کامیاب نسخہ ………

حقوقِ نسواں کی حامی ایک خاتون کے شوہر ہر وقت کی نصیحتیں اور تقریر سن سن کر تنگ آ چکے تھے ، یہی حال خاتون کے ساتھ سوشل ورک کرنے والی خواتین کے شوہروں کا بھی تھا ۔۔ ایک دن سب نے مل کر سوچا اور طے پایا کہ اب کوئی تقریر اور نصیحت برداشت نہیں کی جائے گی ۔۔
شام کو خاتون گھر آئیں اور حسبِ معمول بک بک شروع ہوئی ، کچھ دیر گزری تھی کہ کچھ ٹوٹنے کی آواز آئی خاتون نے حیران ہو کے دیکھا شوہر صاحب نے دیوار پہ گلاس دے مارا تھا ۔۔۔ کچھ بولنے کے لیئے منہ کھولا ہی تھا کہ پیروں کے پاس کوئی چیز آکے گری ۔۔۔ بچپن میں کھیلی گئی برف پانی کی مہارت کام آئی اچھل کے سوفے پہ جا کھڑی ہوئیں ۔۔۔۔ اور سوچا ۔۔۔۔ میرے شوہر میں ماسی بشیراں کی روح کیسے حلول کر گئی ۔۔۔۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی تو ماسی ماتھے پہ لگنے والا گومڑ اور سوجی ہوئی کھبّی آنکھ کی ٹکور کرتے ہوئے اپنے شوہر کے ظلم کی داستان سنا رہی تھی ۔۔۔
اور میں گالیاں دیتے ہوئے کہہ رہی تھی تم سے ایک شوہر قابو نہیں ہوتا ۔۔۔ اس سے پہلے کہ سوچ کا سفر آگے بڑھتا ۔۔ چنگھاڑتی ہوئی آواز آئی آئندہ زبان قابو میں رکھنا ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاک کی حالت میں رات گزری ، دوسرے دن آفس پہنچتے ہی ارجنٹ میٹنگ کال کی گئی ۔۔۔ اسی وقت ماسی آگئی ، پریشان دیکھ کر پوچھا ! باجی ، تُسی ٹھیک تو ہو ؟؟؟ باجی نے سارا قصّہ کہہ سنایا ۔۔
بشیراں بولی !! یہ تو کوئی مسئلہ ہی نئیں ۔۔۔ لگتا ہے آج میاں نے سر پر مارا ہے دماغ چل گیا تمہارا ۔۔۔۔ ناں باجی ناں ، اب وہ نئیں مارتا گھر میں سکون ہی سکون ہے ۔
ایسا کیا کردیا تم نے کہ شوہر سیدھا ہوگیا ؟؟؟‌
بشیراں بولی !!! باجی جی میں تعویذ لینے بابا جی کے پاس گئی تھی ، انہوں نے پانی دم کر کے دیا اور کہا جب تمہارا شوہر تم کو مارے ، چیخ پکار مچائے ۔۔۔ اس پانی کا ایک گھونٹ منہ میں لے کر اپنا کام کرتی رہنا ۔۔۔۔
لیکن !!!!!! یاد رہے پانی گلے میں نہ جائے ورنہ اثر جاتا رہے گا ۔۔۔۔ اس دن کے بعد باجی یقین کرو میرا گھر والا سیدھا ہوگیا ۔۔۔
اس دن بابا جی کے آستانے پہ شام تک رونق لگی رہی ۔۔۔ تمام باجیاں جن کے شوہروں کا دماغ پِھر گیا تھا دم کیا ہوا پانی لے کر خوشی خوشی گھر آئیں ۔۔۔
اُس دن کے بعد سے تمام حقوقِ نسواں کی حامی باجیاں گھر سے باہر بول کر دل کی بھڑاس نکال لیتی ہیں اور گھر پہنچتے ہی منہ میں پانی لے کر خوشی خوشی اپنے کام نمٹاتے ہوئے یہ سوچ کر خوش رہتی ہیں کہ انہوں نے ایک مرد کی بولتی بند کردی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عورت جاہل ہو یا پڑھی لکھی ملازمت کرتی ہو گھر میں دن گزارتی ہو شوہر کے معاملے میں ایک جیسی سوچ رکھتی ہے جبھی تو خوشی خوشی بے وقوف بن جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔ کوئی مانے ناں مانے سانوں کی 😛
نوٹ :- ( یہ پانی منہ میں رکھنے والی بات ایک کتاب میں پڑھی باقی کارنامہ میرا ہے )

Advertisements

65 تبصرے »

  1. یه کیا لکھ دیا ؟
    اب اپ کی خیر نهیں هے
    جو واقعی عقلمند هو اس کو اپنی عقل کے ثابت کرنے کے لیے مرد کی زندگی اجیرن کرنے کی ضرورت نهیں هوتی
    باقی کی ناقص عقل بی بیوں کو کسی بابے سے یه پانی دم کروا هی لینا چاہیے

  2. بہت خوب …..ایک چپ سو باتوں کا جواب ہوتی ہے . کہتے ہیں ایک چپ سو سکھہ . جو لوگ بھی کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں ،اس اصول کی اہمیت کو سمجھتے ہیں. لیکن یہ بات حقوق نسواں والوں کو بہت ناگوار گزر سکتی ہے . آپکے بلاگ پر دھاوا بول سکتے ہیں …لہٰذا تیار رہیے گا .

  3. آپکا مطلب ہے عورتیں جتنی مرضی پڑھی لکھی ہوں اور پوسٹوں میں جو مرضی لکھتی رہیں میاں کے سامنے ماسی بشیراں ہی ہوتی ہیں؟

  4. Bdtmz Said:

    Now u will be mentioned soon enough

  5. ZAINAB Said:

    aurton ki boliti 2 log hi bund kar saktay hain
    rohani babay dum wala paani day kar
    or
    DR munh mai therma metter rakh kar
    🙂

  6. بھئی میں تو حیران ہو رہا ہوں ، میرا تو خیال تھا کہ یہ مرد ہی وہ کیا کہتے ہیں جی اپنا بنیاد پرست اور وہ جی شدت پسند ہوتے ہیں اب یہ سوچ رہا ہوں کہ جو عورتیں ہر وقت حقوق ناساں کا شور مچاتے ہیں وہ کیا کہیں گے اس پر

  7. Abdullah Said:

    اگر آپ خاتون ہیں تو میری دعا ہے کہ آپکو ماسی بشیراں کے شوہر جیسا شوہر ملے،
    اورپھرآپ منہ میں پانی لے کر ہمیں حالات زندگی پوسٹ کریں،اگر ہاتھ سلامت رہیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔!!!
    😉

  8. شازل Said:

    یہ تو نسخہ لاجواب ہے کاش ہر عورت اس پر عمل کرے تو دنیا کے آدھے مسئلے تو سمجھ حل ہوگئے
    اچھا یہ بتاتیں کہ کیا اپ نے بھی اس نسخے پر عمل کیا

  9. بہت ہنسنے کا موقع ملا ۔ اللہ خوش رکھے ۔ ميں نے کوئی اور علاج سُن رکھا ہے ۔
    زينب صاحبہ نے بھی اچھا طريقہ بتايا ہے

  10. ایک چپ اور سو سکھ نہایت ہی مجرب اور قیمتی نسخہ ہے۔ بہت ہی معنوی اور اصلاحی تحریر ہے۔ کچھ عرصہ قبل میں نے بھی اس سے ملتی جلتی ایک تحریر لکھی تھی، اس لنک پر ملاحظہ کیجیئے
    http://hajisahb.wordpress.com/my-previous-posts/%D8%AE%D8%A7%D9%85%D9%88%D8%B4%DB%8C/
    یہ تحریر انٹرنیٹ پر سینکڑون مرتبہ میرے توسط یا بغیر توسط کے موجود ہے۔ امید ہے آپ لوگ پڑھ کر محظوظ ہونگے۔ مگر ایک بات بتا دوں، میری تحریر میں یہ نسخہ مرد حضرات پر آزمایا گیا تھا۔

  11. اوئے کاکی اب خیر منا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاہاہاہاہاہا
    کیا زبردست کارنامہ انجام دیا۔۔

  12. میں تو سمجھا تھا کے آپ مذاق کر رہی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر آپ نے تو واقعی تیزاب کے ڈرم میں ڈبو دیا سب کچھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت اعلی لکھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور میں نے اپنی اھلیہ کو بھی پڑھوا دیا وہ بھی 100٪ متفق ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور میں شکر ادا کر رہا ہوں کہ چلو کسی سے تو متفق ہوئی

  13. hijabeshab Said:

    خاور ، پوسٹ لکھی ہے بس ۔۔ پہلے کچھ نہیں لکھا تھا حملہ تو اس وقت بھی ہوا تھا اس لیئے مجھے فرق نہیں پڑتا کہ کون کیا لکھے گا میرے لیئے ۔۔۔

    ڈاکٹر جواد ، پہلے میں نے حقوقِ نسواں کی باجیوں سے بشیراں کو پٹوانے کا سوچا تھا ۔۔ مگر مزہ نہیں آرہا تھا ۔۔ بلاگ پر دھاوا بولا جائے تو میں خوش آمدید کہہ لوں گی ۔۔۔

    ڈفر ، جی بلکل ٹھیک سمجھے آپ ۔۔۔۔

    بدتمیز ۔۔۔ 🙂

    زینب 😆

    انکل ٹام ، میں نے ٹھیک لکھا ہے ایک این جی او والی محترمہ کا انٹرویو پڑھا تھا ان کا کہنا تھا کہ جو خواتین حقوق کے لیئے شور مچاتی ہیں ان کو حقوق نہیں ملے ہوتے ۔۔۔ مجھے تو پورے حقوق حاصل ہیں اور میں ان کا استعمال جانتی ہوں جبھی لکھی پوسٹ اب کوئی جو سمجھے مجھے کیا ۔۔۔

    عبداللہ 😆 کیا کیا جل گیا آپ کے اطراف چیک کر لیجئے گا اور شک کی حالت میں دعا قبول نہیں ہوتی پہلے یقین کریں کہ میں خاتون ہوں پھر پوری یکسوئی کے ساتھ دعا کریں تاکہ قبول ہو ۔۔ اور ایک بات آپ کے لیئے عرض کردوں میں بلاگ پر جو کچھ لکھتی ہوں وہ سب ایسی باتیں ہوتی ہیں جو عام لائف کی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوں ۔۔ میرا شوہر مجھے مارے یا ہاتھ توڑ دے میں اس کا تذکرہ بلاگ پہ کر کے ہمدردی نہیں سمیٹوں گی وہ میری ذاتی زندگی ہوگی جو بلاگ پر شیئر نہیں کی جائے گی ۔۔۔

    شازل ، میں منہ میں پانی لیئے بغیر موقع کے لحاظ سے خاموش رہنا جانتی ہوں ۔۔۔ میری غلطی ہو تو خاموشی سے ہر بات سنتی ہوں ۔۔

    اجمل انکل شکریہ آپ نے وہ علاج کیوں نہیں لکھا ؟؟؟

    محمد سلیم بلاگ پر خوش آمدید اور شکریہ ، پڑھتی ہوں ابھی آپ کی تحریر ۔۔۔ اور آپ نے مرد ہوکے مرد پہ آزما لیا نسخہ اسی طرح میں نے بھی اپنی صنف کے لیئے لکھا ۔۔۔

    یاسر ، کس بات کی خیر مناؤں ؟؟؟ میں نے کسی کا نام نہیں لیا بلاگ میرا ہے میری مرضی میں جو لکھوں ۔۔ اور میرے نام کو جب بلاوجہ استعمال کیا گیا تھا تو میں نے تو کچھ نہیں کہا تھا ، اب اگر میری تحریر کے بعد کوئی کچھ لکھے یہ سمجھ کے کہ اس کو لکھا تو وہی بات ہوگی کہ کھسیانی بلّی کھمبا نوچے 😛

    شکریہ ضیاء ، آپ کی اہلیہ کو میرا سلام 🙂

  14. ہنس ہنس کر برا حال ہورہا ہے جب سے آخر میں مسئلے کا حل پڑھا ہے۔ 😀

  15. Abdullah Said:

    میرے اردگرد کا ماحول تو خاصا خشگوار ہے،
    مگر مجھے یقین اس لیئے نہیں آتا کہ آپ وہی حجاب شب ہیں جو ایک زمانے مین ایک صاحب کے اپنی بیوی کو پیٹنے پر سخت ناراض تھیں!!!!!!!!!!

  16. حجاب۔۔۔ میں تو بس یہ ہی کہہ سکتا ہوں۔۔۔ 😀 😀 :d

    لیکن ان خواتین کا کیا کریں۔۔۔ جو منہ میں پانی بھر کر اپنا غصہ گھر کی چیزوں پر اتارتی ہیں۔۔۔ کبھی کپڑے ادھر ادھر پھینکتی ہیں۔۔۔ اورکبھی دروازے زور زور سے پھٹکے جاتے ہیں۔۔۔ ان کا بھی کوئی علاج ہو تو ضرور بتائیے گا۔۔۔

    ضیا بھائی۔۔۔ بھابھی نی یہ تحریر پڑھی۔۔۔۔؟ کیسے پڑھائی یہ نسخہ بھی بتا دیجیے گا کہ میں بھی آپ کی بھابھی کو پڑھانے کی ہمت کر سکوں۔۔۔ ؛)

  17. Abdullah Said:

    اور ایسے مردوں کا کیا علاج کیا جائے آپ کے خیال میں؟؟؟
    http://en.news.maktoob.com/20090000744320/Iran_eye-for-an-eye_acid_punishment_postponed_/Article.htm

  18. جعفر Said:


    لوگوں کاآپ پر شک درست ہی لگتا ہے
    کیونکہ ‘لوگ’ تو شدیدسچے ہیں
    انور مقصود کے ڈرہیںامے والے سچے
    علاج خوب بتایا ہے
    یہ علاج بتانے والے بابا جی بھی میرے پیر بھائی لگتے ہیں

  19. زبردست کاوش هے اور آئیڈیا بھی اچھا هے. خاموشی میں سلامتی هے!

  20. hijabeshab Said:

    بلاگ پر خوش آمدید وقار اعظم 🙂

    عبداللہ ، میں نے وہ پرانی پوسٹ کسی کو اس کی بیوی کے پیٹنے پر نہیں لکھی تھی ، میں ناراض تھی اس کی وجہ کوئی اور تھی اب نہ وہ بلاگ ہے نہ پوسٹ اس لیئے پرانی بات کا ذکر بیکار ہے ۔۔ اور اگر آپ کو نہیں لگتا کہ میں وہی ہوں تو مجھے بھی شدید حیرت ہوتی ہے اب آپ کے تبصرے پڑھ کر کہ اب آپ بھی وہ عبداللہ نہیں رہے ۔۔۔۔۔
    اور آپ کے ارد گرد کا ماحول اگر خوشگوار ہوتا میری پوسٹ پڑھ کے ، تو آپ صرف ایک پوسٹ پڑھ کے جس میں نہ میں نے آپ کی گھر والی کا نام لکھا ہے نہ محبوبہ کا، نہ آپ عورت ہیں ۔۔ پھر اتنی مرچیں کیوں لگیں کہ آپ بددعا لکھ گئے ؟؟؟ اور ساتھ اسمائلی لگا دی جائے تو کیا بددعا دعا لگنے لگتی ہے ؟؟؟ تبصرہ کرنے سے پہلے یہ ضرور یاد رکھا کریں بولنا اور بدتمیزی کرنا میں بھی جانتی ہوں یہ سب جو اب لکھا وہ آپ کی اس بات پر لکھا کہ آپ کے ارد گرد کا ماحول خوشگوار ہے ۔۔۔ ورنہ آپ کی بد دعا سے فرق نہیں پڑتا ۔۔۔۔۔ آپ نے جو لنک دیا ہے اس بارے میں مجھے کچھ نہیں کہنا نہ ہی آپ زیادہ جذباتی ہونے کی کوشش کریں یہ پوسٹ مزاحیہ انداز میں لکھی گئی ایک تحریر کے علاوہ کچھ نہیں ۔۔

    عمران ، منہ میں پانی بھر کے چیزیں پھینکنے اور برتن پہ غصّہ اتارنے پر کوئی پابندی نہیں لگ سکتی ۔۔۔ اس لیئے کے خاموش احتجاج منع نہیں ہوتا ۔۔۔

    جعفر 😀

    شکریہ عتیق علی ۔۔۔

    • Abdullah Said:

      ہمم تو آپکو اب وہ پوسٹ بھی یاد نہیں،
      اب تو میرا خیال یقین میں بدل گیا ہے کہ آپ وہ حجاب نہیں ہیں،اب عورت ہیں یا نہیں یہ تو اللہ ہی بہترجانتا ہے پر سانوں کی،
      یوں بھی آجکل اردو سیارہ پر فیشن چلا ہوا ہے کہ کچھ نام نہاد مرد عورتوں کے ناموں سے تبصرے کرتے ہیں تاکہ ایک خاتون کو نیچا دکھاسکیں،بےچارے احساس کمتری کا شکار مرد،
      اگر یہ تحریر مزاحیہ تھی تو میرا تبصرہ بھی مزاحیہ تھا،اسی لیئے اسمائیلی لگائی تھی!
      🙂
      اور ہاں میں جیسا پہلے تھا ویسا ہی اب بھی ہوں،
      مگرآپکو کیسے پتہ چلے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!

      • عبداللہ عرف آنٹی۔۔۔ بیٹا جی۔۔۔ ہمیں تو یہ بھی شک ہے کہ تم ہی آنٹی کے دوسرے روپ ہو۔۔۔ جو الفاظ تم استعمال کرتے ہو۔۔۔ وہی آنٹی بھی کرتی ہے۔۔۔ جو طریقہ واردات تمہارا ہے۔۔۔ وہی آنٹی کا بھی ہے۔۔۔ بلکہ مجھے تو یقین ہو گیا ہے کہ تم ، آنٹی اور بڈھا ٹھرکی ایک ہی بندہ ہو۔۔۔ بس اس کشمکش میں ہوں کہ تم یعنی بظاہر نظر آنے والی triology مردانہ زمرے میں آتی ہے یا زنانہ۔۔۔

        ویسے آپس کی بات ہے میرے ککڑ۔۔۔ کہ باتیں اور حرکتیں تمہاری درمیانہ ہی ہیں۔۔۔

      • چونکہ عمران کے تبصرے کو جوابنے کا ٓپشن نہیںہے تو اسکو یہان جواب دے دیتا ہوں
        چیتا لگا اے شیرا 😀

  21. hijabeshab Said:

    عبداللہ ، لکھا ہے ناں کہ جذباتی مت ہوا کریں ۔۔۔ میں نے پرانی پوسٹ کے حوالے سے کیا لکھا اگر آنکھیں کھول کے پڑھا ہوتا تو یہ جواب نہ ہوتا آپ کا ۔۔۔ پوسٹ میں نے لکھی تھی میرے پڑوس کے حوالے سے تھی مجھے نہیں تو آپ کو یاد ہوگی کیا ۔۔۔ باقی جو کچھ آپ نے لکھا اس کا جواب دینا وقت ضائع کرنا ہوگا ۔۔ آپ کیا ہیں مجھے یہ جاننے کی کوئی خواہش نہیں ۔۔
    ایک بات بھول گئی تھی اپڈیٹ کرنا پڑا تبصرہ ۔۔۔ کسی خاتون کو نیچا دکھانے پر آپ کو بہت دکھ ہے ۔۔۔ مجھے بھی اب یقین ہے کہ آپ عورت ہیں اس لیئے ہمت کریں اورعورت کے نام سے عورت کا ساتھ دیں ۔۔

    اور پوسٹ تو مزاحیہ تھی ، باقی سمجھنے والے کی عقل کا فطور ہے تو میں کیا کروں ۔۔۔ آپ کا تبصرہ کتنا مزاحیہ تھا اندازہ ہے مجھے ۔۔

    • Abdullah Said:

      آپ فرماتی ہیں ،
      کسی خاتون کو نیچا دکھانے پر آپ کو بہت دکھ ہے ۔۔۔ مجھے بھی اب یقین ہے کہ آپ عورت ہیں اس لیئے ہمت کریں اورعورت کے نام سے عورت کا ساتھ دیں ۔۔
      مبارک ہو کہ آپ نے یہ مان لیا کہ یہ پوسٹ خاتون کو نیچا دکھانے کے لیئے لکھی گئی تھی،
      یہ ایک اور ثبوت ہے میرے آپ کے خاتون ہونے کے شک کا۔۔۔۔۔۔
      رہا میرا دکھ تو میرا دل تو ہر معصوم کو نیچا دکھانے پر دکھی ہوتا ہے اس میں مرد اور عورت کی کوئی تخصیص نہیں،ہاں یہ الگ بات ہے کہ مردوں کی حقیقی مظلومیت کے تذکرے یہاں کم ہی ہوتے ہیں ،
      مگر جب جب ہوئے اور میری نظر سے گذرے میں نے ہمیشہ اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ،
      میراپاکستان پر انہون نے ایک تصویر لگائی تھی جس میں ایک پنجابی دیہاتی کو گدھے پر سوار دکھایا گیا تھا اور کیپشن تھا
      گدھے پر گدھا سوار
      یہ ایک سادہ اور معصوم انسان کی توہین تھی اور اس پر میں نے بھرپور احتجاج کیا یہاں تک کہ انہیں کیپشن بدلنا پڑا!
      اتنا کافی ہے یا اور سناؤں؟؟؟؟؟؟؟؟
      🙂

      • Abdullah Said:

        اور ہاں ایک اور اہم بات کسی زیادتی کا شکار شخص کی حمایت میں بولنے کے لیئے اس کی صنف سے ہونا ضروری نہیں ہوتا صرف ایک حساس انسان ہونا ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔!
        اوراسی حساسیت کے تحت میں اوپر لکھی دعا کے لیئے معذرت چاہتا ہون میں صرف اور صرف آپکو یہ احساس دلانا چاہتا تھا ،کہ کسی کا مذاق اڑانا آسان ہوتا ہے،مگر جب یہ احساس ہو کہ مجھ پر بھی یہ بیت سکتی ہے،میری بیٹی یا بہن کے ساتھ بھی تو سوچ کےزاویئے بدل جاتے ہیں!!!
        مگر اے بسائے آرزو کہ خاک شد

  22. Zia Said:

    to Kiya main Acid kay Drum Ready Rakhoun 🙂 Kuch biznes he ho jai ga 🙂

  23. پوسٹ سے زیادہ مزے دار تو عبداللہ آنٹی کا شروع کیا ہوا پھڈا ہے۔ :))
    میرے خیال میں اس کے لیے پانی منہ میں رکھنے کے بجائے پینا زیادہ مفید ہوگا۔ کیونکہ پانی مناسب مقدار میں نہ پینے کی وجہ سے اسے پانی کی کمی ہو جاتی ہے جس کے باعث اس کا دماغ کام کرنا بند کر دیتا ہے اور پھر یہ جھاڑیوں میں سینگ پھنسا کر کھڑا ہو جاتا ہے۔ پانی میں تھوڑا گلوکوز اور نمک بھی ہو تو بہتر رہے گا۔

  24. عبداللہ آنٹی … ہا ہا ہا ہا ہا … بہت اعلیٰ جناب . مارکیٹ میں نیا پٹاخہ لائے ہیں آپ
    🙂 🙂 🙂 🙂

  25. بھٗی حضاب میں نے آپ سے کبھی بھی زبانی لڑائی نہیں کرنی۔
    آپ باتمیزی سے مخالف کی بیستی خراب کرتی ہو اور تہذیب بھی نہیں جانے دیتیں۔
    بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  26. عبد اوم کو عبداللہ نہ بنایا کرو یارو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ویسے بارا سنگھا کی بدہضمی تو جائز ہے بھئی، نمک حلالی تو کرنے دو بھئی اسے۔
    اس میں اُس کی خصوصیات بھی شامل ہیں جس کی دم سو سال بھی نالی میں رکھو تو وہ تیڑھی ہی رہیگی۔ یعنی کہ یہ ہائبرڈ بارا سنگھا یا ہائبرڈ بھئو بھئو ہے۔ 😉

    بارا سنگھے کو یقین ہے کہ حجاب بی بی وہ حجاب نہیں ہیں۔ یار بات سن، اب سب کو تجھ سے اور تمہاری پیرومرشدہ سے سرٹیفیکیٹ لینا پڑیگا کیا؟ ویسے تمہیں کم از کم ان سے ہی کوئی پانی لے لینا چاہیے دم کرواکر۔ 😀

    اوئے سعد تیزابی:: گلوکوز اور نمک کے بجائے زہر کیوں نہیں دیتے۔ خس کم جہاں پاک۔ :mrgreen:

  27. نوٹ :- ( یہ پانی منہ میں رکھنے والی بات ایک کتاب میں پڑھی باقی کارنامہ میرا ہے )

    واہ جی آپکا کارنامہ بےحد پسند آیا۔ مستقبل میں مزید کارناموں کا انتظار رہے گا۔

  28. Aroosa Khan Said:

    so racist 😦

  29. hijabeshab Said:

    عبداللہ ، میں نے آپ کو پہلے بھی کہا اب پھر کہتی ہوں اپنا لکھا تبصرہ لکھ کے یاد رکھا کریں اور دوسرے کا غور سے پڑھا کریں ، آپ نے لکھا سیارہ پر نام نہاد مرد عورت کو نیچا دکھانے کے لیئے تحریر پوسٹ کرتے رہتے ہیں ، میں نے آپ کی اس بات پر آپ کو یہ بات لکھی کہ آپ کو عورت کے نیچا دکھائے جانے پر دکھ ہے تو عورت کے نام سے عورت کا ساتھ دیں ۔۔
    آپ مجھے شوق سے نام نہاد مرد سمجھیں یا کچھ اور رہوں گی میں وہی جو میں ہوں ، آپ نے جو کچھ لکھا اور پوچھا کہ اور سناؤں تو سب کچھ فضول میں لکھا اس لیئے کہ آپ کو میرا تبصرہ سمجھ ہی نہیں آیا ۔۔ اس لیئے اپنی عقل پر ماتم کریں ۔۔
    اور آپ کی معذرت مجھے اب نہیں چاہیئے جو بات منہ سے یا زبان سے نکل جائے اس کی معافی میں نہیں دیا کرتی ۔۔۔ نہ آپ کی بد دعا سے مجھے کوئی احساس نہیں ہوا ۔۔ اس لیئے لکھنے سے پہلے سوچا کریں ، میں نے کبھی کسی سے بدتمیزی نہیں کی میرے بلاگ کی پوسٹ اور میرے تبصرے اس بات کے گواہ ہیں ، آپ سے بھی ہمیشہ ٹھیک طرح بات کی لیکن بلاوجہ مجھے کوئی کچھ کہے یہ میں برداشت نہیں کرتی ۔۔۔
    ایک اور لاسٹ بات ، اس کو میرا وضاحتی بیان مت سمجھیئے گا اس لیئے کہ مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ اب میرے بارے میں کیا لکھا جائے گا ۔۔۔ یہ پوسٹ پانی والی بات پڑھ کے میرے دماغ میں آئی ایک شرارت کے سوا کچھ نہیں تھی ، میں بھی اسی صنف سے ہوں جس پر یہ پوسٹ ہے اس طرح میں خود بھی بیوقوف ہوئی ، کیا فرق پڑا اگر میں نے سچ لکھ دیا مجھے تو کوئی فرق نہیں پڑا ۔۔۔ میں آئندہ کسی پوسٹ میں خود اپنا مذاق اڑا کے خود کو برا بھی لکھ سکتی ہوں ، مردوں کے لیئے بھی لکھ سکتی ہوں جو دل چاہے ۔۔۔ اس لیئے جذباتی بیانات کی ضرورت نہیں مجھے ۔۔
    اور ہاں میرا پاکستان نے جو بھی کیا ہو ، میں جو لکھتی ہوں وہ کسی قیمت پر نہیں بدلا کرتی اس لیئے بہت سوچ کے لکھتی ہوں ۔۔

    • Abdullah Said:

      یہ پوسٹ پانی والی بات پڑھ کے میرے دماغ میں آئی ایک شرارت کے سوا کچھ نہیں تھی ، میں بھی اسی صنف سے ہوں جس پر یہ پوسٹ ہے اس طرح میں خود بھی بیوقوف ہوئی ، کیا فرق پڑا اگر میں نے سچ لکھ دیا مجھے تو کوئی فرق نہیں پڑا ۔۔۔

      ہممم اسی لیئے کہا جاتا ہے کہ نادان دوست سے دانا دشمن بہتر ہوتا ہے!!!
      اب میں اور کچھ نہیں کہوں گا!
      🙂

  30. hijabeshab Said:

    ضیاء ، تیزاب کا اثر دور کیا جا سکتا ہے کس طرح یہ جواب پھر کبھی سہی ۔۔۔

    سعد ، منہ میں پانی نہیں کُلّی کرنا بہتر ۔۔۔۔

    یاسر ، بلاوجہ کوئی کچھ کہے وہ برداشت نہیں کیا جا سکتا اس لیئے بولنا پڑا ۔۔۔

    عروسہ ، بلاگ پر خوش آمدید ۔۔

    عادل شکریہ ۔۔

  31. hijabeshab Said:

    بارہ سنگھا کے نام سے ایک صاحب نے تبصرہ کیا ہے ان کی آئی ڈی کسی کو چاہیئے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

  32. میل کر دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آئی پی بھی آج میرے بلاگ پے بھی آیا ہے میچ کر کے چیک کرتا ہوں 😦

  33. @ حجاب!
    آپ نے دیکھا کہ کس طرح ایک عام اور روزمرّہ کے ماحول پر لکھے جانے والی تحریر کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. کس طرح سے اسے جنونی اور ذہنی طور پر غیر متوازن مردوں کے ساتھ بریکٹ کیا جا رہا ہے…یہ آنٹی گروپ کا ہی وطیرہ ہے. انہیں اپنے نظریات سے آگے کچھ نہیں دکھائی دیتا. اپنے نظریات کو ہی کائنات کی واحد اور سچی حقیقت سمجھتے ہوے اس طرح بحث کرتے ہیں کہ آپ نے پوسٹ لکھ کرکوئی بہت بڑا جرم کر دیا ہے.

  34. hijabeshab Said:

    عبداللہ جب کچھ کہنے کو نہ ہو تو یونہی مسکرا کے بات بدل دی جاتی ہے ، آپ کے قول و فعل میں تضاد ہے اس کا ثبوت آپ اکثر و بیشتر دیتے رہتے ہیں ۔۔ رہی بات نادان دوست کی تو مجھے نادان لوگ بڑے پیارے لگتے ہیں بھولے بھالے ۔۔۔ کم از کم بلاوجہ منہ سے آگ نہیں اُگلتے دانا دشمن کی طرح ۔۔۔۔۔

    ڈاکٹر جواد ، کسی کو کچھ دکھائی دیتا ہو یا نہیں مجھے اس سے غرض بھی نہیں ۔۔۔ میں وہ دیکھتی ہوں جو دیکھنا چاہوں ۔۔

    • Abdullah Said:

      کہنے کو تو بہت کچھ ہے مگر جب بات سامنے والے کے سرکے اوپر سے گزر رہی ہو، تو نہ تو بات کہنے کا کوئی فائدہ رہتا ہے نہ مزا۔۔۔۔۔۔۔!!!

  35. hijabeshab Said:

    بات کس کے سر سے گزر گئی ، کس نے میری اس پوسٹ کو اور میری اس بات کو کہ میں بھی بیوقوف بنی تو کیا فرق پڑا سے کیا اخذ کیا ۔۔۔ اس کا مجھے بھی اندازہ ہو چکا ۔۔۔ اس لیئے آپ یہ سوچ کر خوش رہیں کہ بات سر سے گزر گئی ۔۔۔ جب بات بن نہ پڑے تو ایسے ہی بہانے بنائے جاتے ہیں کہ مزہ نہیں آ رہا ۔۔۔ مجھے بھی بلاوجہ بحث کا شوق نہیں اس لیئے بات ختم ۔۔

    • جعفر Said:

      جب لوگ لاجواب ہوجاتے ہیں
      تو آپ جیسی باتیں ہی کرتے ہیں
      اب جواب نہیں ہے تو کہہ رہی ہیں کہ
      بات ختم۔۔
      بری بات

  36. گدھے پہ گدھے نہیں بیٹھا کرتے البتہ اجکل کچھ نئے ماڈل کے گدھے نظر اتے ہیں جو دولتیاں بھی جھاڑتے ہیں اور موقع ملے تو سینگ بھی مارتے ہیں۔

    انکا بس چلے تو دنیا کے ہر ٹاپک کو کینچھ تان کر اپنے مخصوص لغویات پہ لے آتے ہیں اور یوں اصل موضوع گم ہوجاتا ہے۔ اور یہی انکا ایجیڈا ہے ۔ اور یہ اس وقت تک جاری رکھنے کی کوشش کرتے ہیں جب تک انکی اس میں ہاٹھ نہ ڈالا جائے جو انکے پاس ہے نہیں ۔یعنی عزت کو بیست (بے عزت) نہ کیا جائے اور یہ عموما بےعزت ہوتے رہتے ہیں۔ اپنے اپ کو عالمہ ابن علامہ سمجھتے ہیں۔

    پنجابی کی ایک ضراب الممثل ہے۔ ” شاہنیاں دی دعاواں نال زی وینداراں دے کٹے نہیں مردے” یعنی سید زادوں کی بددعاؤں سے کسانوں کے کٹے (چھوٹے) بھینسے نہیں مرا کرتے” اس لئیے آپ بے وقوفوں کی بددعاؤں کو سر سے جھٹک دیں۔

    البتہ آپکی تحریر لاجواب ہے ۔ کاش منہ کے ساتھ ساتھ کچھ لوگوں کو کی بورڈ کے درست استعمال کے لئیے بھی کوئی پانی جیسا کوئی ٹوٹکہ ہوتا۔

  37. حجاب۔۔۔ آپ عبداللہ کو اہمیت کیوں دے رہی ہیں۔۔۔ یہ آنٹی اس قابل نہیں کہ اس سے بحث کی جائے۔۔۔ چھڈیں پرا۔۔۔ اور اپنی تحریر کو انجوائے کریں۔۔۔

  38. hijabeshab Said:

    جعفر ، عقل پہ ماتم ہو جائے تو یہ لکھ کر کہ بات سر سے گزر گئی حساب برابر کرلیا عبداللہ باجی نے ۔۔۔ میرا تبصرہ کیا تھا جواب کیا ملا ۔۔۔ جب ایسی صورتِ حال ہو تو بات ختم کرکے اگلی جنگ کے لیئے تازہ دم ہونے کا موقع ملنا چاہیئے ناں 😛

    جاوید گوندل صاحب ، کی بورڈ پر ہاتھوں سے ٹائپ کیا جاتا ہے اس لیئے پہلے ہاتھ کے لیئے ٹوٹکا 🙂

    عمران ، اہمیت نہیں جواب دے رہی تھی وہ بھی بلاوجہ کی گئی بات کا ۔۔۔

  39. Abdullah Said:

    I am realy enjoying the situation
    🙂

  40. میرے خیال میں اتنے لوگوں کے تبصروں کے بعد ہمیں بولنے کی ضرورت نہیں رہی۔ ویسے بھی امی کہتی ہیں کہ اچھے بچے زیادہ نہیں بولتے۔

  41. hijabeshab Said:

    عبداللہ ، انتظار فرمائیے اور انجوائے کرواتی ہوں ۔۔ عبداللہ باجی کی پوسٹ کرکے

    • بہت اعلیٰ …آپ میں تو اب جلالی رنگ نمایاں ہوگیا ہے جو کہ آنٹی عبداللہ جیسوں پر پوسٹ لکھنے کے لئے ضروری ہوتا ہے .خیال بہت اچھا ہے . اب بارہ سنگھا پر لوگ کب تک لکھیں گے؟ کوئی نئی بات آنی چاہیے…جیسے آپکا آئیڈیا باجی عبداللہ والا …. لیکن باجی لفظ کچھ معصوم سا ہے آنٹی بلکہ خالہ عبداللہ مناسب رہے گا. خالہ میں خرانٹ ہونے کا تاثر کھل کر سامنے آتا ہے. اب تو مجھے یقین ہونے لگا ہے کہ آنٹی عبداللہ جان بوجھ کر لوگوں کو اشتعال دلاتی ہیں تاکہ لوگ ان پر پوسٹ لکھیں اور انکی مشہوری ہو… بے عزتی کا ڈر توہے نہیں کہ آنٹی آگ لگانا بند کر دیں. تو ضرور لکھیے تاکہ مظلومین کے کلیجے میں ٹھنڈ پڑے….لیکن اس غلط فہمی میں نہیں رہے گا کہ آنٹی عبداللہ شرمندہ ہو کر پیچھے ہٹ جائیں گی .وہ مزید جوش و خروش کے ساتھ ذلیل ہونے کسی اور بلاگ پر یہی کچھ کرتی نظر آئیں گی…

  42. hijabeshab Said:

    ڈاکٹر جواد ، جلالی رنگ بلکل نہیں آیا مجھ میں ۔۔۔ مجھے عادت نہیں ایسی پوسٹ لکھنے کی ، یہ پوسٹ شرارت تھی جس کو کچھ اور سمجھ لیا گیا ۔۔ دوسری پوسٹ صرف عبداللہ کے تبصروں کی وجہ سے کروں گی اور بس ۔۔

  43. erp444 Said:

    Zabardast…

  44. فیصل Said:

    I haven’t read all the comments but I would suggest you to get over it and ignore. That’s the best treatment few people deserve 🙂
    Don’t waste your energies on responding to them or on your new blog post. You will see how effective this approach is.
    Keep writing positively, as you always do.
    salams.

  45. خوب کیا اچھا لکھا ہے

  46. hijabeshab Said:

    erp444 شکریہ اور بلاگ پر خوش آمدید ۔۔۔

    فیصل ، بلاگ پر خوش آمدید ۔۔۔ آپ کا مشورہ اچھا لگا عمل کروں گی انشاء اللہ 🙂

    خرم شکریہ ۔۔

  47. Shabih Fatima Pakistani Said:

    Wah Wah buhat khoob 🙂


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: