تین دن ۔۔۔

بہت ساری کہانیاں اور فلمیں ایسی پڑھیں اور دیکھیں جس میں زندگی کے کچھ خاص دنوں کا ذکر ہوتا ہے جیسے ، وہ سات دن ۔۔ تیرہ دن یا ایسے ہی کچھ ۔۔۔ میری زندگی میں بھی ایسے ہی تین دن پہلی بار آئے جو ہمیشہ یاد رہیں گے ۔۔۔۔۔
30 مارچ کی رات ہاضمہ ذرا گڑبڑ اور بخار محسوس ہوا رات بے چینی میں جاگتے گزری ۔۔ 31 مارچ کی صبح رات بھر کی بے چینی قے کی صورت باہر آئی اور دن بھر بخار کے علاوہ سب ٹھیک ہی رہا ۔۔ رات کو بھائی کو کہا آفس سے واپسی پر ڈاکٹر سے میری دوا لے آنا بخار کی ۔۔ بھائی نے مجھے دوا لا کر دی میں نے ایک چپاتی کھائی اور دوا کھا لی ۔۔ 5 منٹ بعد بےچینی شروع ۔۔۔ کمرے سے نکل کے صحن میں آئی کے شائد قے ہوجائے ۔۔ پھر کمرے میں جا کے کارپٹ پہ بیٹھی اور دنیا اندھیر لگنے لگی بھائی نے بی۔ پی چیک کیا تو ایرر ۔۔۔۔۔۔ اُس کے بعد جو کچھ کھایا تھا وہیں کارپٹ کی نظر کردیا ، دوبارہ بی ۔ پی چیک پر 40/80 ۔۔۔ سُن رہی تھی سب کو دیکھنا مشکل تھا پتہ نہیں کیا کیا منہ میں ڈالا گیا یاد نہیں ۔۔ چھوٹے بھائی نے منہ کھول کے نمک ڈالا تو کڑواہٹ سے ذرا سا ہوش آیا بھائی نے کہا چلو اُٹھو ہاسپٹل ۔۔۔ میں نے کہا میں نہیں جا رہی مت لے جاؤ سونے دو ٹھیک ہو جاؤں گی ۔۔۔ مگر زبردستی کھڑا کیا گیا تو میری فرمائش ہوئی میری چپل دو دوسری والی ۔۔ گھر میں پہننے والی چپل میں کبھی باہر پہن کر نہیں جاتی ۔۔۔( بقول بھائی کے اس کو اُس حال میں بھی چپل یاد رہی ) دوسری فرمائش ایمبولینس پر نہیں جانا ۔۔۔۔
راستے بھر تھپڑ مار مار کے جگاتے رہے مجھے ۔۔۔ ہاسپٹل پہنچ کے چلنا مشکل ۔۔۔ وہیل چیئر پر اندر گئی
اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ سنائی دیتا رہا اور دھندلا سا نظر بھی آیا ۔۔۔
بقول ڈاکٹر گیسٹرو تشخیص ہوا اور ساتھ بی ۔ پی بڑھانے کے لیئے اقدامات کی گئیں جو 2 اپریل کی صبح نارمل ہوا ۔۔۔ ڈرپ نے ہاتھ زخمی کیئے اور دوسری طرف کمزوری نے بن پیئے لڑکھڑانے پر مجبور کیا 😛 ۔۔۔ 2 دن تو ہوش ٹھکانے نہیں تھے گھر والے جاگتے رہے تیسری رات مجھے نیند نہیں آئی تو جائزہ لیا کمرے کا کہ جہاں بیڈ ہے اس طرف بڑی بڑی 2 کھڑکیاں ہیں ۔۔۔۔ سوچا کہ کہیں کُھلی نہ رہ گئی ہوں اور کوئی ہاتھ اندر آئے تو ۔۔۔۔ اس کے بعد خیال آیا واش روم کا دروازہ کُھلا ہے کہیں چوہا نہ آتا ہو ۔۔۔۔۔۔ تیسرا خیال خوفناک کہانیوں کا آیا جس میں ہاسپٹل کے کسی خالی کمرے کا ذکر ہوتا ہے کسی اور مخلوق کا ۔۔۔ پھر سوچا یہ کیا سوچ رہی ہوں یہی حال رہا تو نیند مشکل ۔۔۔ جلدی جلدی درود شریف پڑھ کے سونے کی کوشش کی ۔۔۔
صبح دن کی روشنی میں کمرے دیوار پہ گرد کی ہلکی سی تہہ نظر آئی ۔۔۔ امّی سے کہا دیواریں صاف نہیں ہوتیں لگتا ہے ۔۔۔ امّی نے کہا ڈاکٹر صاحب سے کہہ کہ ٹھیکہ لے لو آ کے صاف کر جایا کرو 🙂
ڈاکٹرز اور میل نرس جو بھی آئے اُن سے اچھی بات ہوئی ۔۔ فی میل نرس مغرور حسینائیں بات نہیں کرتیں ۔۔۔ نیٹ کے متعلق بھی بات ہوئی مگر دھیان نہیں رہا کہ بلاگ کا پتہ ہی تھما آتی سب کو 🙂
اللہ کا شُکر ہے کہ اب میں ٹھیک ہوں اور کچھ دن میں ٹھیک ٹھاک ہو جاؤں گی انشاء اللہ ۔۔۔۔

Advertisements

27 تبصرے »

  1. Sufyan Khan Said:

    INSHALLAH aap bht juld bilkul theek ho jayein gi sister or apna bht khayal rakha karein, ALLAH HAFIZ

  2. ڈفر Said:

    صحت مبارک ہو جی
    اللہ آپکو جلدی سے فل بٹا فل بھلا چنگا کر دے
    فہیم کی بات کا ویسے کسی نے اعتبار نی کرا تھا
    اور اسی کا مذاق اڑانے لگ گئے تھے
    میر خیال تھا بندی جہاں مرضی ہو کاپی پیسٹ پہ پوسٹ کرنا نہیں بھولے گی
    😀

  3. حجاب۔۔۔ اللہ آپ کو اچھی صحت عطا فرمائے۔۔۔ آمین۔۔۔

  4. خدا آپ کو صحت دے۔‌آمین۔

  5. آپ کو تھپڑ کھانے پڑے جسکا سن کر افسوس ہوا۔
    لیکن بن پیئے لڑکھڑانے کا تجربہ مبارک ہو۔
    اللہ آپ کو صحت عطا فرمائے اور ہمیں پیاری پیاری تحاریر پڑھنے کو ملیں۔۔۔

  6. عثمان Said:

    اللہ بہتر کرے جی۔

  7. Shabih Fatima Pakiistani Said:

    Allah tumhy Sehat de 🙂

    wesy ab Hospital walon ka kiya haal hai 😛

    aur thaika kabse lerahi ho ? 😀

  8. Jafar Said:

    بیماری کی رووداد بھی یوں لکھی ہے کہ بندے کا بیمار ہونے کو دل کرنے لگے
    جلدی سی اچھی نہیں صھت مند ہوجاٗیں ، اچھی تو آپ پہلے ہی بہت ہیں۔
    آخری بات یہ کہ اپنا پکایا ہوا دوبارہ کبھی کھانے کی غلطی نہ کریں۔

  9. اللہ تعالی ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے، آمین

  10. اللہ صحت مبارک کرے ۔ يہ جان اللہ کی امانت ہے اور امانت کی حفاظت فرض ہے ۔ آپ کے خون کا دباؤ اتنا کم ہونے کا مطلب ہے کہ آپ کھانے سے پرہيز کرتی ہيں ۔ جتنا پٹرول گاڑی کو چاہيئے اس سے آدھا ڈالا جائے تو گاڑی راستہ ميں کھڑی ہو جاتی ہے ۔ درست کہ ٹينکی فُل نہ کريں مگر دو بٹا تين تو بھرا کريں

  11. اور ہاں ايسی صورت ميں ايک گلاس پانی ميں آدھی چھوٹی چمچی نمک اور تين چھوٹی چمچياں چينی ملا کر پلايا جاتا ہے

  12. اللہ تعالٰی آپ کو صحت کاملہ دے ۔آمین

    اتنے دن کی غیر حاضری سے ہمیں گڑ بڑ کا احساس ہور رہا تھا مگر یہ نہیں علم تھا کہ آپ اسقدر شدید بیمار ہوجائیں گی۔

    آخر کیا کھایا تھا؟۔ کس نے بنایا تھا؟ گھریلو تھا یا بازاری؟ خود تجربہ کیا تھا یا تجربہ کار کوئی اور تھا؟ جملہ تفضیلات کا انتظار رہے گا۔ 🙂

    خدا آپکو اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین۔

  13. الله سبحانه تعالیٰ آپکو صحت دے اور اسپتال سے دور رکھے …کھانے میں تازہ اور ہلکی غذا رکھیے بہت سارا پانی اور جوس کا استعمال کثرت سے کیجئے . انشاللہ جلد مکمل صحتیابی ہوگی .

  14. ھضاب کتنا مزاآیا ہو گا ۔۔۔ چھوٹی چھوٹی بیماری ک
    ے لیے ہسپتال جانا اچھا لگتا ہے ۔۔ تھوڑی سی تبدیلی محسوس ہوتی ہے ۔۔ بس اللہ پاک کسی بڑی بیماری سے بچاے ۔۔۔ ااب کیسی ہو اور کچھ نہیں تو دیوار ہی صاف کر لیتی ۔کسی اور کا بھلا ہو جاتا۔

  15. M. Shahzad Said:

    Slaam, Allah aapko sehat ata farmayee, lagta ha food poisoning ho gai thi aapko, khanay mein bohat ihtiyat kerin, freshly cooked hi khayen, unhygienic aur undercokked ya poor quality food se parhaiz karin, bazaari dishes kabi na khein…

  16. عتیق علی Said:

    الله تعالی آپ کو جلد از جلد صحتیاب فرمائیں. بلکه پهلے سےزیاده صحت اور تندرستی عطا فرمائیں تاکه آپ اپنی غیرحاضری کا ازاله کر سکیں.

  17. شگفتہ Said:

    السلام علیکم

    کیا حال حجاب ، یہ طبیعیت کیوں خراب کر لی بھئی ، آپ کے ٹیکسٹ میسج سے لگا کچھ گڑبڑ ہے پر یہاں تو کافی وڈی گڑبڑ ہے ، ساری باتیں چھوڑیں صرف آرام کریں اور بھائیوں سے خوب خدمتیں کروائیں 🙂

    میں سمجھی آپ کا کمپیوٹر ابھی تک ٹھیک نہیں ہوا پر آپ تو نئے افق تلاش کر رہی ہیں 🙂

  18. hijabeshab Said:

    بلاگ پر خوش آمدید چھوٹو سفیان اور شکریہ ۔۔ خیال تو رکھتی ہوں مگر بیماری کوئی راستہ نکال ہی لیتی ہے مجھ تک تک پہنچنے کا ۔۔

    شکریہ ڈفر ، دونوں ہاتھ ڈرپ کی نظر نہ ہوتے تو ضرور کاپی پیسٹ کر رہی ہوتی میں 🙂

    شکریہ عمران اور آمین ۔۔

    شکریہ وسیم بیگ اور آمین ۔۔

    یاسر خواہ مخواہ جاپانی تھپڑ بھی پہلی بار کھائے وہ بھی پیار بھرے ۔۔ آپ کی دعا پر آمین ۔۔

    شکریہ عثمان ۔۔

    شکریہ اور آمین شبیہہ ۔۔ ہاسپٹل سے آتے ہوئے اُس وقت کے میل نرس سے میں کہہ آئی تھی کہ آپ سب کو بہت تنگ کیا نخرے کیئے انہوں نے ہنس کے کہا کوئی بات نہیں ۔۔۔ مطلب ٹھیک ہیں ہاسپٹل والے 😛

    شکریہ جعفر ، اپنا پکایا ہوا اب آپ کو بھجواتی ہوں 🙂

    عامر شہزاد آمین ۔۔۔

    شکریہ اجمل انکل ، میں کھانے سے پرہیز تو بلکل نہیں کرتی جتنا کھانا کھا سکوں کھاتی ہوں مگر اُس دن مجھے خود سمجھ نہیں آیا کہ اچانک کیا ہوا ۔۔ نمک چینی والا پانی بھی پلایا تھا مگر شائد نمک کم ڈالا تھا ۔۔

    شکریہ اور آمین جاوید گوندل صاحب ، میں نے انڈے کے پکوڑے کھائے تھے گھر کے بنے ہوئے امّی نے بنایا تھا ، کھایا تو سب نے تھا مگر اثر مجھ پر ہوا ۔۔۔

    شکریہ اور آمین ڈاکٹر جواد ، پانی پی پی کے تو تھک گئی میں ، اور ہلکی غذا ہی کھا رہی ہوں ۔۔

    تانیہ ، مزہ تو بلکل نہیں آیا ہوش ٹھکانے لگ گئے ۔۔ اب ٹھیک ہوں بس ذرا سی کسر رہ گئی ہے مکمل ٹھیک ہونے میں ۔۔۔ اب چیک اپ کے لیئے جاؤں گی تو ڈاکٹر سے دیوار صاف کرنے کا ٹھیکہ لے لوں گی 🙂

    شکریہ شہزاد ، کھانے میں احتیاط تو بہت کرتی ہوں ، ڈاکٹر نے مجھ سے پوچھا تھا پراٹھا کھایا ہوگا ۔۔ میں نے کہا عید پر کھایا تھا ۔۔ میں تلی ہوئی یا بازار کی چیزیں پہلے ہی نہیں کھاتی ۔۔ زیادہ احتیاط بھی کبھی کبھی مہنگی پڑ جاتی ہے ۔۔

    شکریہ اور آمین عتیق علی ۔۔

    وعلیکُم السّلام شگفتہ ، بھائیوں نے واقعی بہت بہت خدمت کی ہے اللہ میرے بھائیوں کو سلامت رکھے آمین ۔۔ اور واقعی نیا اُفق تلاش کرتی اگر کچھ نظر آتا اُس وقت 😛

  19. بھئی آپ کمال لکھتی ہیں واقعی۔

  20. شکر ہے کہ اب ٹھیک ہو اور اپنی روداد لکھنے کے بھی قابل ہو گئی ہو۔

    کیا جعفر کی بات صحیح ہے کہ اپنا کھایا ہی مہنگا پڑ گیا ؟ اس سے تمہاری بنائی ڈشوں کی غذائیت مشکوک ہوتی نظر آ رہی ہے۔

    ویسے فشار خون اتنا کم ہو گیا ، کیا لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہو گیا تھا اور پاکستان کے ہارنے کے دن کا ہی انتخاب کیوں کیا آخر 🙂

    دلی خوشی ہوئی دوبارہ بلاگنگ کرتے دیکھ کر

  21. میں بلاگستان میں اعلان کرنے جا رہا ہوں کہ حجابِ شب کے بلاگ پر بتائی جانی والی تمام ڈشوں کی تراکیب کے خلاف احتجاج کیا جائے اور آئیندہ کیلئے اس بلاگ پر شئیر کی جانے والی تمام غذائی تراکیب کا مُکمل بائیکاٹ کیا جائے :ڈ

  22. اللہ آپکو پہلے سے بھی اچھی صحت عطا فرمائے اور آئیندہ ہمیشہ کیلئے ایسی تمام بیماریوں سے بچائے رکھے۔

  23. hijabeshab Said:

    شکریہ احمد آپ کو بیماری کی تفصیل میں بھی کمال نظر آیا 🙂

    محب ، اپنا بنایا ہوا کھانا کبھی مہنگا نہیں پڑتا اس لیئے کہ حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق تیار ہوتا ہے ۔۔ یہ بس یہ سمجھیں کہ ہونے والی بات ہوگئی ۔۔۔ اور کرکٹ سے مجھے کوئی دلچسپی ہے نہیں کہ اس کے لیئے میں بیمار ہو جاؤں 😛

    عادل آپ کی دعا پہ آمین ۔۔ اور احتجاج میں کون کون شامل ہوگا صرف آپ ؟؟ 😛

  24. اللہ تعالیٰ عافیت کا معاملہ کرے۔ انشاء اللہ گناہوں سے بیماری پاک کرتی ہے

  25. hijabeshab Said:

    شکریہ درویش خراسانی ۔۔

  26. ظفری Said:

    آپ کی بیماری کا علم ، آپ کے بلاگ پر آکر ہوا ۔ پڑھ کر افسوس ہوا مگر شکر ہے آپ صحت مند ہو رہیں ہیں ۔ اپنی صحت کا خیال رکھا کریں ۔ اجمل صاحب نے بہت اچھا مشورہ دیا ہے ۔ مستفید ہونے کی کوشش ضرور کجیئے گا ۔ اللہ آپ کو اپنی امان میں رکھے ۔ آمین

  27. hijabeshab Said:

    شکریہ ظفری 🙂


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: