچا ۔۔۔۔
پھلجھڑیاں ، مُرّہ ، انار دانہ ، کی آتش بازی بچّے اب بھی کرتے ہیں ، مگر بم پٹاخے اور مختلف اقسام کے حلوے نہ ہوں تو شبِ برات کا پتہ کیسے چلے ۔۔۔
شبِ برات پہ حلوہ کیوں بنتا ہے ، اس بارے میں میں نے کبھی تحقیق کرنے کی ضرورت نہیں سمجھی ، سلسلہ چل رہا ہے نہ جانے کب سے ۔۔۔۔۔
حلوہ بنانے سے زیادہ مشکل حلوہ بھونتے ہوئے ہاتھ کو جلنے سے بچانا ہوتا ہے ۔۔۔۔ چنے کی دال کا حلوہ جب تک پک کے تیار نہ ہو اچھلتا رہتا ہے ، اور احتیاط کے باوجود ہاتھ پہ پڑ جاتا ہے ۔۔۔۔ اس وقت ہمیشہ سوچتی ہوں کس نے شروع کیا شبِ برات پہ حلوہ بنانا اور کیوں ۔۔۔
میں ہمیشہ یہی سوچتی ہوں کہ اس سال حلوہ نہیں بناؤں گی تھوڑا سا چکھ کر فریزر کی نظر ہوجاتا ہے ۔۔۔۔۔ مگر پھر فرمائش پوری کرنی پڑ جاتی ہے کہ سال میں ایک بار تو بناتی ہو بنا دو تھوڑا سا ۔۔۔۔۔۔۔۔
شُکر ہے اب مہنگائی کی وجہ سے محلّے والے حلوہ نہیں بھیجتے ورنہ پہلے تو کچن میں ہر رنگ اور قسم کا حلوہ نظر آ رہا ہوتا تھا ، مشکل ہوجاتی تھی اتنا حلوہ کریں کیا ۔۔۔۔۔۔۔
اس وقت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پٹاخے چل رہے ہیں اور مارکیٹ میں سوجی کی ریکارڈ توڑ خریداری جاری ہے ۔۔۔۔۔ آتش بازی کا بڑا مقابلہ اتوار کی رات ہوگا ، اتنے دھماکے ہوتے ہیں اس رات کہ فرشتے بھی زمین پر اترتے ہوئے ڈرتے ہوں گے ۔۔۔۔ پچھلی بار میں دوڑ نہ لگاتی تو میرے سر پر گرتا جلتا ہوا مُرّہ ۔۔۔۔۔۔۔ اس بار تو سوچ لیا مغرب کے بعد آنگن میں کم کم جاؤں گی ۔۔۔۔۔ اللہ عقل دے ان لوگوں کو جو عبادت کی رات ایسی تفریح میں ضائع کرتے ہیں جس سے زیادہ تر نقصان ہوتا ہے ۔۔۔۔۔ جہاں جہاں آج شبِ برات ہے سب کو مبارک ہو پاکستان کی سلامتی، یکجہتی کے لیئے اور سب کی جائز خواہشات کے لیئے دعا ضرور کریں ۔۔ اللہ آپ سب کو ہمیشہ خوش اور آباد رکھے آمین ۔۔۔۔۔

17 تبصرے »

  1. آپ کراچی والے تو دن کو بھی شب برات منا رہے ہو۔
    ایک بار ایٹم بم چلا کر شب معراج بھی منا کر دیکھیں۔
    یاد رکھئے ایٹم بم کا منہ زمین کیطرف ہونا چاہئے۔

  2. Taheem Said:

    حلوہ ہمارے گھر بنتا ہے پر دوسرے دن
    ابو جان کا کہنا ہے کہہ یہ کوئی سنت یا فرج واجب یا مستحؓ نہین ہے

    شب براءت میں کچھ اہم ہے تو وہ ہے عبادت
    پٹاخے اور آتشبازی ۔۔۔۔۔ یہ تو دیوالی کا تہوار ہے جو مسلمانوں میں شامل کروا دیا گیا ہے
    ایسے لوگوں کی بدولت جو مذہب سے سروکار نہیں رکھتے

    اللہ سب پر رحم فرمائے
    آمین

  3. يہ قسم قسم کے حلوے مجھے بھجوا ديں ۔ تين چار روز کا ميرا ناشتہ ہو جائے گا ۔ ہی ہی ہی

  4. ilmkamutlashi Said:

    آپ کے ساتھ تو ایسا ہوتے ہوتے نہ ہوا لیکن میرے ساتھ اکثر ہوا لیکن دو سال پہلے میں نے پکا تہبہ کر لیا کہ آتش بازی نہیں کرنی کیوں کہ میری بجاۓ میرے کزن کا ہاتھ جل گیا تھا۔ بچوں کی خوشی کے لیۓ پھلجھڑیاں تو ابھی بھی لائ جاتی ہیں لیکن پٹاخے، ریکلے، سیبے والے بم، چوہا پٹاخا، پیاز والے بم جیسی چیزیں نہیں لائ جاتیں۔ کچھ ڈر کی وجہ سے اور کچھ مہنگائ کی وجہ سے۔ ویسے یہ مرہ کیا ہوتا ہے، پہلی بار نام سنا ہے۔

  5. یہ دن جتنی اہمیت کا حامل ہے ۔۔۔۔۔ ہم لوگ اس سے کئی گناہ زیادہ اس دن کی بے حرمتی کرتی ہیں ۔۔۔۔ اللہ سب کو عقل سلیم عطا فرمائے آمین

  6. اللہ تعالیِ ہم سب کو خرافات سے بچتے ہوئے ۔ اس رات کی فضیلت سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔۔
    حلووں کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔ مہنگائی نے ایسی کمر توڑی ہے کہ لوگوں سے روایات کی پاسداری بھی نہیں ہو پا رہی۔
    اللہ تعالیِ سے دعا ہے کہ ہم پاکستانیوں کے ساتھ عفوو درگذر کا معاملہ فرمائیں۔۔

  7. عبید فاروق Said:

    http://makhaul.wordpress.com/2011/07/17/shab-e-barat

  8. چھک یا چکھ؟
    ویسے پنجابی میں سارا رغڑ جانے کو چھِکنا ہی کہا جائے گا۔
    اور اس پوسٹ کی ایک جوابی پوسٹ بھی ہے میرے پاس میرے یار کی طرف سے😀
    http://makhaul.wordpress.com/2011/07/17/shab-e-barat

  9. hijabeshab Said:

    یاسر ، مار ہی دیا جائے ایٹم بم اسی لیئے بنا ہے شائد کہ مصیبتوں کی ماری عوام پہ مارا جائے گا ۔۔۔

    تحریم ، بس کھانے پینے کا موقع ملنا چاہیئے تو سلسلہ چل رہا ہے ۔۔

    اجمل انکل شُکر کیا میں نے کہ قسم قسم کے حلوے سے جان چھوٹی ۔۔۔۔

    علم کا متلاشی ، مُرّہ چھوٹی سی بیڑی نُما چیز ہوتی ہے شائد اوجھڑی کی جھلّی سے بناتے ہیں اس کے ایک سرے کو جلا کر دور پھینکتے ہیں تو اوپر جا کے پورا جلتا ہوا زمین کی طرف آتا ہے ۔۔ میزائل سمجھ لیں 🙂

    شکریہ ضیاء الحسن ۔۔۔

    ڈاکٹر جواد مجھے خوشی ہوئی اب حلوے نہیں بھیجتے لوگ ۔۔۔۔۔۔

    بلاگ پر خوش آمدید عبید فاروق ۔۔۔

    ڈفر ، جی غلط ٹائپ ہوا مجھ سے ۔۔۔ آپ کے دوست کی پوسٹ جوابی پوسٹ نہیں سمجھی جائے گی اس لیئے کہ میں نے آتش بازی اور حلوے کا ذکر کیا ہے ، اس کے علاوہ اور کچھ نہیں لکھا ، سب کی اپنی مرضی ہے وہ شعبان کی پندرہویں شب عبادت کرے یا نہ کرے ۔۔۔

    • اب کیا وہ حلوے میں چینی اور گھی کی مقدار کو ڈسکستا؟ یا فیر پٹاخوں کی قیمتوں پہ بحث کرتا؟
      وہ ایک ذمہ دار ناگرک ہے اس نے جو کام کی بات تھی اس کو ہی موضوع بحث بنایا :ڈ

  10. سعد Said:

    واہ واہ
    بڑھی لذیذ تحریر تھی
    منہ پانی سے بھر گئا

  11. میرا آخری تبصرہ کہاں گیا؟

  12. hijabeshab Said:

    ڈفر ، آپ کے دوست کی پوسٹ ان کی ذاتی رائے پر لکھی گئی ہے ، میری پوسٹ کا جواب لکھنا تھا تو میری پوسٹ میں ذکر کی گئی باتوں کا ذکر ہوتا ، آپ سیڑھی پہ چڑھ کے ایڑی چوٹی کا زور لگا لیں ، میں نہیں مانتی کہ وہ میری پوسٹ کا جواب ہے 😛 آپ کا آخری تبصرہ کونسا ؟؟؟

    شکریہ سعد ۔۔۔

  13. hijabeshab Said:

    میں تو وہ بات نہیں مان رہی جو کی نہیں گئی ، اس میں بزدلی کہاں سے ہوئی ؟؟

  14. shahidaakram Said:

    بازُو اِجازت نہیں دیتا لیکِن حِجاب میں پِھر بھی حلوے بنانے سے باز نہیں آتی :):):)


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: