کنگن بیلے کا ….

آج کل گرمی کی شدّت کم ، موسم خوشگوار ۔۔۔ ہوا کے ساتھ گرد و غبار ۔۔۔۔ پھل اور سبزیوں کی بھرمار ۔۔۔ آئس کریم ، فالودہ ، ٹھنڈے مشروبات کی بہار ۔۔۔۔ چائے کافی سے بیزار ۔۔۔۔ پسند آئے پانی ٹھنڈا ٹھار ۔۔۔۔ روزآنہ دال چاول اچار ۔۔۔۔ بریانی قورمے سے انکار ۔۔۔۔۔ نت نئے ڈیزائنر لان پرنٹ کا اشتہار ۔۔۔۔ مگر گرمی میں پرانے سوٹ پر آئے پیار ۔۔۔۔ ہو رہی ہیں گرمیوں کی چھٹیاں گلی سے آئے گی بار بار آواز ۔۔۔۔ باجی گیند دے دیں آخری بار ۔۔۔۔ بہت ہو گئی “ ر “ کی تکرار ۔۔۔ موسم ہے خوشگوار ۔۔۔۔۔ درختوں پر کو کو کی ہے پکار ۔۔۔ ساون کا ہے انتظار ۔۔۔۔ اور میرے آنگن میں بیلے ( موتیئے ) کی کلیوں سے ہے نکھار 🙂

گرمی کے موسم میں مجھے صرف بیلے کی کنگن کا انتظار رہتا ہے ، میں پہنوں یا نہیں لیکن خریدتی ضرور ہوں ۔۔۔ پروین شاکر نے بھی کیا خوب نظم لکھی ہے ۔۔۔
کنگن بیلے کا
اُس نے میرے ہاتھ میں باندھا
اُجلا کنگن بیلے کا
پہلے پیار سے تھامی کلائی
بعد اُس کے ہولے ہولے پہنایا
گہنا پھُولوں کا
پھر جھُک کر ہاتھ کو چُوم لیا!
پھُول تو آخر پھُول ہی تھے
مُرجھا ہی گئے
لیکن میری راتیں
ان کی خوشبو سے
اب تک روشن ہیں
بانہوں پر وہ لمس
ابھی تک تازہ ہے
(شاخِ صنوبر پر اِک چاند دمکتا ہے)
پھُول کا گہنا
پیار کا بندھن
اب تک میری یاد کے ہاتھ سے لپٹا ہُوا ہے ۔۔۔

Advertisements

17 تبصرے »

  1. ZAINAB Said:

    buhat khoob,,,:)
    issi tarah halka phulka likhti raha karo

  2. ilm ka mutlashi Said:

    Good…..apny watan ke yad aa gyee….boht khob likha aap ny or jis umdghi sy aap ny mosam e germa ke khobsorti ko tarasha hy wo perhny k kaabil hy

  3. عثمان Said:

    آئس کریم ، فالودہ ، بریانی ، قورمہ 😛
    مزا آ گیا ! 😛 😛

  4. ارے یہ تو نثری نظم ہو گئی

  5. Jafar Said:

    اچھا جی!

  6. اب میں خواتین کی باتوں میں کیا دخل دوں…لہٰذا تبصرہ پھر کبھی ..

  7. 🙂 حجاب سچ پوچھیں تو یہ ر کی تکرار دِل نہایت اچھی لگی لیکن یہ جہاں سے پروین جی کا تزکرہ شروع ہوا وہاں سے مزہ کِرکرا ہوگیا 😦

  8. hijabeshab Said:

    زینب ، علم کا متلاشی ، عثمان ، احمد عرفان شفقت ، جعفر ، ڈاکٹر جواد تبصرے کا شکریہ ۔۔۔

    شکریہ عادل ، یعنی مزہ 50 50 رہا 😛 ویسے پروین شاکر نے اتنا برا بھی نہیں لکھا 😦

    • ہاں نہیں لکھا ہوگا بُرا لیکن ہر کسی کی اپنا شوق اور پسند ہے 😛 خیر آپکو تو خوش ہونا چاہئیے کہ ہم پروین شاکر کے مقابلے میں آپکی تحریر کو پسند کر رہے ہیں 😛

  9. Shabih Fatima Pakistani Said:

    🙂

  10. faris52 Said:

    بہت خوب جی
    ہلکے پھلکے اندار میں بہت عمدہ لکھا آپ نے۔
    نظم بھی بہت عمدہ چنی۔

  11. hijabeshab Said:

    فارث ، بلاگ پر خوش آمدید اور پسندیدگی کا شکریہ ۔۔

  12. shahidaakram Said:

    میں نے بھی کھانا ہے فالُودہ،،،،،
    موتیے کے پُھول تو بہُت مِل جاتے ہیں یہاں ہائے لیکِن کنگن نہیں مِلتا،،،

  13. shahidaakram Said:

    اور ہاں کیا بات ہے پروین شاکر کی خُوبصُورت شاعری کی واہ،،،

  14. hijabeshab Said:

    شاہدہ آپی میں فالودہ بنا کے تصویر دکھاؤں گی آپ کو 🙂


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: