آج کا موسم ۔۔۔۔

آج موسم بہت حسین ہے ۔۔۔۔ سورج چاچا صبح سے کہیں مصروف ہیں ۔۔۔۔۔ آسمان پہ ہلکے اور گہرے سرمئی بادلوں کا قبضہ ہے ۔۔۔۔۔ جھومتے ہوئے درخت ۔۔۔ ٹھنڈی ہوا کے جھونکے کے ساتھ اڑتے ہوئے پتّے ۔۔۔۔ اور ہوا زیادہ تیز ہو جائے تو کہیں سے کوئی اڑتا ہوا آوارہ شاپر بھی ہیلو ہائے کرنے چلا آتا ہے ۔۔۔۔ کچھ دیر کے لیئے موسم سے عاشقی غائب ۔۔۔ جھاڑو اٹھانی پڑتی ہے ۔۔۔ کوّا پارٹی بھی آج پکنک منا رہی ہے ، یا تو برسات سے پہلے گھونسلے کا تعمیراتی کام مکمل ہوا ہے یا کوّوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے ، ایک فیروزی رنگ کے انڈے کا چھلکا نیچے گرا تھا اس کے بعد سے شور مچا ہوا ہے اور اسی خوشی میں آج ست رنگی چیزوں کا اہتمام لگتا ہے ۔۔۔۔ کبھی نیم کی نبولی ، خربوزے اور آم کا چھلکا ، کیلا ، مرغی کا پنجہ ۔۔۔ درخت سے اس طرح نیچے پھینکا جا رہا ہے جیسے ہم نے کرایہ نہیں دیا گھر میں رہنے کا 🙂
آج شبِ معراج ہے ، مدرسے میں رہنے والے بچّوں کو چھٹی ملی ہوئی ہے وہ آتے جاتے چیکو پر پتھر مارنا عبادت سے کم نہیں سمجھتے اس لیئے یہ سلسلہ بھی جاری ہے ۔۔۔۔ مجھے انتظار ہے کہ کوئی پتھر چیکو پہ شہد کی مکھی کے چھتّے پہ لگے ۔۔۔ پھر آئے گا مزہ 😛
خیر یہ سب تو روزآنہ کی باتیں ہیں ، بچّے کبھی کبھی فُل ایکشن میں ہوتے ہیں ، آج سب پہ موسم کا اثر ہے ۔۔۔ ساتھ شبِ معراج کی وجہ سے مسجد سے آنے والی نعت خوانی کی آواز سے فضا پُرنور سی ہے ۔۔۔ بات ہورہی تھی موسم کی ، اس وقت بھی پہاڑ کے پیچھے سے گہرے بادل ابھرتے نظر آرہے ہیں ۔۔۔ انتظار ہے کب جم کے برستے ہیں ۔۔۔

22 تبصرے »

  1. عمدہ منظر کشی کی ہے. ابر آلود موسم ، شام کا وقت ، کووں کی کائیں کائیں . کوئل کی کوک کے تو ہم عادی نہیں لہٰذا کووں کی کائیں کائیں ہی ہمارے رومانوی اور افسانوی تخیل کے لئے گراں نہیں ہوتی…چونکہ ہم ری سائکل کے بھی عادی نہیں ہیں لہٰذا ” اڑتا ہوا آوارہ شاپر”بھی نہایت موزوں چیز ہے منظر کشی کے لئے …آپکے مضمون میں جدیدیت کی ایک جھلک ہے.
    ویسے بچوں کے چیکو کے پیڑ پر پتھر مارنے کا برا نا مانیے. آپ نے وہ کہاوت تو ضرور سنی ہوگی کہ جس گھر میں بیری ہوتی ہے وہاں پتھر تو ضرور آتے ہیں. مجھے معلوم ہے کہ آپکو اس کہاوت سے اتفاق نہیں ہو گا کیونکہ نا صرف بیری اور چیکو کے درختوں میں بڑا فرق ہوتا ہے بلکہ انکو مارے جانے والے پتھروں میں بھی فرق ہوتا ہے….بیری کے پیچھے آنے والے پتھر کے نتیجہ میں انجام خیر ہی خیر ہوتا ہے🙂 جبکہ یہ ضمانت چیکو کے لئے آنے والا پتھرکے بارے میں نہیں دی جاسکتی 😆 ….لیکن جناب امید پر دنیا قائم ہے دعا ہے کہ آپ کے نام کا بھی کوئی پتھر جلد آئے چاہے چیکو کے بہانے ہی آئے …آمین

  2. کافی عرصے بعد کچھ “غیر الزامیہ ” و غیر لڑائی جھگڑیہ” پڑھنے کو ملا۔

    مزہ ا گیا۔ یہاں تو بس دعا ہے کہ نہ ہو بارش۔ ورنہ گلی میں پانی جمع ہو جانا ہے اور گھر سے نکلنا عذاب بن جانا ہے۔

  3. sheikho Said:

    ہمارے ہاں لاہور کے موسم کا بھی یہ حال ہے ۔۔مگر فرق صرف اتنا ہے کہ یہاں کوے نہیں ہیں ، پہاڑوں کا تو دور دور تک نام و نشان ہی نہیں ۔۔اور چڑیاں خال خال ہی نظر آتی ہیں ۔۔۔بچے ہیں کہ کوئی ٹی وی پر موجود ہے اور کوئی موبائیل پر ۔۔۔اور شب معراج صرف پرانے لوگ منا رہے ہیں

  4. واہ جی واہ۔ سواد آگیا آپ کا منظر نامہ پڑھ کر۔ موسم تو ادھر بھی خوشگوار ہے کل سے، لیکن یہاں منظر کشی کرنے والا کوئی نہیں ہے آپ کی طرح۔

  5. موسم تو ہمارے یہاں بھی نہایت عاشقانہ ہے۔ نہایت ‘خوشگوار’ اور دل و دماغ کو ‘تروتازہ’ کرنےوالی ہوا چل رہی ہے۔ کووں کی جگہ ملواری اور شاپروں کی جگہ مصری اڑتے پھررہے ہیں۔ اور بھی کافی کچھ ہے لیکن اس کا ذکر کرنے سے میں اجتناب موزوں سمجھتا ہوں۔

  6. Zia Said:

    mera comment where is😦

  7. سچ دو تین دن پہلے سخت گرمی تھی لیکن چند دن پہلے گرمی کا زور توٹ گیا اور اب موسم سھانا ،آہا بڑا مزیدار موسم ہے ۔

    آپ نے بھی زبردست اور خوبسورت منظر کشی کی ہے۔

    ویسے مین بھی منیر بھائی کی طرح کہونگا کہ آج مدت بعد کہیں اچھے موڈ میں پوسٹ لکھا ہے۔

  8. اڑتے ہوے آوارہ شاپر سے لاہور کی سال میں ایک دو دفعہ آنے والی آندھیاں اور بگولے یاد آگئے جنکا مزا لینے کے لیے ہم چھت پر چڑھا کرتے تھے

  9. shahidaakram Said:

    آج شبِ مِعراج نا ہوتی تو میری بہن نے ساتھ وُہ والا گانا بھی لگا دینا تھا،،،
    موسم ہے عاشقانہ،،
    لیکِنِ کیا کمال کی منظر کشی ہے کہ سارے اُڑتے پتے لگتا ہے میرے سامنے بھاگتے پِھر رہے ہیں جبکہ ایسی کوئ منظر کشی میں جواب میں نہیں کر سکتی کہ نا ہی بادل ہیں نا ہی پہاڑ ہیں،،بے حد حسین سمندر سا منے ہے چائے پیتے ہُوئے ناشتہ کرتے ہُوئے سمندر کا نظارہ کرو تو بہُت اچھا محسُوس ہو رہا ہوتا ہے کہ
    tinted glass
    سے باہر بھی ایسالگتا ہے بادل ہی بادل ہیں اندر اے سی کی ٹھنڈک سمجھاتی ہے واہ کیا مزے دار موسم ہے جبکہ ذرا سی کِھڑکی کھولنے سے اٹھارہ طبق روشن ہو جاتے ہیں تو آپ انجوائے کرو موسم ہم پڑھ کر ہی خُوش ہو جائیں گے،،،،

  10. علم کا متلاشی Said:

    حسین منظر اور خوبصورت نظارے ہمیشہ اٹکھیلیاں کرتے بادلوں، رم جھم پھوار، کوئل کی کوک، لہلہاتے درختوں اور چہچہاتے پرندوں کے ہی کیوں محتاج ہوتے ہیں؟؟؟
    ویسے منظر کشی آپ نے خوب کی ہے۔ پڑھتے ہوۓ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہم بھی اسی منظر کا حصہ ہوں’ ہو سکتا ہے کہ کوئ چیکو ہمارے ہی پتھر کے انتظار میں ہو :))

  11. ارے بھتيجی ۔ کوئی بات نہيں قائدِ عوام نے يہی سکھايا تھا کہ آزادی کا مطلب پتھر مارنا ہے ۔ اگر چيکو پر نہ ماريں گے تو گھروں کے شيشے توڑيں گے ۔ اسلئے چيکو پر پتھر پڑنے ہی ميں خيريت ہے

  12. شگفتہ Said:

    حجاب ، عنوان آج کی بجائے اس ہفتہ کا موسم بھی ہو سکتا تھا ہر نیا روز گزشتہ سے بہتر ہو چلا ہے🙂

  13. hijabeshab Said:

    شکریہ ڈاکٹر جواد ، سعودیہ میں کوّے اور کوئل نہیں ہوتے ؟؟؟ شاپنگ بیگ ری سائکل والے ہی چلتے ہیں آج کل ، رنگ چھوڑتے ہوئے مٹی تیل کی خوشبو والے ۔۔۔ ہمیشہ دعا میں یاد رکھا کریں ۔۔۔ آپ کی دعا پر آمین 😳

    منیر عباسی شکریہ ، گلی میں پتھر رکھ کے راستہ بنا لیں 🙂

    شیخو ، لاہور میں کوّے اور چڑیا نہیں وہ کیوں ؟؟ ہم نے شبِ معراج منائی ہم پرانے سہی ۔۔۔

    شکریہ شاکر عزیز ، آپ منظر کشی کریں اور بلاگ لکھیں اچھا سا ۔۔۔

    جعفر ، وہاں کا تپش زدہ موسم اور عاشقانہ ؟؟ یعنی آپ کے دل کا موسم اچھا ہے 🙂

    ضیاء آپ کا یہی ایک تبصرہ ملا مجھے ۔۔۔

    درویش خراسانی شکریہ ، ویسے میری ایک یا دو پوسٹ ہی کچھ تلخ تھی باقی تو نارمل ہی ہیں یا شائد آپ پڑھنے والوں کو محسوس ہوا ہو کہ موڈ خراب ہے ۔۔

    انکل ٹام یہاں تو جب چلی تیز ہوا اڑتا ہوا شاپر صحن میں ۔۔۔ پتہ نہیں لوگ گرہ لگا کے شاپر کیوں نہیں پھینکتے ۔۔۔

    شکریہ شاہدہ آپی ، آپ کی منظر کشی بھی خوب ہے 🙂

    علم کا متلاشی شکریہ ، اور جس چیکو کے بارے میں آپ نے لکھا وہ آج کوئل کھا گئی 😛 حسین منظر صرف ان باتوں کے نہیں کبھی کبھی کسی حسین چہرے کے بھی محتاج ہوتے ہیں جس کو دیکھنے کے بعد موسم خوشگوار ہوجاتا ہے 🙂

    اجمل انکل جی بلکل جمہوریت ہے اس لیئے آج تک کوئی بچہ پکڑا نہیں جاسکا ورنہ تھپڑ کے بعد مارشل لاء لگاتی میں ۔۔۔

    شکریہ شگفتہ ، یہ پوسٹ بس 10 منٹ میں لکھی اور پوسٹ کردی ۔۔۔ عنوان سوچا کچھ سمجھ نہیں آیا تو یہی رکھ دیا 🙂

  14. عثمان Said:

    ہیلو . . .
    ہیلو شاپر !😛

  15. امن ایمان Said:

    حجاب عثمان شاپر مانگ رہا ہے۔۔ لگتا ہے کہیں سے۔۔۔۔خیر خیر🙂 پوسٹ پڑھنے کے بعد اس آخری کمنٹ پر نظر پڑی تھی۔ پوسٹ بہت مزے کی ہے۔۔۔ماما کے گھر کوئی پھلدار درخت نہیں تھا لیکن سسرال میں ہیں۔۔۔۔مجھے تو ان پرندوں کی سمجھ نہیں آتی۔۔۔ہر چیز پر ان کی نظر ہوتی ہے۔۔۔ہماری انگوروں کی بیل کا ان سب نے ستیاناس کردیا۔۔۔اتنے سیاسی طریقے سے انگور کا رس چوستے ہے کہ دانہ وہیں لگا رہتا ہے۔۔بظاہر سب ٹھیک نظر آرہا ہوتا ہے لیکن اندر سے کھوکھلا کردیتے ہیں۔۔جو ایک دو دن میں گل سڑ جاتا ہے۔

    میں نے پھر نیا لیپ ٹاپ بھائی سے منگوایا ہے۔۔۔سعود بھائی کے مشورے کے عین مطابق جس میں اوریجنل ونڈوز 7 موجود ہے۔۔۔پہلے والے نے تو تنگ کر چھوڑا تھا کوئی بھی ڈرائیور کمپٹیبل نہیں ہوتا تھا۔۔۔ابھی ابھی اردو انسٹال کی ہے آپ کے بلاگ پر نظر پڑی تو کچھ لکھنے کو دل چاہا اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اتنا کچھ لکھ دیا۔
    اپنا خیال رکھنا۔

    • عثمان Said:

      اگر شاپر مل جاتا تو بہت کچھ اکھٹا کرلیتا مثلا ، آم خربوزہ ، چیکو وغیرہ۔ آپ کہتیں تو آپ کا حصہ بھی لے آتا۔ لیکن شاپر کا جواب آئے تب نا۔ 😛

  16. adilbhaiya Said:

    بہت خوب حجاب۔۔۔۔۔ یہاں اسلام آباد میں بھی پچھلے ہفتے سے نہایت خوبصورت موسم ہے۔ تقریباً روزانہ ہی بارش ہو جاتی ہے اور درجہ حرارت ۳۰ سے بڑھ بھی نہیں رہا۔ میں تو ایک مرتبہ بھی ان بارشوں میں نہیں نہایا لیکن نہ جانے کیا ہوا آج صبح سے چھینکیں رُکنے کا نام ہی نہیں لے رہی اور تو اور ناک میاں بھی لال پیلے ہونے لگے ہیں۔ اللہ رحم کرے

  17. hijabeshab Said:

    شکریہ امن ، تمہارا تبصرہ دیکھ کر اچھا لگا ۔۔۔ اور پرندے بھی سیاست کرنے لگے واہ ۔۔۔

  18. NOOR Said:

    بہت خوب ۔ ۔ ۔
    ہم بھی بارش کا انتظار کر رہے ہیں

  19. hijabeshab Said:

    اسلام آباد کا موسم تو واقعی خوبصورت ہے عادل ، نیوز سے پتہ چلتا رہتا ہے ۔۔۔ نازک مزاجی کی علامات ہیں ساری جو آپ نے لکھی 🙂

    بلاگ پہ خوش آمدید نور اور شکریہ ۔۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: