اپنے آپ سے ملاقات کریں ۔۔۔

قدرت نے ہر شخص کو جداگانہ خدوخال اور فطرت کا مالک بنایا ہے ، ہر شخص کسی نہ کسی بنیاد پر ایک دوسرے سے مختلف ہے ۔ اپنی عادات و اطوار کے باعث ہر شخص اپنے طور پر منفرد شخصیت کا مالک ہے اور یہی انفرادیت انسان کو ایک دوسرے سے مختلف بناتی ہے ۔
ہر کسی کو اپنی شخصیت کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ ہونا چاہیئے ، کیونکہ جتنا انسان خود کو جانتا ہے اتنا ہی کامیابی کی جانب مائل نظر آتا ہے ۔ خود کو جانیئے آپ بہتر طور پر اپنی خامیوں کا تدارک اور خوبیوں کو نکھار سکیں گے ۔۔
نیچے دیئے گئے سوالنامے کے جواب ہاں یا نہیں میں دے کر آپ اپنی شخصیت کا تجزیہ کرسکتے ہیں ۔
1 – آپ آسانی سے لوگوں میں گُھل مل جاتے ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟؟
2 – آپ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ؟؟ ہاں / نہیں؟
3 – آپ اپنے فارغ وقت کو سماجی کاموں میں صرف کرتے ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟؟
4 – آپ اپنے نظریات اور خیالات با آسانی دوسروں سے شیئر کرلیتے ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
5 – آپ ہمیشہ کسی کام کو کرنے سے پہلے پلاننگ کرتے ہیں ؟؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
6 – آپ بولنے سے پہلے سوچتے ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
7 – آپ اپنے حلقہء احباب میں پسندیدہ اور معتبر شخصیت ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟
8 – آپ میں لیڈر شپ کی صلاحیت پائی جاتی ہے ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
9 – آپ روزمرّہ امور خوش اسلوبی سے انجام دیتے ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
10 – آپ کا حلقہء احباب وسیع ہے ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
11 – آپ تنہائی میں زیادہ سکون محسوس کرتے ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
12 – آپ ایک پر اعتماد شخصیت کے مالک ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
13 – ملنے جلنے والوں کا منفی رویہ آپ کو رنجیدہ کردیتا ہے ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
14 – آپ پارٹیز ، پکنک انجوائے کرتے ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
15 – آپ لاپرواہ شخصیت کے مالک ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
16 – آپ بہت حساس ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
17 – آپ کو تیز موسیقی اور لوگوں کے ہجوم سے چڑ ہے ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
18 – آپ کے دوست آپ کو تنہائی پسند خیال کرتے ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
19 – آپ ایڈونچر پسند ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
20 – آپ کی شخصیت کھلی کتاب جیسی ہے ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
اگر آپ کے جوابات میں “ ہاں “ کی تعداد زیادہ ہے تو اس کا مطلب آپ ایک ملنسار اور پُراعتماد شخصیت کے مالک ہیں ، لیکن اگر نتیجہ اس کے برعکس ہے تو دلبرداشتہ ہونے کی بجائے اپنی ذات میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کریں ، کیونکہ ایک بار خامیوں کی نشاندہی ہو جائے تو تدارک مشکل نہیں رہتا بس سچّی لگن شرط ہے ۔

12 تبصرے »

  1. اوہ میں تو پاس ہو گیا۔

  2. shahidaakram Said:

    حِجاب اِتنِے ڈھیر سوال اور وُہ بھی اپنے مُتعلِق جبکہ اپنے مُتعلِق کبھی اِتنی تفصیل سے نا ہی سوچا اور نا ہی کبھی سوچنے کا موقع مِلا اب اگر سوچوا یا بھی آپ نے تو لگتا ہے زیادہ جواب منفی میں ہی آئیں گے ،،،،

  3. Bilal ahmed Said:

    Aoa jin ka Han or naa 50/50 hain yani equal Wo bechare ab kya krein ????

  4. ميں نے نيک نيّتی سے حقيقی جواب لکھ ديئے ہيں ۔ آپ جيسی بی بی سوال پوچھے تو راز اُگلنا ہی پڑتا ہے کيونکہ ميں جانتا ہوں جوابات کے حساب سے ميں کتنا بھی بُرا نکلوں آپ نے مجھے اچھا ہی کہنا ہے

    جواب سوال نمبر ۔ 1 تا سوال نمبر ۔ 9 ۔ ہاں
    جواب نمبر ۔ 10 ۔ نہ چھوٹا ہے نہ بے تحاشہ بڑا
    جواب نمبر ۔ 1 1 ۔ شور شرابا اور مکمل تنہائی دونوں اچھے نہيں لگتے
    جواب نمبر ۔ 12 ۔ ہاں
    جواب نمبر ۔ 13 ۔ نہيں
    جواب نمبر ۔ 14 ۔ ہاں
    جواب نمبر ۔5 1 ۔ نہيں
    جواب نمبر ۔ 16 ۔ حسّاس ہوں مگر اتنا نہيں کہ حواص کھو بيٹھوں
    جواب نمبر ۔ 17 ۔ ہاں
    جواب نمبر ۔ 18 ۔ نہيں ۔ وہ تو مجھے رونقِ محفل کہتے ہيں حالانکہ ميں غلط بات کی اُسی وقت نشان دہی کر ديتا ہوں
    جواب نمبر ۔ 19 ۔ ہاں ۔ بہت زيادہ ۔ کئی بار اپنی جان خطرے ميں ڈالی
    جواب نمبر ۔ 20 ۔ نہيں ۔ مجھے ايک دو ملاقاتوں ميں سمجھنے والے عام طور پر غلطی کرتے ہيں

  5. Saad Said:

    1 – آپ آسانی سے لوگوں میں گُھل مل جاتے ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟؟
    ہاں بہت آسانی سے۔ کے بعض وقات مجھے بھی حیرت ہوتی ہے

    2 – آپ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ؟؟ ہاں / نہیں؟
    جی ہاں میں آگے بڑھ کر یہ کام کرنا پسند کرتا ہوں۔

    3 – آپ اپنے فارغ وقت کو سماجی کاموں میں صرف کرتے ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
    ڈیڈیکیٹد تو نہیں ہوں لیکن اگر کوئی کہے تو چل دیتا ہوں۔۔ بس گرمیوں کے موسم میں نہیں ہا یا

    4 – آپ اپنے نظریات اور خیالات با آسانی دوسروں سے شیئر کرلیتے ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
    اگر کوئی سننے پر آمادہ نضر آئے تو اسے قائل کر لیتا ہوں۔

    5 – آپ ہمیشہ کسی کام کو کرنے سے پہلے پلاننگ کرتے ہیں ؟؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
    کام پر ڈیپیند کرتا ہے۔۔ ویسے میں اسکے دونوں آسپیکٹس کو مد نضر ہی رکھتا ہوں۔

    6 – آپ بولنے سے پہلے سوچتے ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
    بولنے کے بعد سوچتا ہوں

    7 – آپ اپنے حلقہء احباب میں پسندیدہ اور معتبر شخصیت ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟
    مجھے خوش گمانی ہے کے اس کا جواب ہاں ہون چاہئیے۔

    8 – آپ میں لیڈر شپ کی صلاحیت پائی جاتی ہے ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
    جی ہاں یہ تو کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔

    9 – آپ روزمرّہ امور خوش اسلوبی سے انجام دیتے ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
    جی نہیں۔

    10 – آپ کا حلقہء احباب وسیع ہے ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
    کافی وسیع ہے۔

    11 – آپ تنہائی میں زیادہ سکون محسوس کرتے ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
    میں شوشل رہنا پسند کرتا ہوں۔

    12 – آپ ایک پر اعتماد شخصیت کے مالک ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
    گزارے لائق۔

    13 – ملنے جلنے والوں کا منفی رویہ آپ کو رنجیدہ کردیتا ہے ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
    اس سے پہلے میں انکو رنجیدہ کر دیتا ہوں۔

    14 – آپ پارٹیز ، پکنک انجوائے کرتے ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
    وہ کونسی ہوتی ہے۔۔۔؟

    15 – آپ لاپرواہ شخصیت کے مالک ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
    یہ میرا بہروپ ہے۔

    16 – آپ بہت حساس ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
    حد سے زیادہ۔

    17 – آپ کو تیز موسیقی اور لوگوں کے ہجوم سے چڑ ہے ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
    لوگوں کے ہجوم سے تو نہیں لیکن تیز آواز سے ضرور ہے۔

    18 – آپ کے دوست آپ کو تنہائی پسند خیال کرتے ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
    شائید ایسا ہی ہے۔

    19 – آپ ایڈونچر پسند ہیں ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
    جی ہاں نت نئے تجربات اچھے لگتے ہیں۔

    20 – آپ کی شخصیت کھلی کتاب جیسی ہے ؟؟ ہاں / نہیں ؟؟
    بہروپ میں کھلی کتاب ہے لیکن۔۔۔

    اب سوچ رہا ہوں پوسٹ بھی کردوں یا رہنے دوں

  6. khalidhameed Said:

    اچھا ہے ۔
    14 سوالات کے جواب ہاں میں ۔
    باقی ناں میں۔

  7. 12 سوالات کے جوابات نہیں میں اور 9 کے جوابات ہاں میں ہیں. غالباً اسی لئے لوگ مجھے ہوپ لیس سمجھتے ہیں. 😀

  8. javediqbal26 Said:

    میں بھی اس امتحان میں پاس ٹھہرا۔ بہت اچھےطریقےیہ سوالات کومرتب کیاگیاہےجوکہ واقعی لائق تحسین ہے۔

  9. پاس ہونے والے کیلئے حجاب شب کی طرف سے انعام ۔

    انعام کیا ہے اسکا اعلان وہ خود کریں گی۔

  10. hijabeshab Said:

    یاسر ، مبارک ہو ۔۔۔

    شاہدہ آپی آپ نے بتایا ہی نہیں کہ کتنے جواب نفی میں تھے ۔۔۔

    بلال احمد خوش آمدید ، اور ففٹی ففٹی جواب ہیں تو چلے گا 🙂

    اجمل انکل تفصیلی جواب کا شکریہ ۔۔۔

    سعد ، پوسٹ کردیا جواب بہت مہربانی 🙂 اور لوگوں کو رنجیدہ کرنا بری بات ہے سنجیدہ کردیا کریں ۔۔ آپ کا بہروپ یہ ہے تو اصل جاننے کے لیئے کوئی اور سوالنامہ ترتیب دوں ؟؟

    شکریہ خالد حمید ۔۔۔

    شکریہ ڈاکٹر جواد ، آپ ہوپ لیس مگر کیوں ؟؟؟ آپ تو کراچی میں نہیں رہتے 🙄

    شکریہ جاوید اقبال ۔۔۔۔

    درویش خراسانی ، پہلے اپنے پاس یا فیل کا تو بتائیں ، پھر پاس ہونے والوں کو انعام کا اعلان آپ سے کروادوں گی ۔۔۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: