دوست بنانا ، کتنا آسان ، کتنا مشکل ؟؟؟؟؟؟؟

آپ ایسے کئی افراد کو جانتے ہوں گے جن کے لیئے اجنبی لوگوں میں گُھل مل جانا کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا ۔ دوسری جانب ایسے لوگوں کی بھی ایک بہت بڑی تعداد ہے جن کے لیئے کسی بھی تقریب میں خود کو آسانی سے ایڈجسٹ کرنا مشکل ہوتا ہے ۔وہ کسی ناواقف کار سے گفتگو کرنے کی بجائے خاموش رہنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔اسی طرح آپ کی شخصیت کے حوالے سے کچھ سوال بھی، یہ جاننے کے لیئے کہ آپ کا شمار کس قسم کے افراد میں ہوتا ہے اُس کے لیئے یہ سوالنامہ تیار کیا گیا ہے۔
ایک سوال کے تین جوابات دیئے گئے ہیں ۔ان میں سے جو بھی جواب آپ کے خیال میں آپ کی شخصیت کے زیادہ قریب ہو اُس کو نوٹ کرتے جائیں اور بعد میں اسکور جمع کریں ۔

1۔ اگر آپ کسی نئے محلّے یا شہر میں شفٹ ہوتے ہیں اور آپ کے نئے پڑوسی آپ کو دعوت پر بلاتے ہیں ، کیا کریں گے ؟؟؟؟؟
1۔ فوراً دعوت قبول کر لیں گے ۔
2۔ کوئی بہانہ کر کے دو چار دن کے لیئے ٹال دیں گے تاکہ پڑوسیوں کو بھی جان لیں۔
3۔ سرے سے انکار کر دیں گے۔

2۔ اگر آپ کوئی شام خوبصورت اور پُر لطف انداز میں گزارنا چاہتے ہیں تو کیا کریں گے ؟
1۔ دروازہ بند کر لیں گے ، اور ہلکی موسیقی کے ساتھ پسندیدہ کتاب کا مطالعہ کریں گے۔
2۔ انتہائی قریبی دوست کے ساتھ شاندار سے ہوٹل میں‌ ڈنر کریں گے۔
3۔ گھر میں ہلّا گُلا کرنے کے لیئے کسی پارٹی کا انتظام کریں گے۔

3۔ آپ ریل، جہاز یا بس وغیرہ پر لمبا سفر کرتے ہیں ،ساتھ بیٹھے شخص سے اچھی گپ شپ رہتی ہے ، سفر کے اختتام پر آپ کا رویہ کیا ہوگا؟؟؟؟؟
1۔ دوبارہ ملاقات کا پروگرام طے کریں گے۔
2۔ اچھے طریقے سے خدا حافظ کہیں گے ۔
3۔ ایک دوسرے کا پتہ اور فون نمبر نوٹ کریں گے۔

4۔ اجنبی لوگوں سے ملتے وقت آپ کس قدر مشکوک رہتے ہیں ؟؟؟؟؟؟
1۔ ہمیشہ ۔
2۔ بعض اوقات۔
3۔ بہت ہی کم۔

5۔ آپ کسی ریسٹورنٹ میں جاتے ہیں جو لوگوں سے بھرا ہوتا ہے ، ان حالات میں آپ کا رد عمل کیا ہوگا ؟؟؟؟؟
1۔ کسی ایک شخص کے پاس جائیں گے اور اُس سے ٹیبل شیئر کرنے کی درخواست کریں گے؟
2۔ کسی اور ریسٹورنٹ میں جانے کو ترجیح دیں گے۔
3۔ کسی ٹیبل کے خالی ہونے کا انتظار کریں گے۔

6۔ کون سی ورزش آپ کی پہلی ترجیح ہوسکتی ہے؟؟؟؟
1۔ جوگنگ۔
2۔ ٹیبل ٹینس۔
3۔ گھر میں ہلکی پھلکی ورزش۔

7۔ اپنی شخصیت کے بارے میں آپ کا اپنا تجزیہ کیا ہے؟؟؟؟؟؟
1۔ مجلس پسند۔
2۔ منتخب افراد سے بات چیت کرتے ہیں۔
3۔ زیادہ تر لیئے دیئے ہی رہتے ہیں۔

8۔ آپ کسی نئے شہر کی سیر کو جانا چاہتے ہیں ، کس بات کو ترجیح دیں گے؟؟؟؟
1۔ نقشہ جیب میں رکھ کر شہر دیکھنے چل نکلیں گے۔
2۔ کسی دوست کو ساتھ چلنے پر راضی کریں گے۔
3۔ زیادہ لوگوں کے ہمراہ جانے کے لیئے محکمہ ٹور ازم سے رجوع کریں گے۔

9۔ آپ کو کسی ایسی فیملی کی طرف سے دعوت ملتی ہے جسے آپ زیادہ نہیں جانتے ، وہاں پہنچ کر آپ کیا کریں گے؟؟؟؟
1۔ اپنے میزبانوں کو تلاش کریں گے اور اُن سے براہِ راست ملاقات کریں‌ گے۔
2۔ اس فیملی کے قریب رہنے والے افراد میں شامل ہو جائیں گے۔
3۔ کسی ایسے شخص سے گفتگو کرنا شروع کر دیں‌ گے جو تنہا دکھائی دے ۔

10۔ آپ کے خیال میں تنہائی آپ پر کس انداز میں اثر کرتی ہے؟؟؟؟؟؟
1۔ کسی حد تک اداس ہوجاتے ہیں۔
2۔ اپنی سماجی اور فیملی ذمہ داریوں کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔
3۔ کسی دوست یا نئے ملنے والے کو تنہائی میں سوچ کر اُس کو جاننے اور پرکھنے کا بہترین موقع سمجھتے ہیں تنہائی کو۔

اسکور کرنے کا طریقہ۔
تمام طاق سوالات کے جزو۔1۔ کے نمبر(5 ) ہیں ، جبکہ جزو ۔2۔ کے (3) اور جزو ۔3۔کا صرف (1 ) نمبر ہے۔
تمام جفت سوالات کے جزو۔1۔ کا (1) جزو ۔2۔ کا ( 3) جبکہ جزو ۔3۔ کے (5) نمبر ہیں۔
اب آپ اپنی شخصیت کا جائزہ لیتے ہوئے جو سوال آپ کو اپنی شخصیت کے زیادہ قریب لگیں یہاں لکھتے جائیں صرف اسکور نمبر کافی نہیں ہوگا وہ جواب بھی اوپر سے کاپی کرکے نمبر کے ساتھ یہاں لکھیں اور پھر اسکور کے نمبر ٹوٹل کر کے لکھیں ۔
جواب ملنے پر اسکور کے رزلٹ کے مطابق آپ کا جو شخصی خاکہ بنے گا وہ یہاں لکھا جائے گا ، تو اسٹارٹ کریں ایمانداری کے ساتھ 🙂

اپنے اسکور کے مطابق اپنا رزلٹ دیکھیں۔

40 سے زیادہ جن کے اسکور ہیں وہ۔۔۔۔۔۔
آپ کے لیئے نئے اور اجنبی لوگوں سے ملنا جلنا اُن سے باتیں کرنا ایک دلچسپ اور تفریحی مشغلہ ہے۔آپ ایک گھلنے ملنے والے آدمی ہیں اور آپ کو اس سلسلے میں عموماً کوئی مشکل بھی پیش نہیں آتی، اور یہ ممکن ہے کہ آپ دوسروں کے لیئے بھی آسان سے آدمی ہوں لیکن آپ خود سے یہ ضرور پوچھیں کہ آخری مرتبہ جن لوگوں کو آپ نے دوست بنایا تھا ان میں‌ سے کتنے لوگوں سے آپ کی دوستی اب تک قائم ہے؟؟؟؟

25 سے 39 اسکور والے ۔۔۔۔
آپ کا شمار یقیناً ایسے افراد میں ہوتا ہے جو پہلی ملاقات میں دوست بنانے سے ہچکچاتے ہیں اور عموماً دوسروں کے بارے میں تھوڑا بہت جان کر ہی دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں ۔آپ کو اس لحاظ سے ایک محتاط فرد قرار دیا جاسکتا ہے ۔تا ہم یہ ممکن ہے کہ ایک مرتبہ جو آپکا دوست بن جائے وہ عمر بھر آپکو یاد رکھے۔

25 سے کم اسکور والے ۔۔۔۔۔۔۔
کیا خیال ہے ؟؟؟؟؟ آپ کا شمار ایسے لوگوں میں نہیں ہوتا جو دوسروں پر اعتماد اور بھروسہ کم ہی کرتے ہیں ؟؟؟؟ ممکن ہے دوستی یا عام لائف کے حوالے سے کوئی تلخ واقعہ یا نا خوشگوار یاد آپ کے ماضی کا حصّہ بن چکی ہو۔آپ کو کم از کم اپنے بارے میں سوچنا تو چاہیئے کہ آخر کب تک آپ صرف اپنی ذات پر بھروسہ کرتے رہیں گے ۔آپ کو دوسروں پر بھی اعتماد کی عادت اپنانی چاہیئے ، یہ دنیا اتنی بھی خوفناک نہیں جیسا کہ آپ سوچ رہے ہیں۔آپ کو دوست بنانے والا بھی تمام عمر آپ کو نہیں بھول سکتا، آپکا مثبت پوائنٹ بس یہی ایک ہے۔

Advertisements

47 تبصرے »

  1. اتنا مشکل حساب میرے رجسٹروں سے اوور فلو ہو گیا

  2. hijabeshab Said:

    مشکل تو نہیں ہے ڈفر ، چلیں آپ ایسا کریں جواب پیسٹ کردیں میں نمبر کا حساب لگا دوں گی ۔۔ آپ نے پہلا تبصرہ کیا اس لیئے آپ کا حساب فری 🙂

  3. دو تین مزید ایسے سوالنامے تیار کئے تو آپ گنجی ضرور ہو جاو گی۔
    ۱۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۳
    ۲۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲
    ۳۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲
    ۴۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۳
    ۵۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲اگر حجاب کا ریسٹورنٹ ہے تو انتظار کیا جاسکتا ہے
    ۶۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۱
    ۷۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲
    ۸۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۱
    ۹۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۳
    ۱۰۔۔۔۔۔۔۔۔۲
    حساب خود کیا جائے۔

  4. عثمان Said:

    مجھے سکور تو نہیں .. تارے نظر آرہے ہیں۔ 😦
    اس پوسٹ کو سمجھانے کے لئے ایک اور پوسٹ لگائیں۔ 😛

  5. عثمان Said:

    اور دوست بنانا اتنا مشکل نہیں جتنی مشکل یہ پوسٹ ہے۔ 😛

  6. مشکل ہے۔ اتنے سوالات کا امتحان دینے اور انکا حساب رکھنے سے تو بہتر ہے ہر اجنبی سے جھپی ڈال کر مل لیا جائے۔

    اعتماد کرنا بہت اچھی چیز ہے ۔مگر اجنبیوں پہ اعتماد نہ کرنا اس سے بھی اچھی چیز ہے

  7. جعفر Said:

    میں ذرا مصروف ہوں
    تو ذرا میرا ھساب کتاب بھ کردیں

    1
    2
    2
    3
    2
    3
    2
    1
    3
    1

  8. بے حساب مشکل ہے یہ حساب تو۔۔۔

  9. حجاب، اردو حساب سے تھوڑی کمزوری کے باعث "طاق اور جفت” میں کنفیوز ہو گیا ہوں۔۔۔ شاید طاق Even کو اور جفت Odd کو کہتے ہیں۔۔۔ اگر یہی حساب ہے تو میرے 30 نمبر اپنے پاس محفوظ کر لیں۔۔۔

  10. بہت خوب …لگتا ہے نفسیات میں آپکو خاصی دلچسپی ہے ..مجھے گھبراہٹ ہوتی ہے اس قسم کے سوالات سے کیونکہ یہ سوالات آپکو وہ جواب دیتے ہیں جو آپ سننا نہیں چاہتے .
    میرے کل نمبر ٣٢ ہیں تو اب بتائے کیا کہتی ہے نفسیات بیچ اس مسئلے کے …..

  11. السلام علیکم حجاب۔
    کیسی ہیں آپ؟ مزے کا ٹاپک ہے۔ مجھے بھی اشتیاق ہوا کہ جوابات کا تجزیہ کیا کہے گا۔ جوابات لکھ رہی ہوں۔ اور حساب بھی۔ اپنی طرف سے ٹھیک حساب کتاب کیا ہے لیکن غلطی بھی ہو سکتی ہے کیونکہ ذہن پر ایک اور کام بھی سوار ہے۔

    1۔ اگر آپ کسی نئے محلّے یا شہر میں شفٹ ہوتے ہیں اور آپ کے نئے پڑوسی آپ کو دعوت پر بلاتے ہیں ، کیا کریں گے ؟؟؟؟؟
    1۔ فوراً دعوت قبول کر لیں گے ۔ (ہاں جا کر وہ لوگ بور لگے تو آئندہ کے لئے ناں پکی)

    2۔ اگر آپ کوئی شام خوبصورت اور پُر لطف انداز میں گزارنا چاہتے ہیں تو کیا کریں گے ؟
    1۔ دروازہ بند کر لیں گے ، اور ہلکی موسیقی کے ساتھ پسندیدہ کتاب کا مطالعہ کریں گے۔
    2۔ انتہائی قریبی دوست کے ساتھ شاندار سے ہوٹل میں‌ ڈنر کریں گے۔ (دونوں میرے لئے ایکوئلی اہم ہیں۔ سو دونوں آپشنز کے ساتھ سکورنگ کر لیتی ہوں الگ الگ)

    3۔ آپ ریل، جہاز یا بس وغیرہ پر لمبا سفر کرتے ہیں ،ساتھ بیٹھے شخص سے اچھی گپ شپ رہتی ہے ، سفر کے اختتام پر آپ کا رویہ کیا ہوگا؟؟؟؟؟

    3۔ ایک دوسرے کا پتہ اور فون نمبر نوٹ کریں گے۔ (ایسا میرے ساتھ اکثر ہپوا ہے لیکن میں دوبارہ رابطہ کرنے کے معاملے میں مایوسی کی حد تک سُست ہوں)۔

    4۔ اجنبی لوگوں سے ملتے وقت آپ کس قدر مشکوک رہتے ہیں ؟؟؟؟؟؟

    3۔ بہت ہی کم۔

    5۔ آپ کسی ریسٹورنٹ میں جاتے ہیں جو لوگوں سے بھرا ہوتا ہے ، ان حالات میں آپ کا رد عمل کیا ہوگا ؟؟؟؟؟

    2۔ کسی اور ریسٹورنٹ میں جانے کو ترجیح دیں گے۔

    6۔ کون سی ورزش آپ کی پہلی ترجیح ہوسکتی ہے؟؟؟؟

    3۔ گھر میں ہلکی پھلکی ورزش۔

    7۔ اپنی شخصیت کے بارے میں آپ کا اپنا تجزیہ کیا ہے؟؟؟؟؟؟

    2۔ منتخب افراد سے بات چیت کرتے ہیں۔

    8۔ آپ کسی نئے شہر کی سیر کو جانا چاہتے ہیں ، کس بات کو ترجیح دیں گے؟؟؟
    2۔ کسی دوست کو ساتھ چلنے پر راضی کریں گے۔ (دوست سے زیادہ گھر والوں کو راضی کروں گی ساتھ جانے پر:) )

    9۔ آپ کو کسی ایسی فیملی کی طرف سے دعوت ملتی ہے جسے آپ زیادہ نہیں جانتے ، وہاں پہنچ کر آپ کیا کریں گے؟؟؟؟
    1۔ اپنے میزبانوں کو تلاش کریں گے اور اُن سے براہِ راست ملاقات کریں‌ گے۔ (ملاقات کرنے کے بعد کسی سے بھی گپ شپ شروع کر دوں گی کہ میزبان تو بہت مصروف ہوں گے۔)

    10۔ آپ کے خیال میں تنہائی آپ پر کس انداز میں اثر کرتی ہے؟؟؟؟؟؟
    2۔ اپنی سماجی اور فیملی ذمہ داریوں کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔
    (ویسے سماجی اور فیملی ذمہ داریوں کی بجائے میوزک، پڑھنے یا سونے کا آپشن ہوتا تو میں وہ چنتی۔)

    سوال نمبر دو کے دونوں آپشنز کے ساتھ ٹوٹل سکور بالترتیب 38 اور 36 بنتا ہے۔
    تجزیہ اچھا ہوا تو لکھ دیجئے گا۔ برا ہوا تو نہ لکھیں میں خود ہی اندازہ کر لوں گی اپنے بور پونے کی حد کا۔ 😀

  12. جوابات حاضر ہيں ۔ نمبر آپ خود جمع کر ليجئے

    سوال 1 کا جواب ۔ 1۔ فوراً دعوت قبول کر لیں گے ۔ اور جب جائيں گے تو اچھا سا کيک يا کوئی تحفہ لے کر جائيں گے

    سوال 2 کا جواب ۔ 3۔ گھر سے باہر پکنک منائيں گے ۔ اگر ساتھی اس پر تيار نہ ہوں گھر میں پکنک پارٹی کا انتظام کریں گے اپنے باغيچے ميں

    سوال 3 کا جواب ۔ 2۔ اچھے طریقے سے خدا حافظ کہیں گے

    سوال 4 کا جواب ۔ 3۔ بہت ہی کم

    سوال5 کا جواب ۔ 3۔ کسی ٹیبل کے خالی ہونے کا انتظار کریں گے

    سوال 6 کا جواب ۔ 2۔ ٹیبل ٹینس جوانی ميں تھی ۔ اب 3۔ گھر میں ہلکی پھلکی ورزش ۔ [جوگنگ ورزش نہيں ہوتی فٹيگ ہوتی ہے]

    سوال 7 کا جواب ۔ 2۔ منتخب افراد سے بات چیت کرتے ہیں

    سوال 8 کا کوئی جواب موزوں نہيں ۔ خود چل پڑيں گے جب ضروت محسوس ہو گی کسی سے پوچھ ليں گے

    سوال 9 کا جواب ۔ 1۔ اپنے میزبانوں کو تلاش کریں گے اور اُن سے براہِ راست ملاقات کریں‌ گے

    سوال 10 کا کوئی جواب موزوں نہيں ۔ ميں کبھی تنہاء نہيں ہوا ۔ جب ميں اکيلا ہوتا ہوں کوئی نا کوئی کام يا کوئی اچھی تاريخی يا تحقيقی کتاب ميرے ساتھ ہوتی ہے اور ميں اس کام يا کتاب ميں گُم ۔ کام چاہے گھر کی کوئی ٹوٹی يا بجلی کا سوئچ ٹھيک کرنا ہو يا بدلنا ہو

    اگر ميں پاس ہو جاؤں تو بتا ديجئے گا تاکہ تھوڑی دير کيلئے سہی خوش تو ہو جاؤں ۔ ويسے اُميد پاس ہونے کی کم ہی ہے کہ ميں بندہ ہوں وکھری ٹَيپ کا

  13. یہ کیا ہے ۔۔۔۔۔ اچھا ہے علی حسن کیلئے کارآمد رہے گا وہ آکل جمع اور تفریق کے سوالات کر رہا ہے
    اور ہاں سوال نمبر ایک سے آخری سوال تک یہ نمبر میرے جوابات ہیں
    2
    3
    2
    3
    3
    1
    1
    1
    2
    2
    باقی خاکہ بنانے کے ضرورت نہیں ہے میں اپنی تصویر بھیج دیتا ہوں وہی چپکا دیجیے گا 🙂 🙂

  14. hijabeshab Said:

    مجھے پتہ تھا سب نے مجھ سے حساب کتاب کروانے کو لکھ دینا ہے 🙂

    یاسر ، ایسے بہت سے سوالنامے تیار ہیں میرے پاس ، آپ تیار رہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور گنجی نہیں نہیں 😦

    عثمان ، تارے دن میں کیسے نظر آنے لگے ، پوسٹ کے ہاتھ ہیں کیا 😛 کوئی مشکل پوسٹ نہیں آپ جواب پیسٹ کریں آپ کا بھی حساب کتاب میں کردوں گی ۔۔

    جاوید گوندل صاحب ، آپ بھی جواب پیسٹ کردیں ، میں ہوں ناں حساب کے لیئے 🙂

    جعفر ، ڈفر کا پیلا منہ دیکھ کے آفر کیا کردی سب ہی سستی کر گئے 😛

    احمد عرفان ، آپ کے لیئے بھی اوپر والی آفر 🙂

    عمران ، میں حساب ہمیشہ یاد کرتی رہی ہوں مجھ سے زیادہ مشکل لگتا ہے کیا آپ کو حساب 😛

    ڈاکٹر جواد ، 4 سال نفسیات پڑھی ، پھر امّاں نے کہا کہ مزید پاگل ہونے سے بہتر ہے کچھ اور پڑھ لو 😳 رزلٹ کے لیئے ذرا سا انتظار ۔۔۔۔۔

    وعلیکُم السّلام فرحت ، میں ٹھیک شکر کہ آپ اسی بہانے نظر آئیں ، بلاگ بھی لکھنا چھوڑا ہوا ہے آپ نے ۔۔۔ تجزیہ اچھا ہو یا برا رزلٹ سب کا آئے گا 🙂

    شکریہ اجمل انکل ، میں نمبر جمع کرلوں گی ۔۔

    ضیاء یہ وہ سوالنامہ ہے جو آپ کے خفیہ راز بتائے گا 😛

    یاسر ، 24 نمبر

    جعفر ، 30 نمبر

    اجمل انکل ، 30 نمبر

    ضیاء الحسن 30 نمبر

    • شکریہ حجاب۔ بلاگ لکھنے کی فرصت ہی نہیں ملتی اور کبھی موڈ نہیں ہوتا۔ مجھے لگتا ہے میں بہت بور ہو گئی ہوں۔
      ویسے دوست بنانے کے معاملے میں میں واقعی ایسی ہی ہوں جیسے آپکا تجزیہ بتا رہا ہے۔ جلدی دوستی نہیں ہوتی لیکن ہو جائے تو پکی اور اچھے والی دوستی ہو جاتی ہے۔ اور میں بہت خوش قسمت بھی ہوں کہ مجھے ہمیشہ بہت اچھے اور خیال رکھنے والے دوست ملتے ہیں۔ 🙂

      مزہ آیا آپکی دلچسپ پوسٹ کا حصہ بن کر۔

  15. پاسنگ مارکس کتنے ہیں؟ جو لوگ فیل ہو جائیں گے انکو سمندر میں تو نہیں پھینکوا دیا جائے گا؟ یا ایتھوپیا تو نہیں بھجوا دینگے؟ پہلے اِن خدشات کے تسلی بخش جواب لکھیں۔۔۔ ورنہ میرے ولوں نہ ای سمجھو۔۔۔ 😛

  16. میں ذرا محفل سے اس کے جواب چوری کر کے لانے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ نمبر اچھے مل سکیں۔ 🙂

  17. دس نمبری کون ہوگا؟

  18. میں جوابات تو لکھ دیتا اور آپکی خصوصی پیشکش سے فائدہ اُٹھاتا مگر اس سوالنامے میں بہت سے ایسے سوال ہیں۔ جن میں سے کسی ایک صورتحال سے مجھے کبھی واسطہ نہیں پڑا اسلئیے میں نے اس بارے ممکنہ طور پہ کبھی سوچا بھی نہیں اس بارے آپکے چنے سوالات کے تینوں ممکنہ جوابات سے میرا معاملہ اکثر مختلف رہا ہے۔

    اسلئیے بھی کسی ایک جواب کے چناؤ کرنے سے قاصر ہوں۔ اور اگر لازمی طور پہ کوئی ایک نمبر لکھوں تو وہ سچ نہیں ہوگا۔

  19. hijabeshab Said:

    نعیم ، میں مچھلی شوق سے کھاتی ہوں اس لیئے آپ کو سمندر میں نہیں پھینکوایا جائے گا ۔۔۔۔ ایتھوپیا کے لوگوں کی طرف سے بھی آپ کو قبول کرنے سے انکار ہے 😛 ہوگئی تسلّی اب جواب دیں بے فکر ہو کر 🙂

    محمد صابر 😆 میں نے پکا کام کیا ہے جائیں ذرا محفل پہ تلاش کریں میری یہ پوسٹ 😛

    یاسر دس نمبری کوئی ہوا اگر تو وہ انتہائی سڑیل بندہ یا بندی ہوگی 😛

    جاوید گوندل صاحب کوئی بات نہیں ، آپ سب کے بارے میں پڑھ کے انجوائے کریں ۔۔

    • میں اصل میں اس پوسٹ کے اُوپر آنے ، پھر اس کے چھپ جانے اور پھر چھپنے کے بعد اس میں لکھی ہوئی وجہ پڑھ کر آّپکی پوسٹ تک پہنچا تھا۔ لیکن مجھے رنگ میں بھنگ ڈالنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آئی۔
      🙂

  20. سلام تانیہ آپی
    ذرا میرا حساب بھی لگنا اور جو بھی حساب ہو مجھے میل کر دینا یہاں بتا کربھری محفل میں بدنام مت کرنا
    سوالوں کے جوابات
    1۔ اگر آپ کسی نئے محلّے یا شہر میں شفٹ ہوتے ہیں اور آپ کے نئے پڑوسی آپ کو دعوت پر بلاتے ہیں ، کیا کریں گے ؟؟؟؟؟
    جواب 2۔ کوئی بہانہ کر کے دو چار دن کے لیئے ٹال دیں گے تاکہ پڑوسیوں کو بھی جان لیں
    2۔ اگر آپ کوئی شام خوبصورت اور پُر لطف انداز میں گزارنا چاہتے ہیں تو کیا کریں گے ؟
    جواب 1۔ دروازہ بند کر لیں گے ، اور ہلکی موسیقی کے ساتھ پسندیدہ کتاب کا مطالعہ کریں گے۔
    3۔ آپ ریل، جہاز یا بس وغیرہ پر لمبا سفر کرتے ہیں ،ساتھ بیٹھے شخص سے اچھی گپ شپ رہتی ہے ، سفر کے اختتام پر آپ کا رویہ کیا ہوگا؟؟؟؟؟
    جواب 3۔ ایک دوسرے کا پتہ اور فون نمبر نوٹ کریں گے۔
    4۔ اجنبی لوگوں سے ملتے وقت آپ کس قدر مشکوک رہتے ہیں ؟؟؟؟؟؟
    جواب 2۔ بعض اوقات۔
    5۔ آپ کسی ریسٹورنٹ میں جاتے ہیں جو لوگوں سے بھرا ہوتا ہے ، ان حالات میں آپ کا رد عمل کیا ہوگا ؟؟؟؟؟
    جواب 2۔ کسی اور ریسٹورنٹ میں جانے کو ترجیح دیں گے۔
    6۔ کون سی ورزش آپ کی پہلی ترجیح ہوسکتی ہے؟؟؟؟
    جواب 1۔ جوگنگ۔
    7۔ اپنی شخصیت کے بارے میں آپ کا اپنا تجزیہ کیا ہے؟؟؟؟؟؟
    جواب 2۔ منتخب افراد سے بات چیت کرتے ہیں۔
    8۔ آپ کسی نئے شہر کی سیر کو جانا چاہتے ہیں ، کس بات کو ترجیح دیں گے؟؟؟؟
    جواب 1۔ نقشہ جیب میں رکھ کر شہر دیکھنے چل نکلیں گے۔
    9۔ آپ کو کسی ایسی فیملی کی طرف سے دعوت ملتی ہے جسے آپ زیادہ نہیں جانتے ، وہاں پہنچ کر آپ کیا کریں گے؟؟؟؟
    جواب 1۔ اپنے میزبانوں کو تلاش کریں گے اور اُن سے براہِ راست ملاقات کریں‌ گے۔
    10۔ آپ کے خیال میں تنہائی آپ پر کس انداز میں اثر کرتی ہے؟؟؟؟؟؟
    جواب 2۔ اپنی سماجی اور فیملی ذمہ داریوں کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں

  21. hijabeshab Said:

    پوسٹ ایڈیٹ کرکے جواب لکھ دیا ہے، اپنا اپنا رزلٹ دیکھ لیں 🙂

    ڈفر آپ کے 25 نمبر ہیں ۔۔

    وسیم آپ کے بھی 30 نمبر ۔۔

    میرا اسکور ہے 32 ۔۔۔

    اگر کسی کے نمبر غلط جمع ہوئے ہوں تو یہ اُس کا اپنا قصور ہے 😛

  22. hijabeshab Said:

    😆 😆 میں نے بہت بڑا کمال کیا ہے 😆 سب کے سوال کے نمبر جمع کر دیئے ہیں 😆 اب پھر جمع کروں 😳

    کردیا سب کا حساب کتاب ٹھیک 😛

  23. حجاب وہ سب تو ٹھیک ہے مگر رزلٹ کیا نکلا ….٣٢ نمبر کا کیا مطلب ہے ؟ کچھ اس پر بھی تو روشنی ڈالیے…

    • hijabeshab Said:

      آپ کا رزلٹ یہ ہے ۔۔

      25 سے 39 اسکور والے ۔۔۔۔
      آپ کا شمار یقیناً ایسے افراد میں ہوتا ہے جو پہلی ملاقات میں دوست بنانے سے ہچکچاتے ہیں اور عموماً دوسروں کے بارے میں تھوڑا بہت جان کر ہی دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں ۔آپ کو اس لحاظ سے ایک محتاط فرد قرار دیا جاسکتا ہے ۔تا ہم یہ ممکن ہے کہ ایک مرتبہ جو آپکا دوست بن جائے وہ عمر بھر آپکو یاد رکھے۔

      پوسٹ کے آخر میں رزلٹ لکھ دیا ہے ۔۔

      • نتیجہ اتنا برا نہیں نکلا جتنا میں سوچ رہا تھا اور باقی نمبروں کا کیا مطلب ہے ؟

      • میں نے تبصرہ کرنے میں جلدی کی…اچھا کیا جو پوسٹ کو اپ ڈیٹ کر دیا

  24. hijabeshab Said:

    مبارک ہو آپ پاس ہوگئے 🙂

  25. میرے رزلٹ کی حد تک آپ بلکل ٹھیک کہہ رہی ہیں۔
    بہت کم دوست ہیں۔۔ یعنی گنے چنے۔۔
    دوست بنانے کا دل ہی نہیں کرتا۔
    نیٓٹ کی دنیا کی دوستی اچھی ہے۔
    پنگے کم ہیں۔

  26. hijabeshab Said:

    آپ کا رزلٹ یہ ہے یاسر ، اسکور 24 تھا ۔۔۔
    25 سے کم اسکور والے ۔۔۔۔۔۔۔
    کیا خیال ہے ؟؟؟؟؟ آپ کا شمار ایسے لوگوں میں نہیں ہوتا جو دوسروں پر اعتماد اور بھروسہ کم ہی کرتے ہیں ؟؟؟؟ ممکن ہے دوستی یا عام لائف کے حوالے سے کوئی تلخ واقعہ یا نا خوشگوار یاد آپ کے ماضی کا حصّہ بن چکی ہو۔آپ کو کم از کم اپنے بارے میں سوچنا تو چاہیئے کہ آخر کب تک آپ صرف اپنی ذات پر بھروسہ کرتے رہیں گے ۔آپ کو دوسروں پر بھی اعتماد کی عادت اپنانی چاہیئے ، یہ دنیا اتنی بھی خوفناک نہیں جیسا کہ آپ سوچ رہے ہیں۔آپ کو دوست بنانے والا بھی تمام عمر آپ کو نہیں بھول سکتا، آپکا مثبت پوائنٹ بس یہی ایک ہے۔

  27. hijabeshab Said:

    شکریہ فرحت 🙂

    ڈفر ، اب تو حساب ٹھیک کردیا 😳

    • اوہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ تجزیہ جس کسی بھی بیناد پر کیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 100٪ نہیں مگر 95٪ درست ہے 🙂

    • ابھی بھی ٹھیک نہیں ہے
      اب شک مزید شدت اختیار کر گیا ہے

      • hijabeshab Said:

        ڈفر میں نے پہلے ہی لکھا تھا میرا حساب پولیو زدہ کمزور ہے ، اب آپ کے 22 نمبر 🙂

  28. یہ سوال جواب کے سلسلے ان حضرات کے لیے ہوتے ہیں جنکو اپنے بارے میں جانکاری نہ ہو، میں یہ سوچ رہا ہوں کہ جن حضرات کو اپنی نفسیات کا علم نہیں ہو گا وہ دوسرے لوگوں کو کیسے سمجھتے ہوں گے ۔۔ عجیب سی چیز ہے یہ تو ،،، ویسے مجھے اپنے بارے میں جاننے کے لیے ان سوالات کی بھی ضرورت نہ تھی لیکن دوسرے بھائیوں کے بارے میں جان کر اچھا لگا۔ مجھے بھی کچھ شوق ہے نفسیات کا اسی لیے میں بھی اکثر لوگوں سے سوالات پوچھتا رہتا ہوں ۔

  29. Shabih Fatima Pakistani Said:

    Nahi samajh aaya :S

  30. hijabeshab Said:

    انکل ٹام بلاگ پر خوش آمدید ۔۔ یہ سوالات صرف ایک تجزیہ ہے ورنہ سب کو اپنے بارے میں پتہ ہوتا ہے مگر دوسروں کو جاننے کی خواہش میں اس طرح کے سوالات لکھے جاتے ہیں ۔۔

    شبیہہ ۔۔ تم سگھڑ سوچیں سوچو اور دھواں دہی گوشت بنا کے تصویر پوسٹ کرو ۔۔ یہ سوال بعد میں سمجھنا 🙂

  31. پڑھ لکھ کر کسی میں سے جہالت اور بدتمیزی ختم ہوتی ہوئی دیکھی ہے کبھی ؟ یہ والا سوشل ٹیسٹ اچھا ہے پر میکاولین پرسونیلیٹی ٹیسٹ میں سو فیصد نمبر لے دکھائیں تو مانیں ۔
    http://www.salon.com/books/it/1999/09/13/machtest

  32. liaqat Said:

    this is the tesing. ye 1 testin hai.

  33. hijabeshab Said:

    صابر ، بہت خوب یعنی آپ نے تیزی سے سفر کیا تھا پوسٹ کے حوالے سے 🙂 لیکن میں نے تو پوسٹ کرنے سے پہلے ہی محفل والی پوسٹ غائب کروا دی تھی آپ نے کیسے دیکھی 😕

    لیاقت ، بلاگ پر خوش آمدید ۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: