ہیلپ پلیز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایسا پہلے بھی ہوتا تھا کبھی کبھی ۔۔۔۔۔ مگر گزرے ہوئے کچھ ماہ میں سونے ( گولڈ ) کی بڑھتی ہوئی قیمت کی طرح اس میں مسلسل اضافہ دیکھ کر سوچا ایسا کیوں ہے کوئی خاص وجہ ۔۔۔ کیا میں اتنی اہمیت کی حامل ہوگئی ہوں ۔۔۔ دل نے کہا “ حجاب “ کتنی خوش فہم ہو پہلے بھی ایسا ہوا ہے بھول گئی وجہ کیا ہوتی ہے ؟؟ پچھلی باتیں یاد نہیں رہتیں اس لیئے سوچا کیا پتہ اس بار واقعی سچ ہو مجھ پہ پیار آگیا ہو ۔۔۔ انسان بدل بھی سکتا ہے ۔۔۔ مگر نتیجہ حسبِ روایت رہا ۔۔۔۔
پچھلے کچھ ماہ سے بلاوجہ تعریف کرنے والے خوشامدی لوگوں سے کچھ زیادہ واسطہ پڑ رہا ہے ۔۔ ایسے لوگ جن کے منہ ہمیشہ ٹیڑھے ہی رہے ہوں وہ اچانک تعریف کے پُل بنا بنا کے مسمار کرکے پھر بناتے جائیں اور وجہ کوئی مقصد کوئی کام ہو تو 👿 کتنی بار کہا بھی کہ کوئی کام ہو تو یونہی بتا دیا کریں بلاوجہ مکھن لگا کے حیران مت کیا کریں کولیسٹرول نہ بڑھ جائے ۔۔۔ “ منہ پھٹ “ کا خطاب مل گیا مگر سنوائی نہیں ہوئی ۔۔۔۔
کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کو کوئی کام نہیں ہوتا مگر پھر بھی بلاوجہ تعریف کیئے جاتے ہیں ۔۔۔ سمجھ سے باہر ہے تکلیف کیا ہے ۔۔۔ ایک بار کہہ دو کافی ہے مگر نہیں جب تک مجھے غصّہ دلانے کا ثواب نہ ملے اُس وقت تک تو بولنا فرض بنتا ہے ورنہ گناہ ہوتا ہے ۔۔۔ اب صبر و ضبط کے بندھن ٹوٹ چکے ۔۔۔ کب تک برداشت ہوتا کھوپڑی گھوم ہی گئی اب کسی نے مکھن لگایا اس کی خیر نہیں ہوگی ۔۔۔ مگر اپنا حال برا ہے ۔۔۔ جب بھی بلاوجہ تعریف کے جملے یاد آئیں چہرے کا زاویہ بگڑ جاتا ہے ۔۔۔ تیوری پہ شکن پڑنے لگتی ہے ۔۔۔۔ کھری کھری سنانے کو دل چاہتا ہے ۔۔۔ جس طرح زیادہ کھانے سے بدہضمی ہوجاتی ہے مجھے بلاوجہ تعریف سن کے ہوگئی ہے ۔۔۔۔ میری برائی کریں پلیز تاکہ معاملہ ففٹی ففٹی ہوسکے 😦

Advertisements

56 تبصرے »

  1. بٹیا رانی کتنی "بری” ہیں۔ بھلا دیکھئے تو کتنی اچھی اچھی باتیں کہہ گئیں ایک ہی سانس میں۔ 🙂

  2. hijabeshab Said:

    سعود بھیّا ، مکھن لگا کے برائی نہیں کرنی ناں 😦

  3. بٹیا رانی آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے۔ ہم نے پہلے برائی کی ہے پھر مکھن پاشی کی ہے۔ 🙂

  4. hijabeshab Said:

    یہ غلط کیا ہے آپ نے تعریف نہیں کرنی تھی ۔۔ 🙄

  5. تعریف کب کی ہم نے بھلا۔ ہم نے تو محض مکھن پاشی کی ہے وہ بھی کافی دنوں سے پڑا ہوا تھا تو سوچا کہیں خراب ہی نہ ہو جائے۔ 🙂

  6. hijabeshab Said:

    اس کا مطلب آپ بھی اس پوسٹ کے لیئے فِٹ ہیں 😛

    • ہم ہی تو اس پر سب سے زیادہ فٹ اترتے ہیں بٹیا رانی۔ آپ کو وہ سارے قصے تو یاد ہی ہوں گے جب جب ہم نے آپ کی تعریف کر کے اپنے کام نکالے ہیں۔ یا با الفاظ دیگر، مکھن پاشی کر کے اپنا الو سیدھا کیا ہے۔ ہا ہا ہا ہا۔۔۔ 🙂

  7. یہ میں تو نہیں ہو سکتا کم سے کم ………. لیکن پھر بھی ایک ڈائیلاگ ———- دینا جو دے وہ لے لو 🙂

  8. hijabeshab Said:

    ضیاء سمجھ نہیں آئی 😕 ویسے ہی بدہضمی ہوئی وی ہے سمجھائیں اب 🙄

    ضیاء خالی جگہ خود پُر کردیں پلیز ۔۔۔

  9. مطلب کوئی اگر تعریف کر رہا ہے تو کچھ تو ایسی بات ہوگی جو تعریف کے لائق ہوگی ………. تو کرنے دیں آپکا کیا نقصان ——– بس آپ اسکو سئیریس نا لیں 🙂

  10. ڈفر Said:

    ہمیشہ ہی چؤلیں مارتے رہنے سے کا حاصل وصول بھی ہے یا نہیں؟

  11. hijabeshab Said:

    ضیاء تعریف کی وجہ پتہ چل جاتی ہے ہے ناں کچھ دن بعد تو پھر بھی کرنے دوں ؟؟؟

    ڈفر چؤلیں میں نہیں مارتی آپ کی طرح 😛

  12. hijabeshab Said:

    ڈفر آپ کی بات اب سمجھ آئی ہے اچھی طرح ۔۔ جو لوگ چؤلیں مارتے ہیں تعریف کے معاملے میں ۔۔ ان کے جو چھوٹے موٹے کام ہوں وہ تو میں کر دیتی ہوں ناں ۔۔۔ یعنی اُن کا فائدہ ہے ۔۔

  13. واہ واہ کیا زبردست تحریر ہے جی۔
    پیارے پیارے لوگوں کی تحاریر بھی پیاری ہوتی ہیں۔
    آپ کتنی اچھی ہوجی۔
    میری اماں کو غصہ جب آتا ہے تو وہ بہت بڑی گالی دیتی ہیں۔خوامخواہ پختونخواہی۔
    اووووووووو یہودیا!!!!!!۔

  14. Shabih Fatima Pakistani Said:

    :)Hijab tumhy pata hai …Tum buhat buri ho

  15. Shabih Fatima Pakistani Said:

    wesy pareshan na ho Hijab ,yai masla mere saath bhi hai ,ab tau mujhy aadat hogaee hai
    kuch Log tau apny kaam mujhsy meri Tareef kye bagher bhi nikalwalety hain 😦

  16. Jafar Said:

    ایک تو ہر وقت اوٹ پٹانگ پوسٹیں لکھتی رہتی ہیں
    فیس بک پر سستی شاعری کاپی پیسٹ کرتی رہتی ہیں
    سبزی کی بجاٗے ان کے چھلکوں کا سالن پکاتی رہتی ہیں
    یہ سب باتیں آپ کو ۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں

  17. آپ کا خیال ہی کہ دوسرے اس معاملے میں آپکو فالو کریں گے ۔ بڑا مشکل ہوا کرتا ہے برداشت کرنا جب اپنا کہا ہوا اپنے پے لوٹا کرتا ہے ۔

  18. یہ تب ہوتا ہے جب آدمی کے پاس پیسہ زیادہ آجاتا ہے .یا آپ کسی فائدہ پہنچانے والی پوزیشن میں آجاتے ہیں . آپ کی ارد گرد ایسے لوگوں کی بھیڑ لگ جاتی ہے جنہیں آپ دنیا کے سب سے عقل مند ، دیالو ، خوبصورت ، صائب الرائے وغیرہ وغیرہ لگنے لگتے ہیں . لہجوں میں شہد ٹپکنے لگتا ہے . مسکراہٹیں روغنی ہو جاتی ہیں . کمر میں بل پر جاتے ہیں ایسے میں آدمی بیوقوف نہ بنے تو اور کیا بنے . 🙂

  19. hijabeshab Said:

    ضیاء الحسن ، آپکے بلاگ کا چکر تو لگاتی رہتی ہوں بڑی مشکل باتیں کرتے ہیں آپ سب یعنی جعفر ، ڈفر اور آپ کی پوسٹس بار بار پڑھنی پڑتی ہے مجھے اور جب سمجھ آتی ہے تو تبصرہ سمجھ نہیں آتا 😳 کل بھی ڈفر کا تبصرہ 2 بار یہاں پہ سمجھا اور لکھ گئی ۔۔۔ بعد میں کمپیوٹر بند کرکے خیال آیا ڈفر نے برائی کی کوشش کی ہے 🙂

    یاسر خواہ مخواہ جاپانی ، دانت پیس کے تعریف لکھی ہے اگر تو ٹھیک ہے 8)

    شکریہ شبیہہ 🙂 بغیر تعریف کے کام نکلوالیں مجھ سے بھی تو یہ سب نہیں ہوگا ناں ۔۔۔ بڑا افسوس ہوتا ہے جب کام نکلوا کے لوگ پہچانتے بھی نہیں 😦

    جعفر ، خوش کردیا سچ مُچ 😆

    بدتمیز ۔۔۔ ہاں ذرا ذرا افاقہ ہوا ہے جعفر کی طرح سب لوگ برائی کرتے تو اب تک ہشاش بشاش ہوچکی ہوتی ۔۔

    جاہل سنکی مجھے اگر کوئی فالو کرے تو وہ تعریف نہیں کرے گا ۔۔۔ میں حق تعریف کی عادی ہوں چونچلے نہیں آتے مجھے ۔۔۔

    ڈاکٹر جواد ، بہت زیادہ پیسہ ، خوبصورتی کی ضرورت نہیں بھی ہوتی تھوڑے سے بھی یہ سب ہوسکتا ہے ۔۔۔ اور بیوقوف تو خیر نہیں بنتی میں بس یہ سمجھ لیں کہ ہمیشہ کہتی ہوں اب کوئی کام نہیں کروں گی پھر کردیتی ہوں کہ چلو چھوڑو کیا فرق پڑتا ہے ۔۔۔

  20. تھوڑی بہت یا کسی حد تک جائز توہین کرلیا کرلینے والوں کو بیلنس قائم رکھنے کیلئے تھوڑی بہت یا کسی حد تک جائز تعریف کرنی پڑا ہی کرتی ہے جی ۔ جو کسی کی بھی توہین نہیں کیا کرتے انہیں ہی صرف تعریف کرنے کی ضرورت نہیں پیش آئیا کرتی ۔
    اپنے آپ کو دوسروں کی توہین کرنے سے روک لیا کرنا بڑا ہی مشکل کام ہوا کرتا ہے جی ۔ دوسرے انسانوں کی توہین کرنا تو ہر کوئی صرف ایک معمولی سی شرط پہ سکھا دیا کرتا ہے ۔ وہ شرط بس یہ ہوتی ہے کہ توہین کرنا سکھانے والے کی توہین نہ تو خود سے کرنا اور نہ ہی کسی دوسرے کو کرنے دینا ۔

  21. لگتا ہے آجکل جو کھانا آپ کھا رہی ہيں معدے کے موافق نہيں ہے ۔ ہاضمہ دار چورن کھايئے ۔ يہ سارے دلرھر دور ہو جائيں گے
    تعريف اُس خدا کی جس نے آپ کو بنايا ۔ آپ کيا چيز ہيں جو کوئی تعريف کرے

  22. سونے کی قیمت کتنی ہی بڑھ جائے وہ پتھر ہی رہتا ہے۔ لوگوں کی دی ہوئی قیمت سے خود کو مت تولیں۔ اپنی قیمت خود لگائیں (: مطلب خود کو پہچانیں۔ جس نے اپنے آپ کو پہچان لیا اس نے اپنے رب کو پہچان لیا۔

  23. hijabeshab Said:

    جاہل سنکی 😕 😕 میں کیوں کروں کسی کی توہین ؟؟؟ آپ پتہ نہیں کون سی پٹیاں پڑھاتے ہیں مجھے سمجھ نہیں آتی 😳

    اجمل انکل تعریف کہاں برائی کرنی تھی 😦

    بلاگ پر خوش آمدید عامر شہزاد ۔۔ کوشش کروں گی کہ خود کو پہچان لوں اچھی طرح ۔۔۔

  24. ہم نے تو جی صرف حق تعریف کو توہین کی فارم میں ایکسپلین کیا تھا اور کسی بھی قسم کی پٹیاں پڑھانے کا کوئی ارادہ نہ تھا ۔

  25. hijabeshab Said:

    میں نے نہیں پڑھا کچھ میں کاہل ہوں 😛

  26. حجاب میں رہنے والے لوگ ہمیشہ اچھے ہی ہوتے ہیں۔۔۔ حجاب اچھی چیز ہے۔۔۔ حجاب کے کئی فائدے ہوتے ہیں۔۔۔ حجاب سے اچھی بری چیز ڈھکی رہتی ہے۔۔۔ حجاب میں ہمیشہ قیمتی اشیاء اور انسانوں کو رکھا جاتا ہے۔۔۔ حجاب عین اسلامی شے ہے۔۔۔
    اس طرح ڈھونڈنے کے باوجود حجاب میں کوئی خامی یا برائی نظر نہیں آئی۔۔۔
    برائی سے یاد آیا۔۔۔ آج کل آپ کیسی ہیں؟ اور کیا چل رہا ہے؟؟؟

  27. حِجاب تُمہاری بُرائیوں کو مُجھ سے بہتر کون جانے گا کیُونکہ خُود بھی ویسی ہی بُری ہُوں،،،،

  28. خاتون پہلے کہیں سے جا کے درست اردو سیکھ کر آئو، سنوائی کوئی لفظ نہیں ہوتا بلکہ ش سے شنوائی درست لفظ ہے۔ جب سے مفت بلاگنگ کی ویب سائٹیں آئی ہیں، جن لوگوں کو الف ب تک زبانی یاد نہیں وہ بھی مصنف بن بیٹھے ہیں۔
    اتنی کافی ہے، یا اور کروں؟

  29. hijabeshab Said:

    میں ٹھیک عمران ۔۔ حجاب یعنی نقاب کی تعریف اچھی کی آپ نے ۔۔۔

    برا کہنے کا شکریہ شاہدہ آپی ۔۔

    نعیم ۔۔ الف ، ب ابھی آپ کے لکھنے پہ دہرائی ہے ، اور چلے گا اتنا باقی پھر سہی 🙂

  30. Aniqa Naz Said:

    بعض تعریفیں حب علی میں نہیں بغض معاویہ میں بھی کی جاتی ہیں۔ ایسی تعریفعں سے ہشیار رہنا چاہئیے۔ یہ تعریفیں کرنے والے دوسرے لوگوں کو صرف استعمال کرتے ہیں

    • Bdtmz Said:

      I wonder, isn’t it the same s*** happening at ur blog all the time? Not a single post otherwise?

  31. جعفر Said:

    اور برائیاں سننی ہیں؟
    تو سنیے
    آپ جیسی تھکی ہوئی بلاگر سے جلنے والے یقینا تھکے ہونے کی آخری سٹیج پر ہوں گے
    وہی سٹیج جس میں پرانی فلموں میں ڈاکٹر مھمد علی کو کہا کرتے تھے کہ ہمیں افسوس ہے، اب کچھ نہیں ہوسکتا۔۔۔

  32. hijabeshab Said:

    سعود بھیّا آپ کا تبصرہ میں نے ابھی دیکھا ہے اور پڑھ کے مجھ شک ہے کہ جب آپ نے لکھا آپ کچھ 😕 اور کیا کہوں بہت سمجھ دار ہیں آپ 😛

    تبصرے کا شکریہ انیقہ ۔۔

    جعفر ۔۔ آج میں بہت ہنسی ہوں سچ مُچ 😆 ویسے جلن اور حسد ایک نفسیاتی عارضہ ہے اور یہ اکثر اس وقت ہوتا ہے جب بہت سارے لوگ کسی کو نظر انداز کر رہے ہوں تو ایسے لوگ جان بوجھ کر کوئی نہ کوئی ایسی حرکت ضرور کرتے ہیں کہ توجہ اُن کی طرف ہو 8)

    ڈفر جی ہاں آپ کے لیئے ویلڈ ہے 30 فروری تک ۔۔

    • چلیں جی مبارک ہو …………… آپ کی مشہوری ہورہی اور میں نے تو سوچ بھی لیا اب اگر اللہ نے کوئی بیٹی دی تو اسکا نام حجاب خان رکھ دونگا انشاءاللہ

      • hijabeshab Said:

        🙂

      • ڈفر Said:

        شاباش ہے مولبی
        کبھی میرے سے متااثر ہو کے تو نے لڑکا ہونے کی دعا تو کری نی آج تک کہ اسکا نام ڈفر رکھ دے

    • ڈفر Said:

      یعنی لائف ٹائم آپرچیونٹی 😀
      تھینک یو جی

  33. ضیا بھائی پہل کر گئے۔۔۔

    مجھے تو "حجاب” نام اتنا پسند ہے کہ میں نے بھی یہ سوچ رکھا ہے کہ اگر اللہ نے مجھے ایک بار پھر بیٹی جیسی نعمت سے نوازا تو اس کا نام "حجاب عمران” رکھوں گا۔۔۔ انشاءاللہ۔۔۔

    • جی میں بھی اپنی بیٹی کا نام حجاب رکھوں گا۔۔
      لیکن پہلے سب میرے لیے دعا کریں کہ میری شادی ہو جائے

      • امتیاز بھائی۔۔۔ یہ پیشکش محدود مدت تک ہے۔۔۔ جلدی شادی کرو ورنہ حجاب نام پر بھی فتوی لگ جائے گا۔۔۔ اور ہم ہاتھ پر ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔۔۔

  34. hijabeshab Said:

    امتیاز اللہ جلد از جلد آپ کے ہاتھ پیلے کردے آمین 🙂

    عمران ، نام رکھنے کے لیئے محدود مدّت یا فتویٰ نہیں لگ سکتا جب مرضی ہو جو نام پسند ہو وہ رکھا جا سکتا ہے 🙂

    • بلاامتیاز Said:

      حجاب
      نہیں جی ہاتھ تو ہر کوئی پیلے کرتا ہے میں زرا مختلف کروں گا۔ میں اپنے ہاتھ سبز کر لوں گا۔۔
      عمران۔۔
      یہ آفر نہیں ۔۔ یہ تو میں نے حجاب کے بلاگ پر آ کر منت مانگی ہے ۔ اگر میری منت پوری ہو گئی تو نام حجاب رکھوں گا۔۔

  35. حِجاب ہر طرح کی مشہُوری مُبارک ہو کہ بدنام بھی گر ہوں گے تو کیا نام نا ہوگا اور یہاں تو پانچوں گھی میں اور سر ،،،،
    سبھی ہی حِجاب نام رکھنے پر تُل گئے تو پتہ کیسے چلے گا کہ کونسی حِجاب کونسی والی ہے ہمم،،،،

  36. hijabeshab Said:

    شاہدہ آپی ہر حجاب کے نام کے ساتھ اُس کے پاپا کا نام ہوگا 🙂

  37. ABDULLAH Said:

    میرے خیال میں حجاب سے زیادہ حیاپیارا نام ہے،
    کہ تمام نبیوں نے بھی توحید کے علاوہ یہی مشترکہ پیغام دیا ہے کہ جوحیا نہ کرے وہ جو چاہے کرے!

    • ماشاءاللہ بہت اچھی بات کہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آجکل تو یہ عالم ہے بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ جب تم حیاء نہ کرو تو جو دل چاہے کرو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسی لئے بہت سارے لوگ تخیل کے پروں کو باندھ کر بے لگام اڑان اڑ رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور انکے چاہنے والے ہوا کو ہوا دے رہے ہیں

  38. ABDULLAH Said:

    حیافطرت کا حصہ ہے اور حجاب محض اسکا ایک عکس،
    مسخ فطرت اپنے اندر موجود حیا کو بھی مسخ کردیتی ہے،
    جسمانی برہنگی ہی نہیں ذہنی برہنگی بھی انتہائی تکلیف دہ ہوا کرتی ہے!!!!!!


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: