گول گپّے ۔۔۔


اجزاء ۔
آٹا آدھا پاؤ ( سفید آٹا )
کارن فلور 3 کھانے کے چمچے
اُبلے ہوئے سفید چنے تھوڑے سے
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ
نمک حسبِ ضرورت
آئل فرائی کے لیئے حسبِ ضرورت
ترکیب ۔
آٹا اور کارن فلور چھان کر مکس کرکے سخت سا گوندھ لیں اور باریک روٹی بیل کر کسی ڈھکن سے چھوٹے چھوٹے گول ٹکڑے کاٹ لیں ۔۔ کڑاہی میں تیل خوب اچھی طرح گرم کریں اب 2 یا 3 ٹکڑے ڈال کے چمچے سے ٹکرے پر تیزی سے تیل ڈالیں تو وہ پھولے گا جب گولڈن براؤن ہو جائے تو نکال لیں اور کسی ٹرے میں پھیلا کے الگ الگ رکھتے جائیں تاکہ سخت ہوجائیں ۔۔۔ چنے میں چاٹ مصالحہ ملالیں اور گول گپّے میں تھوڑا سا سوراخ کرکے تھوڑے تھوڑے سے چنے گول گپّے میں ڈال دیں ۔۔
گول گپّے کا پانی بنانے کے لیئے اجزء ۔۔
املی تھوڑی سی بھگو کر مسل کر چھان لیں
کُٹی ہوئی سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچہ
کالی مرچ پسی ہوئی ایک چُٹکی
چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی سونٹھ حسبِ پسند یا آدھا سے ذرا کم چائے کا چمچہ ۔۔
نمک آدھا چائے کا چمچہ یا حسبِ پسند
ترکیب ۔
املی میں سارے مصالحے اور 2 گلاس نیم گرم پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اب گول گپّے کھائیں مزے سے ۔۔ ( میں نے براؤن آٹا استعمال کیا ہے اس لیئے گول گپّے ذرا ڈارک براؤن ہیں ویسے کافی دن بعد بنائے ذرا سی کسر رہ گئی مگر کھا کے مزہ آیا )

……………….

چکن بروسٹ

اجزاء۔
چکن لیگ اور بریسٹ کے درمیانی سائز کے ٹکڑے آدھا کلو ۔۔
انڈے 3 عدد
کارن فلور 4 کھانے کے چمچے
کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ
نمک آدھا چائے کا چمچہ یا حسبِ پسند
آئل فرائی کے لیئے
ترکیب۔
چکن کو صاف کرکے دھولیں اور آدھا کا آدھا نمک ڈال کر 20 منٹ تک اُبال لیں ، اب یخنی میں سے چکن نکال کر ٹھنڈا کرلیں ، انڈے میں کارن فلور ، نمک ، کالی مرچ ڈال کر پھینٹ لیں اب چکن کو انڈے کے آمیزے میں اچھی طرح ڈپ کر کے ہلکی آنچ پر سنہری مائل ہونے تک ڈیپ فرائی کرلیں ۔۔ فرنچ فرائز ، مایونیز اور ہری مرچ والی دہی کے ساتھ چکن بروسٹ کھائیں ۔۔

……………………

فِش بریانی ۔۔

اجزاء ۔
چاول 3 پاؤ ۔
ٹیونا فِش یا کوئی بھی بغیر کانٹے والی 3 پاؤ ( چھوٹے سائز کی بوٹیاں بنا لیں )
پیاز 4 عدد درمیانہ سائز
دہی ایک پاؤ
ٹماٹر 4 عدد
ہری مرچیں 6 سے 8
ادرک لہسن پاؤڈر یا پیسٹ ایک ایک چائے کا چمچہ
ہلدی آدھا چائے کا چمچہ
سرخ مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچہ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ
پسا ہوا مکس گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ
نمک ایک چائے کا چمچہ
خشک میتھی کے پتّے 2 کھانے کے چمچے
آئل آدھا پاؤ
ترکیب ۔
پیاز سنہری مائل فرائی کرکے اس میں سارے مصالحے (سوائے میتھی پتّے کے ) دہی ، ٹماٹر ، ہری مرچیں ڈال کر بھونیں یہاں تک کے ٹماٹر اور پیاز مکس ہو کے گل جائے اور آئل نظر آنے لگے ۔۔ اب فِش ڈال کر پلکے ہاتھ سے مکس کریں اور جب فِش کا پانی خشک ہوجائے آئل نظر آنے لگے تو اُتار لیں ۔۔
چاول کو 30 منٹ کے لیئے بھگو کر حسبِ ضرورت نمک ڈال کر اُبال لیں جب ایک کنّی رہ جائے تو نتھار لیں ۔۔ اب ایک تہہ چاول کی لگا کے اُس پر فِش قورمہ ڈالیں اور تھوڑا میتھی پتّہ ڈالیں اب دوسری تہہ لگائیں فِش ڈالیں اور باقی میتھی پتّے ڈال کر 10 منٹ کے لیئے توے پر رکھ کے دم کرنے کے لیئے رکھ دیں ، آنچ ہلکی رکھیں ۔۔ گرم گرم فِش بریانی رائتے کے ساتھ مزے کی لگتی ہے ۔۔ ( گھر کے مصالحے پسند نہیں ہوں تو شان یا نیشنل کا فِش مصالحہ استعمال کرلیں )

Advertisements

8 تبصرے »

  1. شکریہ، شکریہ اور شکریہ ۔ گانے کے بول بھی مختصر ہونے کے باوجود لاجواب ہیں ۔
    باقی دونوں آئیٹمز بھی ریڑھی والے سٹائل کا مزا دینگے کیا ؟

  2. M.Shahzad Said:

    Gool Gappay mzay k lagtay hein.
    I’ll try, thanks.

  3. Jafar Said:

    اتنی سنگدلی اچھی نہیں ہوتی
    توبہ کرلیں
    دکھی دلوں کی آہیں سیدھی عرش پر جاتی ہیں۔۔

  4. واؤ…..گول گپپے کا نام ہی سن کر ہی منہ میں پانی آجاتا ہے ..کراچی میں بہترین گول گپپے صدر میں ملتے ہیں . ضرور ٹرائی کیجئے گا.
    جدّہ میں چکن بروسٹ لوگوں کو بہت مرغوب ہے. اسکی وجہ یہاں کی ایک فاسٹ فوڈ کمپنی ہے جو "البیک” کے نام سے بروسٹ بناتی ہے ..کسی کا بھی اگر حج عمرے پر آنا ہو تو "البیک” کا بروسٹ ضرور ٹرائی کیجئے گا .بروسٹ کے ساتھ جب تک لہسن کا ساس نہ ہو تو مزہ نہیں آتا ..یہ ساس دہی سے پانی نکل کر اس میں ایک جوا لہسن کا پیس کر ملاتے ہیں اور پھینٹتے ہیں .پانی نکالنے کے لئے ایک پاؤ دہی کو ململ میں باندھ کر لٹکایا جاتا ہے .
    فش بریانی کے لئے اگر مچھلی کا fillet کا استعمال احتیاط سے کیا جاتے تو بیحد لذیذ بریانی بنتی ہے .تونا جلد بکھر جاتی ہے . مصیبت یہ ہے کہ تونا کے بڑے پیس نہیں ملتے .اسی لئے اس کو سینڈوچ میں استعمال کیا جاتا ہے .

  5. یہ سب دیکھ کر مجھے بھوک لگ گئی ہے نہت زبردست قسم کی:(

  6. hijabeshab Said:

    جاہل سنکی ریڑھی والا مزہ تو نہیں آئے گا اس لیئے کہ یہ چیزیں حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق بنائی گئی ہیں ۔۔

    شکریہ شہزاد ، آپ کہاں غائب تھے کافی عرصہ بعد نظر آئے ہیں ۔۔

    جعفر دُکھیارے آہوں سے گرمی میں کمرہ ٹھنڈا رہے گا فکر ناٹ ۔۔

    ڈاکٹر جواد ، صدر کے گول گپّے کھائے ہیں میں نے ۔۔۔ مجھے کوئی بھی ساس یا کیچپ پسند نہیں کبھی نہیں کھاتی ۔۔ یہاں ایک سپر اسٹور ہے وہاں ثابت ٹونا ملتی ہے اپنی پسند کے ٹکڑے بنا لیتی ہوں ۔۔۔ اللہ کرے مجھے حج یا عمرے کی سعادت نصیب ہو آمین !!! دعا میں یاد رکھئیے گا ۔۔۔

    ناعمہ ، تم بھی بناؤ جلدی سے اور کھالو یہ سب چیزیں 🙂

  7. M.Shahzad Said:

    ہممم….
    بس ذرا مصرو فیات …
    Your Goal Gappy provoked me to make some samosas today, just for an experiment and it was great, invited some friends and had great feast.
    Great work, keep it up.
    wa-slaam

  8. Crazy Prince Said:

    kia din yad karwa diay hen…………. 😦 sooooooooo sad


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: